کہانی نمبر ۶
ایک اچھا بیٹا اور ایک بُرا بیٹا
ذرا قائن اور ہابل کی تصویر کو دیکھیں۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ وہ کیا کام کرتے تھے؟ قائن کسان تھے۔ وہ اناج، پھل اور سبزیاں اُگاتے تھے۔
ہابل چرواہے تھے۔ اُن کو بھیڑوں کا خیال رکھنا بہت اچھا لگتا تھا۔ اُن کے پاس بہت سی بھیڑیں تھیں۔
ایک دن قائن اور ہابل نے خدا کو خوش کرنے کے لئے قربانی دی۔ قائن نے خدا کو پھل اور سبزیاں پیش کیں۔ اور ہابل نے خدا کو اپنی سب سے اچھی بھیڑیں دیں۔ یہوواہ خدا ہابل کو پسند کرتا تھا۔ اِس لئے اُس کو ہابل کی قربانی اچھی لگی۔ لیکن یہوواہ خدا قائن کو پسند نہیں کرتا تھا۔ اِس لئے اُس کو قائن کی قربانی اچھی نہیں لگی۔ خدا کو ہابل کیوں پسند تھے اور قائن کیوں پسند نہیں تھے؟
یہوواہ خدا ہابل کو اِس لئے پسند کرتا تھا کیونکہ وہ اچھے انسان تھے۔ ہابل، یہوواہ خدا سے بھی پیار کرتے تھے اور اُن کو اپنے بھائی سے بھی پیار تھا۔ لیکن قائن بُرے انسان تھے۔ وہ اپنے بھائی سے پیار نہیں کرتے تھے۔
یہوواہ خدا نے قائن سے کہا: ”اپنے بھائی سے مت جلو۔ اُس کے ساتھ پیار سے رہو۔“ لیکن قائن نے خدا کی بات نہیں مانی۔ وہ غصے میں تھے کیونکہ خدا اُن کو پسند نہیں کرتا تھا بلکہ ہابل کو پسند کرتا تھا۔ ایک دن قائن نے ہابل سے کہا کہ ”چلو، کھیت میں چلتے ہیں۔“ جب وہ کھیت میں اکیلے تھے تو قائن نے اپنے بھائی کو مارا۔ اُنہوں نے ہابل کو اِتنی زور سے مارا کہ ہابل مر گئے۔ یہ بہت بُری بات تھی، ہےنا؟
ہابل اب زندہ نہیں ہیں۔ لیکن خدا اُن کو نہیں بھولا۔ ہابل اچھے انسان تھے اور یہوواہ خدا اچھے انسانوں کو کبھی نہیں بھولتا۔ ایک دن یہوواہ خدا ہابل کو زندہ کر دے گا۔ پھر ہابل زمین پر ہمیشہ تک زندہ رہ سکیں گے۔ اُس وقت آپ بھی ہابل سے مل سکیں گے۔ ہابل کے ساتھ دوستی کرنے میں بڑا مزہ آئے گا، ہےنا؟
لیکن قائن بُرے تھے اور یہوواہ خدا بُرے لوگوں کو پسند نہیں کرتا۔ جب قائن نے ہابل کو مار ڈالا تو خدا نے قائن کو سزا دی۔ اُس نے قائن کو اُن کے امیابو اور بہنبھائیوں سے دُور بھیج دیا۔ قائن نے اپنی ایک بہن سے شادی کر لی اور وہ دونوں کسی اَور جگہ رہنے چلے گئے۔
پھر قائن اور اُن کی بیوی کے بچے ہوئے۔ آدم اور حوا کے باقی بچوں نے بھی آپس میں شادی کر لی اور اُن کے بھی بچے ہوئے۔ اب زمین پر بہت سارے لوگ ہو گئے۔ آئیں، اِن میں سے کچھ لوگوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔