یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو12 اپریل ص.‏ 30
  • خاندان کے لئے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خاندان کے لئے
  • جاگو!‏—‏2012ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • اِن تصویروں میں کیا فرق ہے؟‏
  • اِن کارڈز کو جمع کریں
  • صفحہ ۳۰ کے جواب
  • خاندان کے لئے
    جاگو!‏—‏2011ء
  • ہم سچے دوست کیسے بنا سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • خاندان کے لئے
    جاگو!‏—‏2011ء
  • خاندان کے لئے
    جاگو!‏—‏2012ء
مزید
جاگو!‏—‏2012ء
جاگو12 اپریل ص.‏ 30

خاندان کے لئے

اِن تصویروں میں کیا فرق ہے؟‏

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ پہلی تصویر اور دوسری تصویر میں کون‌سی تین باتیں فرق ہیں؟ نیچے دی گئی لائنوں پر جواب لکھیں۔ پھر تصویروں میں رنگ بھریں۔ اشارہ:‏ ۱-‏سموئیل ۱۶:‏۱-‏۳،‏ ۶-‏۱۳ کو پڑھیں۔‏

۱ ․․․․․‏

۲ ․․․․․‏

۳ ․․․․․‏

۴.‏ کون‌سی تصویر صحیح ہے، الف یا ب؟‏

اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

یہوواہ خدا ایک شخص میں کیا دیکھتا ہے؟ اِس بات کا کیا مطلب ہے کہ ”‏[‏یہوواہ]‏ دل پر نظر کرتا ہے“‏؟‏

اشارہ:‏ یرمیاہ ۱۷:‏۱۰ کو پڑھیں۔‏

یہوواہ خدا ایک شخص کی خوبصورتی کو کتنا اہم سمجھتا ہے؟‏

اشارہ:‏ امثال ۱۱:‏۲۲؛‏ ۳۱:‏۳۰؛‏ ۱-‏پطرس ۳:‏۳، ۴ کو پڑھیں۔‏

کون‌سی خوبیاں آپ کو خدا کی نظر میں خوبصورت بنا سکتی ہیں؟‏

اشارہ:‏ لوقا ۱۰:‏۲۷؛‏ ۲-‏پطرس ۱:‏۵-‏۸ کو پڑھیں۔‏

مل کر کریں:‏

گلتیوں ۵:‏۲۲، ۲۳ کو پڑھیں۔ اِن آیتوں میں درج نو خوبیوں کو الگ‌الگ پرچیوں پر لکھیں۔ پھر اِن میں سے ایک پرچی اپنے گھر والوں میں سے کسی کی کمر پر چپکا دیں۔ اُسے پتہ نہیں چلنا چاہئے کہ پرچی پر کون‌سی خوبی لکھی ہوئی ہے۔ وہ سوال کرکے بوجھے کہ پرچی پر کیا لکھا ہے۔ باقی اُس کے سوالوں کا جواب صرف ہاں یا نہیں میں دیں۔‏

اِن کارڈز کو جمع کریں

اِن حصوں کو کاٹ کر درمیان سے موڑ لیں۔‏

بائبل کارڈ ۱۳ ایوب

سوال

‏(‏الف)‏ ایوب کے کُل ____ بیٹے اور ____ بیٹیاں تھیں۔‏

‏(‏ب)‏ شیطان نے ایوب سے کیا کچھ چھین لیا؟‏

‏(‏ج)‏ ایوب کی اِس بات کو مکمل کریں:‏ ”‏مَیں مرتے دم تک .‏ .‏ .‏ “‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا ایوب کا زمانہ ۱۶۰۰ بائبل کی آخری

قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ عوض میں رہتے تھے۔‏

مصر

ملک کنعان

عوض

ایوب

معلومات:‏

ایوب خدا کی نظر میں ایک ”‏کامل اور راست‌باز“‏ شخص تھے۔ (‏ایوب ۱:‏۸‏)‏ حالانکہ اُن کی بیوی اور دوستوں نے اُن پر بہت دباؤ ڈالا کہ وہ یہوواہ خدا کی عبادت کرنا چھوڑ دیں لیکن ایوب خدا کے وفادار رہے۔ (‏ایوب ۱:‏۲۰-‏۲۲؛‏ ۲:‏۹، ۱۰‏)‏ یہوواہ خدا نے انعام میں اُن کو بہت سی برکتیں دیں۔ اِس بات پر غور کرنے سے ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے کہ ہم بھی مشکلات میں خدا کے وفادار رہیں۔—‏ایوب ۴۲:‏۱۲-‏۱۷؛‏ یعقوب ۵:‏۱۱‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ ۱۴، ۶۔—‏ایوب ۱:‏۲؛‏ ۴۲:‏۱۳‏۔‏

‏(‏ب)‏ اُن کے مویشی، نوکر، بچے اور صحت۔—‏ایوب ۱:‏۱۳-‏۱۹؛‏ ۲:‏۴-‏۷‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ اپنی راستی کو ترک نہ کروں گا۔“‏—‏ایوب ۲۷:‏۵‏۔‏

بائبل کارڈ ۱۴ سموئیل

سوال

‏(‏الف)‏ سموئیل کے ابو کا نام _______ اور امی کا نام ______ تھا۔‏

‏(‏ب)‏ یہوواہ خدا نے سموئیل سے کون‌کون‌سی کتابیں لکھوائیں؟‏

‏(‏ج)‏ بائبل کے اِس بیان کو مکمل کریں:‏ ”‏وہ لڑکا سموئیلؔ خداوند کے حضور .‏ .‏ .‏ “‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا سموئیل کا زمانہ ۱۱۰۰ بائبل کی آخری

قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ رامہ میں پیدا ہوئے اور سیلا میں رہنے لگے

رامہ

سیلا

یروشلیم

سموئیل

معلومات:‏

جب سموئیل چھوٹے تھے تو اُن کے ماں‌باپ نے اُنہیں ”‏[‏یہوواہ]‏ کو دے دیا۔“‏ سموئیل کے والدین نے اُن کے دل میں یہ خواہش ڈالی کہ وہ ساری زندگی یہوواہ خدا کی خدمت کریں۔ (‏۱-‏سموئیل ۱:‏۲۴،‏ ۲۸‏)‏ حالانکہ خدا کی خدمت کرنے والے کچھ کاہن بہت بُرے کام کر رہے تھے لیکن سموئیل یہوواہ خدا کے وفادار رہے۔ اُنہوں نے دلیری سے کام لیا اور کبھی بے‌ایمانی نہیں کی۔—‏۱-‏سموئیل ۲:‏۲۲-‏۲۶؛‏ ۳:‏۱۸، ۱۹؛‏ ۱۲:‏۲-‏۵،‏ ۱۷، ۱۸‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ القانہ اور حنّہ۔—‏۱-‏سموئیل ۱:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

‏(‏ب)‏ قضاۃ، روت اور سموئیل کی پہلی کتاب کا کچھ حصہ۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ بڑھتا گیا۔“‏—‏۱-‏سموئیل ۲:‏۲۱‏۔‏

اگر آپ مضمون ”‏خاندان کے لئے“‏ کی مزید کاپیاں پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویب‌سائٹ www.jw.org کو دیکھیں۔‏

● جواب صفحہ ۲۸ پر ہیں۔‏

صفحہ ۳۰ کے جواب

۱.‏ ایک تصویر میں بکری ہے اور دوسری تصویر میں گائے ہے۔‏

۲.‏ ایک تصویر میں بیٹی ہے جبکہ دوسری تصویر میں بیٹی نہیں ہے۔‏

۳.‏ ایک تصویر میں مشک ہے جبکہ دوسری تصویر میں سینگ ہے جس میں تیل بھرا ہوا ہے۔‏

۴.‏ ب

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں