”ایک نہایت عمدہ رسالہ“
کیا آپ نے اس سے پہلے کبھی جاگو! رسالہ پڑھا ہے؟ آپ اپنے ہاتھ میں موجود شمارے کی قدروقیمت کی بابت کیا کہیں گے؟ آپ کے خیال میں کیا مضامین معلوماتی، خوب تحقیقشُدہ اور جاذبِتوجہ ہیں؟
نائجیریا، افریقہ سے ایک صحافی لکھتا ہے جو کسی اخبار سے منسلک نہیں: ”اگرچہ مَیں یہوواہ کا گواہ تو نہیں ہوں تاہم مَیں جاگو! کا مستقل قاری ہوں۔ جاگو! ایک نہایت عمدہ رسالہ ہے۔ یہ میرے لئے تخلیقی خیالات کا سرچشمہ ہے۔ اس کے سرورق جاذبِنظر ہوتے ہیں اور ایک غیرمتعصّب شخص کو ورقگردانی کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔ ہر شمارہ شاندار تخلیقی صلاحتیوں اور ہر صفحہ عمدہ صحافت کا مظہر ہوتا ہے۔ یہ بروقت اور عمدگی کے ساتھ مرتبکردہ مضامین کے ذریعے ہر طرح کی اہم اور غیراہم معلومات پیش کرتا ہے۔“
ہم آپ کو جاگو! کے اس شمارے کے مضامین کا جائزہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔ اگر آپ مزید شمارے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہِمہربانی واچٹاور سوسائٹی پی.او. بکس ۳۸۸۳ کراچی ۷۵۶۰۰ یا صفحہ ۵ پر درج موزوں پتے پر خط لکھیں۔ ہم آپکو ایک اَور شمارہ ارسال کر کے خوش ہونگے یا اگر آپ چاہیں تو ہمارے اس موجودہ زمانے کی اہمیت کی بابت باتچیت کرنے کیلئے کوئی آپ کے گھر بھی آ سکتا ہے۔