یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو98 8/‏10 ص.‏ 30
  • ہمارے قارئین کی طرف سے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمارے قارئین کی طرف سے
  • جاگو!‏—‏1998ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمارے قارئین کی طرف سے
    جاگو!‏—‏1998ء
جاگو!‏—‏1998ء
جاگو98 8/‏10 ص.‏ 30

ہمارے قارئین کی طرف سے

مورس کوڈ ختم ہونے والا ہے؟‏ ”‏دُنیا کا نظارہ کرنا“‏ میں شائع ہونے والی یہ خبر کہ ”‏۱۵۰ سال مکمل ہونے پر مورس کوڈ ختم ہونے والا ہے،“‏ غلط تاثر پیدا کرتی ہے۔ (‏اگست ۸، ۱۹۹۷)‏ مورس کوڈ ابھی تک ہوائی‌جہازوں کو ریڈیائی سگنل بھیجنے اور شارٹ ویو ریڈیو نشریات کیلئے استعمال کِیا جاتا ہے۔‏

ایچ.‏ کے.‏، نیدرلینڈز

اس بات کی نشاندہی کرنے کیلئے آپکا شکریہ۔ ہمارے قاری کے درست مشاہدے کے مطابق، ہم نے بالخصوص بحری نقل‌وحرکت کے حوالے سے مورس کوڈ کے ”‏خاتمے“‏ کی رپورٹ دی تھی۔—‏ای‌ڈی.‏

تپ‌دق مَیں سلسلہ‌وار مضامین ”‏تپ‌دق—‏ایک قاتل کی واپسی“‏ کیلئے بہت مشکور ہوں۔ (‏دسمبر ۲۲، ۱۹۹۷)‏ مَیں ۱۹۸۸ میں ٹی‌بی میں مبتلا ہوا اور صحتیاب بھی ہو گیا۔ آپ نے بالکل درست کہا ہے کہ مریضوں کو ”‏باقاعدگی سے بلا‌ناغہ“‏ دوا لیتے رہنا چاہئے۔‏

وائے.‏ ایل.‏، فرانس

میری ساس جو مذہبی رجحان نہیں رکھتی، اُس نے میری میز پر یہ مضمون دیکھا اور اسے پڑھا۔ اُس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا وہ اسے گھر لے جا سکتی ہے۔ مَیں نے اسے جاگو!‏ کے دو اَور شمارے دے دئے۔ اس تمام محنت کیلئے آپکا بہت شکریہ جو آپ ہر شمارہ شائع کرنے کیلئے کرتے ہیں۔‏

ایل.‏ این.‏، ریاستہائے متحدہ

مَیں ۱۱ سال پہلے ٹی‌بی کا شکار ہوئی تھی۔ اس مضمون میں پیش کی جانے والی معلومات بالکل درست تھیں۔ اس کو پڑھتے وقت بعض دفعہ مجھے بالکل ایسا محسوس ہوا جیسے مَیں اپنا تجربہ پڑھ رہی ہوں۔ زندگی کے تحفے اور اپنی صحت کی حفاظت کیلئے جاگو!‏ میں شائع ہونے والی مشورت کیلئے مَیں یہوواہ کی شکرگزار ہوں۔‏

جی.‏ بی.‏، اٹلی

اس بیماری کا شکار ہونے کے بعد مَیں چھ ماہ تک زیرِعلاج رہا۔ آپ کے مضمون نے اس جان‌لیوا بیماری کی بابت مزید معلومات حاصل کرنے میں میری مدد کی۔ سب سے بڑھ کر اس نے میرے ایمان کو مضبوط کِیا کہ خدا کی بادشاہت عالمگیر پیمانے پر اس مسئلے کو ختم کر دے گی۔‏

پی.‏ پی.‏، انڈونیشیا

سوانحِ‌حیات ”‏گاہک ہمیشہ درست کہتا ہے،“‏ اس مضمون نے مجھے بے‌حد متاثر کِیا۔ (‏دسمبر ۲۲، ۱۹۹۷)‏ وی تنگ چنگ کے چھ بچے تھے اور میرے بھی اتنے ہی تھے۔ اسکی کہانی پڑھتے ہوئے میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ مَیں جانتی ہوں کہ اسے اپنے بچوں اور انکے خاندانوں پر ناز ہے۔ میرے چار بچوں نے ابھی تک مسیحیت کو اپنی روشِ‌زندگی نہیں بنایا۔ شاید کسی دن مَیں بھی اُس جیسی خوشی کا تجربہ کر سکوں۔‏

ای.‏ ایچ.‏، ریاستہائے متحدہ

مَیں نے جاگو!‏ میں شائع ہونے والی سوانح‌حیات کو ہمیشہ انتہائی حوصلہ‌افزا پایا ہے۔ وی تنگ چنگ کی کہانی نے مجھے بے‌حد متاثر کِیا۔ ہم کسقدر خوش ہو سکتے ہیں کہ ایسے گراں‌بہا اشخاص اُن لوگوں میں شامل ہیں جنہیں یہوواہ جمع کر رہا ہے۔‏

آئی.‏ ٹی.‏، جرمنی

غلط عبارت!‏ ”‏الپائن نیشنل پارکس کی دلکشی“‏ جیسے دلچسپ مضمون کیلئے مَیں آپکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ (‏نومبر ۲۲، ۱۹۹۷)‏ کوہساروں اور تصاویر اُتارنے کا شوقین ہونے کی وجہ سے مجھے ان تمام جانوروں کو دیکھنے اور انکی تصویریں کھینچنے کا اتفاق ہوا ہے جنکا تذکرہ اس مضمون میں کِیا گیا ہے۔ میرے خیال میں صفحہ ۱۵ کے بالائی حصے کی تصویر کیساتھ دی گئی عبارت میں کچھ غلطی ہے۔ میرا خیال ہے کہ دکھایا جانے والا جانور سانبر نہیں بلکہ پہاڑی بکریاں ہیں۔‏

ایم.‏ ڈی.‏ ایم.‏، اٹلی

اس غلطی کی نشاندہی کرنے کیلئے ہم اپنے قاری کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔—‏ای‌ڈی۔‏

ماسکو ”‏ماسکو—‏اسکی ۸۵۰ویں سالگرہ“‏ جیسے مضمون کیلئے آپکا شکریہ۔ (‏دسمبر ۲۲، ۱۹۹۷)‏ روسی میزبانی اور دوستی عظیم ہیں۔ مَیں نے ۱۹۸۹ میں خود اسکا تجربہ کِیا جب ۳،۰۰۰ روسی پولینڈ میں مسیحی کنونشن کیلئے آئے تھے۔ اس شمارے کے آخری صفحے پر روس کے دیہات میں منادی کرتی ہوئی بہن کی تصویر بھی انتہائی متاثرکُن تھی۔ دُعا ہے کہ یہوواہ روسی زبان بولنے والے دیگر بہت سے لوگوں کو بھی اپنے پرستار بننے کی توفیق عطا فرمائے!‏

آئی.‏ ایل.‏، جرمنی

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں