یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو12 جنوری ص.‏ 32
  • ‏”‏بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے دلچسپ“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے دلچسپ“‏
  • جاگو!‏—‏2012ء
جاگو!‏—‏2012ء
جاگو12 جنوری ص.‏ 32

‏”‏بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے دلچسپ“‏

● یہ الفاظ امریکہ کی ریاست نبراسکا میں رہنے والے ایک شخص نے اُس کتاب کے بارے میں لکھے جو اُس نے حال ہی میں پڑھی تھی۔ اُس نے لکھا:‏ ”‏مَیں ۵۶ سال کا ہوں اور مَیں غیرشادی‌شُدہ ہوں۔ مَیں نے کتاب عظیم اُستاد سے سیکھیں پڑھی ہے۔ مَیں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ آپ نے کتنی خوبصورتی سے اِس کتاب کو بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے دلچسپ بنایا ہے۔“‏ اُس نے مزید کہا:‏ ”‏اِس کتاب کی تصویریں بھی زبردست ہیں۔ میرے خیال میں اگر میرے بچے ہوتے تو مَیں اُن کے ساتھ تصویروں پر بات کرنے میں اُتنا ہی وقت لگاتا جتنا کہ کہانی پڑھنے میں۔“‏

امریکہ کی ریاست جارجیا میں رہنے والی ایک خاتون نے بھی کتاب عظیم اُستاد سے سیکھیں کے بارے میں لکھا:‏ ”‏میری بھانجی چھ سال کی ہے اور اُس کا نام ایوری ہے۔ ایک دن وہ یہ کتاب اپنے ہم‌جماعتوں کو دکھانے کے لئے سکول لے گئی۔ اُس نے اپنے ہم‌جماعتوں کو اِس کتاب میں سے ایک کہانی پڑھ کر سنائی۔ اِس سے اُس کی اُستانی بہت متاثر ہوئی اور اُس نے ایوری سے کہا کہ وہ ہر دن کلاس میں اِس کتاب کی ایک کہانی پڑھ کر سنائے۔“‏ ایوری کی خالہ نے مزید کہا:‏ ”‏یوں ایوری کو اپنی اُستانی اور ہم‌جماعتوں کو خدا کے بارے میں بتانے کا شاندار موقع ملا۔“‏

اِس کتاب کے ۲۵۶ صفحے ہیں اور اِس میں بہت سی خوبصورت تصویریں ہیں۔ اگر آپ یہ کتاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اِس کوپن کو پُر کرکے اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر بھیجیں۔‏

□ برائے‌مہربانی مجھے یہ کتاب بھیجیں۔‏

□ برائے‌مہربانی کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام سے تعلیم دے سکے۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر کی عبارت]‏

سامری آدمی ایک اچھا پڑوسی کیوں ثابت ہوا؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں