یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو16 نمبر 4 ص.‏ 7
  • برِاعظم امریکہ پر ایک نظر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • برِاعظم امریکہ پر ایک نظر
  • جاگو!‏—‏2016ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے ای‌میلز کم چیک کریں:‏
  • آبی حیات کی بحالی کا پروگرام:‏
  • برازیل میں ظلم‌وتشدد:‏
  • ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے طریقے
    جاگو!‏—‏2020ء
  • ذہنی دباؤ میں کیا ہوتا ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2020ء
  • مضامین کی فہرست
    جاگو!‏—‏2020ء
  • کیا آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں؟‏
    جاگو!‏—‏2020ء
جاگو!‏—‏2016ء
جاگو16 نمبر 4 ص.‏ 7
سمندر میں ایک مچھلی

عالمی اُفق | برِاعظم امریکہ

برِاعظم امریکہ پر ایک نظر

برِاعظم امریکہ کی کچھ خبروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاک کلام کی باتیں ہمیشہ فائدہ‌مند ہیں۔‏

ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے ای‌میلز کم چیک کریں:‏

ایک آدمی جو اپنی ای‌میلز دن میں تین بار چیک کرتا ہے، وہ پُرسکون نظر آ رہا ہے جبکہ دوسرا آدمی جو اپنی ای‌میلز بار بار چیک کرتا ہے، وہ پریشان نظر آ رہا ہے

کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق اگر لوگ بار بار اپنی ای‌میل چیک کرنے کی بجائے دن میں صرف تین مرتبہ ایسا کریں تو اُن کا ذہنی دباؤ کم ہو سکتا ہے۔ اِس تحقیق کے سربراہ نے کہا:‏ ”‏لوگوں کا دل چاہتا ہے کہ وہ بار بار اپنی ای‌میل چیک کریں۔ لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو اُن کا ذہنی دباؤ کم ہو جاتا ہے۔“‏

ذرا سوچیں:‏ ہم ”‏آخری زمانے“‏ میں رہ رہے ہیں جس میں ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ تو کیا ہمیں اپنے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے؟​—‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1‏۔‏

آبی حیات کی بحالی کا پروگرام:‏

سوسائٹی برائے تحفظ جنگلی حیات کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بیلیز اور کیریبیئن جزائر کے دوسرے علاقوں میں ”‏سمندر کے جن حصوں میں اِنسانوں کے داخلے پر پابندی ہے، وہاں گھونگوں، کیکڑوں اور مچھلیوں کی تعداد میں اِضافہ ہوا ہے۔“‏ اِس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ”‏سمندر کے اِن حصوں میں اُن آبی جان‌داروں کی افزائش میں کم از کم 1 سے 6 سال لگ سکتے ہیں جن کا بہت زیادہ شکار کِیا گیا ہے۔ لیکن اِن کی تعداد پہلے جیسی ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔“‏ اِس سوسائٹی کی ایک ڈائریکٹر نے بیلیز کے بارے میں کہا:‏ ”‏اِس میں کوئی شک نہیں کہ سمندر کے جن حصوں میں اِنسانوں کا داخلہ ممنوع ہے، اُن کے ذریعے ملک میں مچھلیوں اور دوسری آبی حیات کی تعداد میں اِضافہ ہو سکتا ہے۔“‏

ذرا سوچیں:‏ کیا کائنات میں موجود بحالی کی صلاحیت اِس بات کا ثبوت نہیں کہ اِس کا کوئی نہ کوئی بنانے والا ہے؟​—‏زبور 104:‏​24، 25‏۔‏

برازیل میں ظلم‌وتشدد:‏

برازیل کی ایک نیو ایجنسی کے مطابق برازیل میں ظلم‌وتشدد بڑھتا جا رہا ہے۔ وزارتِ‌صحت کے مطابق 2012ء میں 56 ہزار سے زیادہ لوگوں کو قتل کِیا گیا۔ اِس کے ریکارڈ کے مطابق اِس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک سال میں اِتنے زیادہ لوگوں کو قتل کِیا گیا ہو۔ عوامی تحفظ کے ماہر لوئس ساپوری کا ماننا ہے کہ قتل کی شرح میں اِضافہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگوں کے اخلاقی معیار بہت گِر چُکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جب لوگوں کے دلوں میں ایک مہذب معاشرے کے قوانین کا احترام ختم ہو جاتا ہے تو ”‏وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ظلم‌وتشدد کا سہارا لینے لگتے ہیں۔“‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏ پاک کلام میں پیش‌گوئی کی گئی تھی کہ ایک ایسا وقت آئے گا جب ”‏بُرائی بہت بڑھ جائے گی“‏ اور ”‏محبت ٹھنڈی پڑ جائے گی۔“‏​—‏متی 24:‏​3،‏ 12‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں