یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 91
  • پہاڑ پر اچھی‌اچھی باتیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پہاڑ پر اچھی‌اچھی باتیں
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کے بارہ رسول
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • یسوع نے 12 رسولوں کو چُنا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • یسوع مسیح کے شاگرد
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • یسوع مسیح کے پہلے شاگرد
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
مزید
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 91
tnuoM eht no nomreS sih ni elpoep gnihcaet suseJ

کہانی نمبر ۹۱

پہاڑ پر اچھی‌اچھی باتیں

کیا آپ کو پتہ ہے کہ یسوع مسیح تصویر میں کیا کر رہے ہیں؟ وہ گلیل میں ایک پہاڑ پر بیٹھے ہیں اور لوگوں کو اچھی‌اچھی باتیں سکھا رہے ہیں۔ جو آدمی یسوع مسیح کے نزدیک بیٹھے ہیں، وہ اُن کے شاگرد ہیں۔ یسوع مسیح کے ۱۲ خاص شاگرد تھے۔ پاک کلام میں اِن کو رسول کہا گیا ہے۔ کیا آپ کو اِن کے نام آتے ہیں؟‏

بارہ رسول یہ تھے:‏ شمعون پطرس اور اُن کے بھائی اندریاس۔ یعقوب اور اُن کے بھائی یوحنا۔ ایک اَور رسول کا نام بھی یعقوب تھا اور ایک اَور کا نام بھی شمعون تھا۔ دو رسولوں کے نام یہوداہ تھے۔ اُن میں سے ایک کو یہوداہ اسکریوتی بھی کہتے ہیں اور دوسرے کو تدی بھی کہتے ہیں۔ باقی چار رسول متی، توما، فلپس اور نتن‌ایل تھے۔ نتن‌ایل کو برتلمائی بھی کہتے ہیں۔‏

جب یسوع مسیح سامریہ سے گلیل آئے تو اُنہوں نے لوگوں کو یہ بتانا شروع کیا کہ ”‏آسمان کی بادشاہت نزدیک آ گئی ہے۔“‏ کیا آپ کو پتہ ہے کہ یہ بادشاہت کیا ہے؟ یہ خدا کی حکومت ہے۔ یسوع مسیح اِس حکومت کے بادشاہ ہیں۔ وہ آسمان سے حکومت کریں گے۔ خدا کی بادشاہت ساری زمین کو فردوس بنا دے گی۔ اُس وقت سب لوگوں میں صلح ہوگی۔‏

جب یسوع مسیح پہاڑ پر تھے تو اُنہوں نے لوگوں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے دُعا کرنا بھی سکھائی۔ یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏اِس طرح دُعا کِیا کرو:‏ اَے ہمارے باپ!‏ تیرے نام کی بڑائی ہو، تیری بادشاہت آئے، جیسے تیری مرضی آسمان پر پوری ہو رہی ہے ویسے ہی زمین پر بھی پوری ہو۔“‏ لوگ اِس دُعا کو دُعائے‌ربانی کہتے ہیں۔ اِس دُعا میں یسوع مسیح نے اَور بھی باتیں بتائی تھیں۔ کیا آپ کو یہ پوری دُعا آتی ہے؟‏

tnuoM eht no nomreS ‎’suseJ ot gninetsil elpoep fo dworc A

پہاڑ پر یسوع مسیح نے لوگوں کو ایک اَور اہم بات بھی سکھائی۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏جو کچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں، وہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو۔“‏ اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے۔ جب لوگ آپ کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں تو آپ خوش ہوتے ہیں، ہے‌نا؟ فردوس میں سب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے۔ تب کتنا مزہ آئے گا!‏

متی ۵-‏۷ باب؛ متی ۱۰:‏۱-‏۴‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں