یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو11ء اکتوبر ص.‏ 24-‏31
  • خاندان کے لئے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خاندان کے لئے
  • جاگو!‏—‏2011ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • اِن تصویروں میں اَور کیا کچھ ہونا چاہئے؟‏
  • اِن کارڈز کو جمع کریں
  • صفحہ ۳۰ کے جواب
  • خاندان کے لئے
    جاگو!‏—‏2012ء
  • خاندان کے لئے
    جاگو!‏—‏2011ء
  • خاندان کے لئے
    جاگو!‏—‏2010ء
  • خاندان کے لئے
    جاگو!‏—‏2012ء
مزید
جاگو!‏—‏2011ء
جاگو11ء اکتوبر ص.‏ 24-‏31

خاندان کے لئے

اِن تصویروں میں اَور کیا کچھ ہونا چاہئے؟‏

امثال ۱۸:‏۱۰ اور ۲۶:‏۱۷ کو پڑھیں۔ پھر تصویروں کو دیکھیں۔ اِن میں کون‌سی چیزیں نظر نہیں آ رہی ہیں جن کا آیات میں ذکر ہوا ہے؟ نیچے دی گئی لائنوں پر جواب لکھیں۔ پھر نقطے ملا کر تصویروں کو مکمل کریں اور اِن میں رنگ بھریں۔‏

۱ ․․․․․‏

۲ ․․․․․‏

‏[‏ڈائیگرام]‏

‏(‏چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

آپ نے امثال ۱۸:‏۱۰ اور ۲۶:‏۱۷ سے کیا سیکھا ہے؟ خدا کا دوست بننے کے لئے کیا اُس کا نام جاننا ہی کافی ہے؟

اشارہ:‏ زبور ۹۱:‏۲؛‏ امثال ۳:‏۵، ۶ کو پڑھیں۔‏

ہمیں دوسروں کے کام میں ٹانگ کیوں نہیں اَڑانی چاہئے؟‏

اشارہ:‏ گلتیوں ۶:‏۵-‏۷؛‏ ۱-‏پطرس ۴:‏۱۵ کو پڑھیں۔‏

پھر امثال ۲۶:‏۱۸، ۱۹ کو پڑھیں۔ کیا شرارت کرنے میں واقعی کوئی حرج نہیں؟‏

اشارہ:‏ امثال ۱۴:‏۱۳؛‏ ۱۵:‏۲۱؛‏ متی ۷:‏۱۲ کو پڑھیں۔‏

مل کر کریں:‏

امثال ۳۱:‏۱۰-‏۳۱ کو پڑھیں۔ آپ میں سے ایک کچھ بولے بغیر نیکوکار بیوی کے چند ایسے کاموں کی اداکاری کرے جن کا اِن آیتوں میں ذکر ہوا ہے۔ باقی یہ اندازہ لگائیں کہ یہ کون‌سے کام ہیں۔ آپس میں بات‌چیت کریں کہ آپ کون‌سے نئے ہنر سیکھ سکتے ہیں۔‏

اِن کارڈز کو جمع کریں

اِن حصوں کو کاٹ کر درمیان سے موڑ لیں۔‏

بائبل کار ڈ ۷ پطرس

پطرس

‏(‏الف)‏ پطرس رسول کیوں ڈوبنے لگے؟‏

‏(‏ب)‏ کیا یہ بیان صحیح ہے یا غلط؟ ”‏پطرس رسول نے کبھی شادی نہیں کی۔“‏

‏(‏ج)‏ جب مذہبی رہنماؤں نے رسولوں کو یسوع مسیح کے بارے میں تعلیم دینے سے منع کِیا تو پطرس اور دوسرے رسولوں نے اُن سے کہا:‏ ”‏ہمیں آدمیوں کے حکم کی نسبت ․․․․․۔“‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا پطرس کا زمانہ بائبل کی آخری

پہلی صدی عیسوی کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ بیت‌صیدا اور کفرنحوم میں رہے۔‏

گلیل

بیت‌صیدا

کفرنحوم

گلیل کی جھیل

پطرس

معلومات:‏

پطرس شروع میں مچھلی پکڑنے کا کام کرتے تھے۔ پھر وہ یسوع مسیح کے شاگرد بنے۔ پطرس، یسوع مسیح کے ۱۲ رسولوں میں سے ایک تھے۔ لفظ رسول کا مطلب ہے:‏ بھیجا ہوا۔ چار انجیلوں میں کسی اَور رسول کے اِتنے زیادہ بیانات نہیں پائے جاتے جتنے کہ پطرس رسول کے بیانات پائے جاتے ہیں۔ پطرس رسول نے مُنادی کا کام کرنے اور ”‏اپنے بھائیوں کو مضبوط“‏ کرنے سے خدا کی بڑی خدمت کی۔—‏لوقا ۲۲:‏۳۲؛‏ مرقس ۳:‏۱۳-‏۱۹‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ پطرس رسول نے شک کِیا۔—‏متی ۱۴:‏۲۸-‏۳۱‏۔‏

‏(‏ب)‏ غلط۔—‏مرقس ۱:‏۲۹-‏۳۱؛‏ یوحنا ۱:‏۴۲؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۹:‏۵‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ خدا کا حکم ماننا زیادہ فرض ہے۔“‏—‏اعمال ۵:‏۱۸،‏ ۲۷-‏۲۹‏۔‏

بائبل کارڈ ۸ حزقیاہ

سوال

‏(‏الف)‏ جب حزقیاہ، یہوداہ کے بادشاہ بنے تو وہ کتنے سال کے تھے؟‏

‏(‏ب)‏ یہوواہ خدا نے حزقیاہ بادشاہ کی عمر میں کتنے سال بڑھا دئے؟‏

‏(‏ج)‏ جملے کو مکمل کریں:‏ حزقیاہ بادشاہ کی دُعا کی وجہ سے یہوواہ خدا نے ایک فرشتہ بھیجا جس نے ․․․․․ اسوری فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا حزقیاہ کا زمانہ بائبل کی آخری

۷۰۰ قبل‌ازمسیح کے بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ یروشلیم میں رہتے تھے۔‏

اسور

یروشلیم

معلومات:‏

حزقیاہ بادشاہ خدا کے وفادار رہے۔ اُنہوں نے ہیکل کی مرمت کرائی، اپنے ملک میں بُتوں کو تباہ کِیا اور لوگوں کو حکم دیا کہ عیدِفسح منائیں۔ (‏۲-‏سلاطین ۱۸:‏۴؛‏ ۲-‏تواریخ ۲۹:‏۳؛‏ ۳۰:‏۱-‏۶‏)‏ اُن کے والد آخز نے بہت بُری مثال قائم کی تھی۔ پھر بھی حزقیاہ بادشاہ ’‏یہوواہ سے لپٹے رہے۔‘‏—‏۲-‏سلاطین ۱۸:‏۶‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ ۲۵ سال۔—‏۲-‏سلاطین ۱۸:‏۱، ۲‏۔‏

‏(‏ب)‏ ۱۵ سال۔—‏۲-‏سلاطین ۱۸:‏۱، ۲‏۔‏

‏(‏ج)‏ ایک لاکھ ۸۵ ہزار۔—‏۲-‏سلاطین ۱۹:‏۱۵،‏ ۱۹،‏ ۳۵، ۳۶‏۔‏

اگر آپ مضمون ”‏خاند ان کے لئے“‏ کی مزید کاپیاں پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویب‌سائٹ www.jw.org کو دیکھیں۔‏

● جواب صفحہ ۲۴ پر ہیں۔‏

صفحہ ۳۰ کے جواب

۱.‏ بُرج۔‏

۲.‏ کتا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں