یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو01 8/‏10 ص.‏ 15
  • کیا آپکا بچہ محفوظ ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپکا بچہ محفوظ ہے؟‏
  • جاگو!‏—‏2001ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • حفاظتی تدابیر
  • احتیاطی تدابیر
  • اپنے بچے کو حادثات سے بچائیں
    جاگو!‏—‏1999ء
  • اپنے بچے کی بچپن سے تربیت کریں
    خاندانی خوشی کا راز
جاگو!‏—‏2001ء
جاگو01 8/‏10 ص.‏ 15

کیا آپکا بچہ محفوظ ہے؟‏

یو.‏ایس.‏ نیشنل ہائی‌وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (‏این‌ایچ‌ٹی‌ایس‌اے)‏ کے مطابق، کار کے حادثات ۵ سے ۱۴ سال کے بچوں میں اموات کی بنیادی وجہ ہیں۔ این‌ایچ‌ٹی‌ایس‌اے کے مطابق:‏ ”‏حادثات میں ہلاک ہونے والے ٪۵۰ سے زائد بچے [‏حفاظتی تدابیر]‏ کے بغیر غیرمحفوظ طریقے سے سفر کرتے ہیں۔ علاوہ‌ازیں، ۵ میں سے ۴ بچوں کو سفر کیلئے مناسب طریقے سے محفوظ نہیں کِیا جاتا۔“‏

این‌ایچ‌ٹی‌ایس‌اے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے لوگوں کیلئے کئی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ ہر ملک اور ہر ریاست کے قوانین مختلف ہوتے ہیں تاہم یہ ہدایات بچوں کے بیشتر نگران اور والدین کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ براہِ‌مہربانی اپنے مقامی قوانین کا جائزہ لیں اور اپنے بیش‌قیمت بچے کو محفوظ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں!‏

حفاظتی تدابیر

گاڑی کی پچھلی نشست تمام بچوں کیلئے محفوظ‌ترین جگہ ہے۔‏

۱ شیرخواروں کو گاڑی کی پچھلی نشست پر بچے کی حفاظتی سیٹ پر پیچھے کی طرف مُنہ کر کے بٹھانا چاہئے۔‏

۲ تقریباً ایک سال کا بچہ جسکا وزن کم‌ازکم ۹ کلوگرام ہو حفاظتی سیٹ پر سامنے کی طرف مُنہ کر کے بیٹھ سکتا ہے۔‏

۳ جب بچے کا وزن ۱۸ کلوگرام ہو تو وہ ”‏بوسٹر سیٹ“‏ استعمال کر سکتا ہے جسے کار کے لیپ اور شولڈر بیلٹ سے باندھا جاتا ہے۔‏

۴ تقریباً ۳۶ کلوگرام کے وزن اور کوئی چار فٹ نو انچ کے قد کا بچہ بالغ اشخاص کا حفاظتی شولڈر بیلٹ استعمال کرنا شروع کر سکتا ہے۔‏

احتیاطی تدابیر

جبتک بچے کم‌ازکم ۱۳ سال کے نہیں ہو جاتے انہیں ڈرائیور کیساتھ والی سیٹ پر نہیں بیٹھنا چاہئے۔ سامنے بیٹھنے والے شخص کی حفاظت کیلئے لگائی گئی ہوا کی تھیلیاں نوزائیدہ اور کم‌عمر بچوں کو سنگین چوٹیں پہنچا سکتی ہیں۔‏

بوسٹر سیٹ استعمال کی جانے کی صورت میں شیلڈ کے بغیر لیپ بیلٹ کافی تحفظ فراہم نہیں کر سکتا۔‏

یہ نہ سوچیں کہ ایک چھوٹے بچے کو محفوظ رکھنے کیلئے محض شولڈر بیلٹ ہی کافی ہے؛ حادثے کی صورت میں بیلٹ بچے کی گردن کو زخمی کرتے ہوئے سنگین چوٹ یا موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔‏

بچوں کے حفاظتی سیٹ نصب کرتے اور استعمال کرتے وقت ہدایات پر احتیاط کیساتھ عمل کریں۔ این‌ایچ‌ٹی‌ایس‌اے کے مطابق، ”‏اگر مناسب طور پر استعمال نہ کِیا جائے تو ’‏محفوظ‌ترین‘‏ سیٹ بھی آپکے بچے کو نہیں بچا سکتی۔“‏

‏[‏صفحہ ۱۵ پر تصویر]‏

بچے کی سیٹ کو مناسب طور پر نصب کرنے میں سیٹ بیلٹ کو اچھی طرح باندھنا شامل ہے

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں