جینی رین ننھا سا پرندہ زوردار آواز
برطانیہ میں جاگو! کے مراسلہنگار سے
ہلکی ہلکی پھوار پڑنے کے بعد درختوں سے چھن چھن کر آنے والی روشنی بھیگے ہوئے سبزے کی خوبصورتی کو دوبالا کر رہی تھی جبکہ ندی کے کنارے بسنتی گلاب بہت دلکش لگ رہے تھے۔ مَیں سستانے کیلئے ایک گرے ہوئے درخت پر بیٹھ گیا اور دو ننھے پرندوں کا مشاہدہ کرنے لگا جو تیزی سے ندی کے کنارے ایک چٹان پر موجود سوکھے ہوئے فرن کی طرف آ جا رہے تھے۔
تجسّس سے مجبور ہو کر مَیں دیکھنے کیلئے چل پڑا۔ وہی ہوا جسکی مجھے توقع تھی، رین کا گھاسپھوس سے بنا خوبصورت گھونسلا، جسے بڑی عمدگی کیساتھ فرن کے ریشوں میں چھپایا گیا تھا۔ اس شوخوچنچل رین کی لمبائی اسکی چونچ سے دم کے سرے تک ۱۰ سینٹیمیٹر ہوتی ہے اور عام طور پر اسے برطانیہ کا سب سے چھوٹا پرندہ خیال کِیا جاتا ہے۔a اسی وجہ سے ۱۹۳۷ میں اُس وقت برطانیہ کے سب سے چھوٹے سکے، فارتھنگ پر اس کی شبیہہ کنندہ کی گئی تھی۔
جینی رین یا کٹی رین—برطانیہ کے دیہاتیوں نے نر اور مادہ کو یہ نام دئے ہیں—یورپ، یوریشیا اور ریاستہائے متحدہ میں بہت مقبول ہے۔ برطانیہ میں یہ سب سے زیادہ تقسیم ہونے والا اور افزائشِنسل کرنے والے پرندوں میں بھی کثیرالتعداد پرندہ ہے۔ اس کی خوبصورت سُریلی آواز کوئل سے مشابہہ ہے اور اتنی زوردار ہے کہ نصف میل کے فاصلے سے سنائی دیتی ہے! تاہم، شدید سردی کے سبب رین کی ۷۵ فیصد آبادی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ایسے اوقات میں رین ایک ساتھ بسیرا کرنے کا انتخاب کرتی ہیں تاکہ گرم رہ سکیں۔ ایک دفعہ ایک گھونسلے میں ۶۰ سے زیادہ رین پروں کے ڈھیر کی صورت میں اکٹھی پائی گئیں۔
اپریل میں نر مہارت کیساتھ پوشیدہ، گنبدنما مختلف گھونسلے بناتا ہے۔ گھونسلے مکمل کرنے کے بعد وہ اپنی ساتھی کو یہ تمام گھونسلے دکھائیگا۔ وہ ان میں سے ایک کا انتخاب کر کے اور اسے پروں سے سجاتی ہے۔ اپریل کے آخر تک وہ پانچ یا چھ سرخی مائل، بھورے دھبوں والے سفید انڈے دے دیتی ہے۔ مادہ ۱۴ دن تک انڈوں پر بیٹھتی ہے اور اسکے بعد کمازکم اگلے دو ہفتوں کے بعد بچے گھونسلا چھوڑ دینگے۔
موسمِگرما میں مادہ عموماً دو مرتبہ انڈے دیتی ہے اور جب مادہ دوسری بار انڈوں پر بیٹھتی ہے تو نر پہلے بچوں کی دیکھبھال کرتا ہے اور بعضاوقات تو وہ بچوں کو اپنے کسی دوسرے گھونسلے میں لے جاتا ہے۔ اگر موسمِگرما سازگار ہو اور غذا کے طور پر کیڑےمکوڑوں کی کافی تعداد دستیاب ہو تو نر ایک اَور ساتھی لے گا اور اسے اپنے کسی دوسرے گھونسلے میں بسائے گا۔
اس گرے ہوئے درخت پر بیٹھے جب مَیں اُنہیں اِدھراُدھر اُڑتے دیکھ رہا تھا تو مَیں مئی کی دھوپ کی تمازت محسوس کر سکتا تھا۔ جب وہ میرے قریب ہی ایک بےبرگ شاخ پر بیٹھے تو مَیں نے انکے سرخی مائل پروں اور شہپروں کو دیکھا۔ تاہم جیسے ہی انہیں اپنی حدود میں میری موجودگی کا احساس ہوا تو انہوں نے اپنی چھوٹی چھوٹی دُمیں اُوپر اٹھا لیں اور خطرے کی گھنٹی بجانی شروع کر دی۔ یہ میرے لئے خاموشی سے وہاں سے چل دینے کا وقت تھا۔
[فٹنوٹ]
a یورپ میں پایا جانے والا سب سے چھوٹا پرندہ گولڈنکریسٹ (سنہری کلغیدار) جسے عام طور پر گولڈن کریسٹڈ کنگلٹ بھی کہا جاتا ہے اور موسمِسرما میں نقلمکانی کر کے آنے والا فائرکریسٹ (آتشی کلغیدار) ایک انچ کے چوتھائی حصے کے برابر ہوتے ہیں تاہم وہ شاذونادر ہی نظر آتے ہیں۔