یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 15
  • لوط کی بیوی کی سزا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • لوط کی بیوی کی سزا
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • لُوط کی بیوی کو یاد رکھیں
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ابرہام کے ساتھ خدا کا عہد
    خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • پریشانیوں سے نمٹنے میں دوسروں کی مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • جب خطرے کا اندیشہ ہو تو اپنا فاصلہ رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
مزید
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 15
tlas fo rallip a emaceb dna modoS ees ot kcab denrut efiw s‎’toL

کہانی نمبر ۱۵

لوط کی بیوی کی سزا

کیا آپ کو یاد ہے کہ لوط کون تھے؟ وہ ابرہام کے بھتیجے تھے۔ لوط بھی ابرہام کے ساتھ ملک کنعان آئے۔ ایک دن ابرہام نے لوط سے کہا کہ ”‏آپ کے مویشی اور میرے مویشی بہت زیادہ ہو گئے ہیں اور اِن کے لئے چراگاہیں کم ہیں۔ اِس لئے ہمیں الگ ہو جانا چاہئے۔ آپ بتاؤ کہ آپ کس علاقے میں جانا چاہتے ہو؟“‏

لوط نے دیکھا کہ دریائے‌یردن کا علاقہ بہت اچھا ہے۔ وہاں بہت پانی تھا اور ہری‌ہری چراگاہیں تھیں۔ اِس علاقے میں شہر سدوم بھی تھا۔ لوط اپنے بیوی‌بچوں اور جانوروں کے ساتھ اِس علاقے میں رہنے لگے۔ اور بعد میں وہ شہر سدوم میں رہنے لگے۔‏

سدوم کے پاس ہی شہر عمورہ تھا۔ اِن دونوں شہروں کے لوگ بہت بُرے تھے۔ لوط اچھے آدمی تھے اِس لئے وہ اِن لوگوں کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔ خدا بھی اِن شہروں کے لوگوں کو پسند نہیں کرتا تھا۔ اُس نے دو فرشتوں کو بھیجا تاکہ وہ لوط کو بتائیں کہ خدا سدوم اور عمورہ کو تباہ کرنے والا ہے۔‏

فرشتوں نے لوط سے کہا کہ ”‏جلدی کرو۔ اپنی بیوی اور بیٹیوں کو لے کر اِس شہر سے چلے جاؤ۔“‏ لیکن لوط اور اُن کے گھر والوں نے دیر لگائی۔ اِس لئے فرشتوں نے اُن کا ہاتھ پکڑا اور اُن کو شہر سے باہر لے آئے۔ پھر ایک فرشتے نے اُن سے کہا کہ ”‏اپنی جان بچانے کے لئے بھاگو!‏ سامنے جو پہاڑ نظر آ رہے ہیں، وہاں بھاگ جاؤ۔ پیچھے مڑ کر مت دیکھنا ورنہ مر جاؤ گے۔“‏

modoS morf eelf yeht sa daeha thgiarts kool srethguad sih dna toL

لوط اور اُن کی بیٹیوں نے خدا کا کہنا مانا اور سدوم سے بھاگ گئے۔ وہ کہیں نہیں رُکے اور اُنہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ لیکن لوط کی بیوی نے خدا کا کہنا نہیں مانا۔ ابھی وہ لوگ سدوم سے تھوڑا آگے گئے تھے کہ لوط کی بیوی رُک گئیں۔ پھر اُنہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا۔ اُسی وقت وہ نمک کا ستون بن گئیں۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ تصویر میں کہاں ہیں؟‏

اِس کہانی سے ہم کیا سبق سیکھتے ہیں؟ ہم سیکھتے ہیں کہ خدا اُن لوگوں کو بچاتا ہے جو اُس کا کہنا مانتے ہیں۔ لیکن جو لوگ خدا کا کہنا نہیں مانتے، وہ مارے جائیں گے۔‏

پیدایش ۱۳:‏۵-‏۱۳؛‏ پیدایش ۱۸:‏۲۰-‏۳۳؛‏ پیدایش ۱۹:‏۱-‏۲۹؛‏ لوقا ۱۷:‏۲۸-‏۳۲؛‏ ۲-‏پطرس ۲:‏۶-‏۸‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں