یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو12 جنوری ص.‏ 29-‏31
  • خاندان کے لئے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خاندان کے لئے
  • جاگو!‏—‏2012ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • آیتوں کو تصویروں کے ساتھ ملائیں
  • صفحہ ۲۹ کے جواب
  • خاندان کے لئے
    جاگو!‏—‏2011ء
  • خاندان کے لئے
    جاگو!‏—‏2012ء
  • خاندان کے لئے
    جاگو!‏—‏2012ء
  • خاندان کے لئے
    جاگو!‏—‏2011ء
مزید
جاگو!‏—‏2012ء
جاگو12 جنوری ص.‏ 29-‏31

خاندان کے لئے

آیتوں کو تصویروں کے ساتھ ملائیں

واعظ ۲:‏۳-‏۱۰ کو پڑھیں۔‏ لکیر کھینچ کر آیتوں کو تصویروں کے ساتھ ملائیں۔ پھر تصویروں میں رنگ بھریں۔‏

۱.‏ آیت ۳

۲.‏ آیت ۴

۳.‏ آیت ۵

۴.‏ آیت ۶

۵.‏ آیت ۷

۶.‏ آیت ۸

الف

ب

ج

د

ہ

و

اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

سلیمان بادشاہ نے جو چیزیں حاصل کیں، کیا اِن سے اُنہیں سچی خوشی ملی؟‏

اشارہ:‏ واعظ ۲:‏۱۱ کو پڑھیں۔

‏”‏بطلان اور ہوا کی چران“‏ کا کیا مطلب ہے؟ آپ کو سچی خوشی کیسے مل سکتی ہے؟‏

اشارہ:‏ لوقا ۶:‏۳۸ اور اعمال ۲۰:‏۳۵ کو پڑھیں۔‏

مل کر کریں:‏ واعظ ۳:‏۱-‏۸ کو پڑھیں۔ ہر ایک کسی پرچی پر ایک ایسا کام لکھے جس کا اِن آیتوں میں ذکر ہوا ہے۔ پرچیاں ایک ڈبے میں ڈالیں۔ پھر سب باری‌باری ڈبے میں سے ایک پرچی نکالیں۔ ہر ایک بولے بغیر اُس کام کی اداکاری کرے جو اُس کی پرچی پر لکھا ہے۔ دوسرے بُوجھنے کی کوشش کریں کہ یہ کونسا کام ہے۔‏

اِن کارڈز کو جمع کریں

اِن حصوں کو کاٹ کر درمیان سے موڑ لیں۔‏

بائبل کارڈ ۹ یرمیاہ

سوال

‏(‏الف)‏ خدا نے یرمیاہ نبی کے ذریعے بائبل کی کونسی چار کتابیں لکھوائیں؟‏

‏(‏ب)‏ کیا یہ بیان صحیح یا غلط ہے؟ ”‏یرمیاہ نبی نے کبھی شادی نہیں کی۔“‏

‏(‏ج)‏ یرمیاہ کی اِس بات کو مکمل کریں:‏ ”‏[‏خدا]‏ کا کلام میرے دل میں .‏ .‏ .‏ “‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا ۶۵۰ قبل‌ازمسیح بائبل کی آخری

کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشے]‏

وہ یروشلیم میں رہتے تھے۔ اُنہوں نے دریائے‌فرات اور مصر کا سفر کِیا۔—‏یرمیاہ ۱۳:‏۱-‏۹؛‏ ۴۳:‏۸-‏۱۳‏۔‏

یروشلیم

دریائے‌فرات

مصر

یرمیاہ

معلومات:‏

خدا نے یرمیاہ کے پیدا ہونے سے پہلے ہی اُنہیں نبی کے طور پر چن لیا تھا۔ (‏یرمیاہ ۱:‏۱-‏۵‏)‏ یرمیاہ نے ۶۵ سال تک وفاداری سے خدا کی خدمت کی۔ یرمیاہ خود کو اِس لائق نہیں سمجھتے تھے کہ وہ لوگوں کو خدا کا پیغام سنا سکیں۔ لیکن یہوواہ خدا نے اُن سے کہا:‏ ’‏تُو نہ ڈر کیونکہ مَیں تجھے چھڑانے کو تیرے ساتھ ہوں۔‘‏—‏یرمیاہ ۱:‏۶-‏۸‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ پہلا اور دوسرا سلاطین، یرمیاہ اور نوحہ۔‏

‏(‏ب)‏ صحیح۔—‏یرمیاہ ۱۶:‏۱-‏۴‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ جلتی آگ کی مانند ہے۔“‏—‏یرمیاہ ۲۰:‏۹‏۔‏

بائبل کارڈ ۱۰ سلیمان

سوال

‏(‏الف)‏ سلیمان نے خدا سے لمبی عمر اور دولت مانگنے کی بجائے کیا مانگا؟‏

‏(‏ب)‏ جملے کو مکمل کریں:‏ سلیمان نے _____ مثلیں کہیں اور ______ گیت لکھے۔‏

‏(‏ج)‏ سلیمان کا دوسرا نام کیا تھا؟‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا سلیمان کا زمانہ۱۰۰۰ بائبل کی آخری کتاب

قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

سبا کی ملکہ نے سلیمان کی حکمت کی باتیں سننے کے لئے ۲۴۰۰ کلومیٹر (‏۱۵۰۰ میل)‏ کا سفر کِیا۔‏

یروشلیم

سبا

سلیمان

معلومات:‏

وہ داؤد اور بت‌سبع کے دوسرے بیٹے تھے۔ سلیمان نے ۴۰ سال تک اسرائیل پر حکومت کی۔ اُنہوں نے یہوواہ خدا کی عبادت کے لئے ایک عبادت‌گاہ بنائی۔ (‏۱-‏سلاطین ۵:‏۲-‏۵‏)‏ یہوواہ خدا نے سلیمان کے ذریعے امثال، واعظ اور غزل‌الغزلات کی کتابیں لکھوائیں۔ اپنی بُت‌پرست بیویوں کی وجہ سے سلیمان بعد میں یہوواہ خدا سے دُور ہو گئے۔—‏۱-‏سلاطین ۱۱:‏۱-‏۶‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ ایک سمجھنے والا دل۔—‏۱-‏سلاطین ۳:‏۵-‏۱۴‏۔‏

‏(‏ب)‏ ۳۰۰۰، ۱۰۰۵۔—‏۱-‏سلاطین ۴:‏۲۹،‏ ۳۲‏۔‏

‏(‏ج)‏ یدِیدیاہ جس کا مطلب ہے:‏ ”‏یہوواہ کا پیارا۔“‏—‏۲-‏سموئیل ۱۲:‏۲۴، ۲۵‏۔‏

بائبل کارڈ ۱۱ یوسف

یوسف

سوال

‏(‏الف)‏ جملے کو مکمل کریں:‏ یوسف کے بھائی اُنہیں ”‏_______ کا دیکھنے والا“‏ کہتے تھے۔ اُنہوں نے یوسف کو __ روپے میں بیچ دیا۔‏

‏(‏ب)‏ جب فوطیفار کی بیوی، یوسف کے ساتھ جنسی ملاپ کرنا چاہتی تھی تو یوسف نے اُسے جواب دیا:‏ ”‏بھلا مَیں کیوں ایسی بڑی بدی کروں اور .‏ .‏ .‏ “‏

‏(‏ج)‏ فرعون نے یوسف کو مصر کا حاکم کیوں بنایا؟‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا یوسف کا زمانہ بائبل کی آخری کتاب لکھی گئی

۱۷۰۰ قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ

‏[‏نقشے]‏

اُنہیں شہر دوتین سے مصر لے جایا گیا۔‏

دوتین

مصر

یوسف

معلومات:‏

وہ یعقوب اور راخل کے پہلوٹھے بیٹے تھے۔ (‏پیدایش ۳۵:‏۲۴‏)‏ یوسف کے سوتیلے بھائی اُن سے جلتے تھے اِس لئے اُنہوں نے یوسف کو مصریوں کے ہاتھ بیچ دیا۔ وہاں یوسف نے ۱۳ سال غلام یا قیدی کے طور پر گزارے۔ اُنہوں نے اپنے بھائیوں سے بدلہ لینے کی بجائے اُنہیں معاف کر دیا۔ (‏پیدایش ۵۰:‏۱۵-‏۲۱‏)‏ حالانکہ وہ اپنے گھروالوں سے دُور تھے پھر بھی وہ یہوواہ خدا کے وفادار رہے اور اپنا چال‌چلن پاک رکھا۔ وہ محنتی اور دیانت‌دار تھے۔—‏پیدایش ۳۹:‏۱-‏۲۳‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ خواب، ۲۰۔—‏پیدایش ۳۷:‏۱۹،‏ ۲۸‏۔‏

‏(‏ب)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ خدا کا گنہگار بنوں؟“‏—‏پیدایش ۳۹:‏۹‏۔‏

‏(‏ج)‏ وہ جانتا تھا کہ خدا کی روح نے یوسف کو دانش‌مند اور عقل‌مند بنایا ہے۔—‏پیدایش ۴۱:‏۳۸-‏۴۱‏۔‏

یسعیاہ بائبل کارڈ ۱۲

سوال

‏(‏الف)‏ بادشاہ آخز کو خدا کا پیغام دینے کے لئے یسعیاہ نبی کے ساتھ کون گیا تھا؟‏

‏(‏ب)‏ جب یہوواہ خدا نے پوچھا کہ ”‏مَیں کس کو بھیجوں؟“‏ تو یسعیاہ نبی نے کیا جواب دیا؟‏

‏(‏ج)‏ یسعیاہ نبی نے پیشین‌گوئی کی کہ ”‏زمین [‏یہوواہ]‏ کے عرفان .‏ .‏ .‏ “‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا یسعیاہ کا زمانہ بائبل کی آخری

۷۰۰ قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ یروشلیم میں رہتے تھے۔‏

یروشلیم

یسعیاہ

معلومات:‏

یسعیاہ خدا کے وفادار نبی تھے۔ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر خدا کی عبادت کرتے تھے۔ اُنہوں نے وفاداری سے خدا کا کام کرنے سے اپنے گھروالوں کے لئے اچھی مثال قائم کی۔ اُن کی بیوی کو بھی ”‏نبِیّہ“‏ کہا گیا۔ (‏یسعیاہ ۷:‏۳؛‏ ۸:‏۳،‏ ۱۸‏)‏ یسعیاہ نے تقریباً ۴۶ سال تک خدا کی خدمت کی۔ اُن کے نام کا مطلب ہے:‏ ”‏یہوواہ نجات ہے۔“‏

جواب

‏(‏الف)‏ اُن کا بیٹا شیازیاشوب۔—‏یسعیاہ ۷:‏۳‏۔‏

‏(‏ب)‏ ”‏مَیں حاضر ہوں مجھے بھیج۔“‏—‏یسعیاہ ۶:‏۸‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏.‏ .‏ .‏ سے معمور ہوگی۔“‏—‏یسعیاہ ۱۱:‏۹‏۔‏

صفحہ ۲۹ کے جواب

۱.‏ آیت ۳—‏و۔‏

۲.‏ آیت ۴—‏ہ۔‏

۳.‏ آیت ۵—‏الف۔‏

۴.‏ آیت ۶—‏ج۔‏

۵.‏ آیت ۷—‏ب۔‏

۶.‏ آیت ۸—‏د۔‏

اگر آپ مضمون ”‏خاندان کے لئے“‏ کی مزید کاپیاں پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویب‌سائٹ www.jw.org کو دیکھیں۔‏

‏”‏نوجوانوں کا سوال“‏ کے سلسلے میں مزید مضامین ویب‌سائٹ www.watchtower.org/ype پر مل سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں