آپ پرواز کرنے کو زیادہ محفوظ بنا سکتے ہیں
فنلینڈ میں اویک! کے مراسلہنگار سے
آجکل پرواز کرنا سفر کرنے کا تیز اور عام ذریعہ ہے۔ اسے محفوظ ترین ذرائع میں سے بھی ایک خیال کیا جاتا ہے۔
یہ تحفظ امکانی خطروں کو ختم کرنے کیلئے ہوائی کمپنیوں اور حکام کی طرف سے مشترکہ اور مضبوط کوششوں کا نتیجہ ہے۔ تحفظ کا انحصار مختلف عناصر پر ہے۔ ہوائی کمپنیاں اپنے جہازوں کو باقاعدہ وقفوں سے ٹھیک ٹھاک کرنے اور جانچ پڑتال کرنے کے ذریعے اچھی حالت میں رکھنے سے معاونت کرتی ہیں۔ علاوہازیں، ہر پرواز کیلئے سامان لادنے کی تفصیلی تجاویز اور ہدایات کو احتیاط کیساتھ مرتب کیا جاتا ہے۔ سامانسفر، مالاسباب، اور ڈاک کو ان ہدایات کی مطابقت میں کارگو کی جگہ پر رکھا جاتا ہے، اور پرواز سے متعلق صحیح وزن اور توازن کا حساب لگایا جاتا ہے۔ کیا آپ نے پسپردہ کی جانے والی ان تمام تیاریوں کی بابت کبھی سوچا ہے۔
لیکن جہانتک ایک پرواز پر تحفظ کا تعلق ہے تو کیا یہی سب کچھ ہے؟ ہرگز نہیں! مزید پہلو بھی ہیں جنکی آپ ہوائی جہاز کے مسافر کے طور پر براہراست معاونت کر سکتے ہیں۔ کس طریقے سے؟ کیا آپ جانتے تھے کہ اس سے باخبر ہوئے بغیر آپ تحفظ کیلئے خطرہ ہو سکتے ہیں؟ یا یہ کہ آپ ہوابازی کے بعض بنیادی ضابطوں کو جاننے اور انکی پابندی کرنے سے پروازوں پر عام تحفظ کو فروغ دے سکتے ہیں؟
ہوائی کمپنیاں اور آپکا تحفظ
اقواممتحدہ کی زیرنگرانی کام کرنے والے ادارے آئیسیاےاو (انٹرنیشنل سول ایویایشن آرگنائزیشن)، نے تجارتی کمپنیوں کیساتھ ملکر کام کرنے سے پرواز کے تحفط کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ جہانتک حفاظتی معاملات کا تعلق ہے تو آئیاےٹیاے (انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسیایشن) اور اےٹیاے (ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسیایشن آف امریکہ) سیاےاو کے بہت قریب رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایات اور تقاضوں کو شائع کیا ہے اور اپنے ممبروں اور عام پبلک کے فائدے کی خاطر تربیتی مواد اور معلومات تیار کی ہیں۔
مختلف نئی مادی اشیاء اور کیمیاوی مرکبات کا منظرعام پر آنا، اور اسکے علاوہ مسافروں کے ذریعے استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات خطرناک عناصر کی تعداد میں اضافے پر منتج ہوئے ہیں۔ اسکی وجہ سے حفاظتی تدابیر کی تعداد اور مسافروں کو مطلع کرنے کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے۔
کس قسم کی خطرناک حالتیں پیدا ہو سکتی ہیں؟
مندرجہذیل حالتوں سے مہلک نتائج پیدا ہو سکتے ہیں:
(ا) سکیانگ ٹیم کے ایک ممبر کے سوٹکیس میں ہوائی جہاز میں لادنے سے پہلے ہی سامان منتقل کرنے والی بیلٹ پر آگ لگ گئی تھی۔ جب معائنہ کیا گیا، تو سامان میں سکیانگ موم کو ہٹانے والا محلل شامل تھا۔ محلل اپنی بوتل سے باہر رس چکا تھا۔ سوٹکیس میں ایک گیس لائٹر بھی تھا اور سوٹکیس کے ہلنے سے ایک شعلہ پیدا ہوا جس نے سامان کو نذرآتش کر دیا۔ خوشقسمتی سے، یہ سب زمین پر واقع ہوا اور ۳۵،۰۰۰ فٹ کی بلندی پر فضا میں نہ ہوا، جہاں پر یہ نہایت سنگین حادثے پر منتج ہو سکتا تھا۔
(۲) اسی طرح سے ایک مسافر کے سوٹکیس میں عام ماچس رگڑ سے بھڑک اٹھی۔
(۳) ایک ائیرپورٹ پر عملے نے بوتلبند گیس کے ڈبے سے گیس کو نکلتے پایا۔ بوتل تیزی سے ایک ٹائم بم کی شکل اختیار کر رہی تھی!
(۴) موٹر سے چلنے والی ایک ویلچیئر کی بیٹری سے تیزاب کا باہر رسنا جہاز کے ڈھانچے کو گلا دینے اور کافی نقصان پہنچانے کا سبب بنا۔ جہاز کئی دنوں تک مرمت اور صفائی کے کام کیلئے زمین پر رہا، جو ہوائی کمپنی کیلئے مالی نقصان پر منتج ہوا۔
جہاز میں کیا کچھ نہیں لیکر جانا چاہیے
متذکرہبالا انٹرنیشنل کمپنیوں نے ایک دستی کتاب شائع کی ہے جو ڈینجرس گڈز ریگولیشنز کہلاتی ہے، جو ہوائی کمپنیوں اور فارورڈنگ ایجنٹوں کیلئے ممکنالحصول ہے۔ اسکی بہت سی شرائط مختلف ممالک میں قومی ہوابازی کے قوانین کے ایک حصے کو ترتیب دیتی ہیں۔ ان شرائط میں ہزارہا خطرناک چیزوں کی فہرست کیساتھ ایسی چیزوں کی پیکینگ اور انکی نقلوحمل کے لئے تفصیلی ہدایات شامل ہیں۔
بعض اشیاء اور چیزیں ایسی ہیں جنہیں آپکو ہوائی جہاز کے ذریعے ہرگز لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اسکے علاوہ، ایسی چیزیں بھی ہیں جنہیں سامانسفر میں نہیں لے جا سکتے مگر بعض پہلے سے متعین شرائط کے تحت مالاسباب کے طور پر قبول کی جا سکتی ہیں۔ پھر ایسی اشیاء بھی ہیں—جنہیں اگرچہ خطرناک قرار دیا گیا ہے—جنہیں شاید کسی منفرد ہوائی کمپنی کے ضابطے آپکو تھوڑی مقدار میں اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت دیں، مثال کے طور پر آپکے دستی سامان میں۔ جب کبھی آپ کو شک ہو، تو سفر سے پہلے اپنی ہوائی کمپنی سے مشورہ کرنا دانشمندی ہے۔
آپ ضروری معلومات کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟
زیادہتر ہوائی کمپنیاں اپنے نظامالاوقات میں خطرے والی اشیاء کے سلسلے میں پابندیاں شائع کرتی ہیں۔ آپکی ٹکٹ پر بھی ان اشیاء اور چیزوں کی فہرست ہے جو ممنوع ہیں۔ علاوہازیں، ۱۹۸۹ میں منعقد ہونے والی انکی کانفرنس میں، تمام دنیا کی ہوائی کمپنیوں نے ان خطرناک اسباب کو عوام کی توجہ میں لانے کا فیصلہ کیا جو وہ غیرارادی طور پر پیدا کر سکتے ہیں۔ ۱۹۹۰ کے شروع میں، ہوائی کمپنیوں نے مسافروں کیلئے ایک مہم چلائی۔ ہوائی اڈوں اور ٹریول ایجنسیوں پر عوام کو مطلع کرنے کیلئے پوسٹرز آویزاں کئے گئے کہ خطرے والی اشیاء ایک سلپ پر درج ہونگی جو وہ اپنی ٹکٹوں کے ساتھ حاصل کرینگے۔
خطرے والے سامان اور اشیاء میں کیا شامل ہے؟
ظاہری طور پر بےضرر سامان اور اشیاء باافراط ہیں جو بعض حالات کے تحت جہاز پر خطرہ پیدا کرنے کیلئے ردعمل کر سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، پرواز کے دوران، ہوا کے دباؤ اور درجۂحرارت میں تغیروتبدل کسی مواد کے رسنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ بعض اشیاء محفوظ دکھائی دے سکتی ہیں، لیکن جب وہ عام طور پر دوسری بےضرر چیزوں کو چھوتی ہیں تو وہ ایک کیمیاوی ردعمل پیدا کر سکتی ہیں۔ یہ آگ لگنے یا زہریلے دھوئیں کے پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اسلئے یہ ضروری ہے کہ آپکو معلوم ہو کہ آپ اپنے سوٹکیس میں کیا ڈال رہے ہیں۔
جیسے کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، ممنوعہ چیزوں میں عام ماچسیں اور سگریٹ لائٹرز شامل ہیں۔ آپکو انہیں صرف اپنے دستی سامان کیساتھ لے جانے کی اجازت ہے۔
تمام قسم کے آتشگیر سیال مادوں کی نقلوحمل ممنوع ہے۔ پینٹ، وارنش، اور چیپدار چیزیں بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، تھنر اور ایسیٹون جیسے محلل زیادہ خطرناک ہیں۔
تمام قسم کی آتشگیر گیسیں، جیسے کہ لائٹر یا کیمپینگ گیس ریفلز کو جہاز پر لے جانا منع ہے۔
دھماکہخیز، آتشبازی، اور سگنل فلیرز (شعلہ پیدا کرنے والی بتیاں) بھی اپنی خطرناک نوعیت کی وجہ سے ممنوع ہیں۔
آپ غالباً اپنے گھر میں بہت سی کیمیاوی اور صنعتی اشیاء کو استعمال کرنے کے عادی ہو گئے ہیں۔ کیا آپ جانتے تھے کہ جہاز کے ذریعے سفر کرتے وقت شاید آپکو بعض چیزوں کو اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ ممنوعہ چیزوں میں بہت سے ائیروسولز، کیڑے مار دوائیں، بلیچز، اور کلینرز شامل ہیں۔ وہ جہاز کو یا اپنے چوگرد دوسری چیزوں کو نقصان یا زنگ لگانے یا گلا دینے کا سبب بن سکتی ہیں۔
مقناطیسی چیزیں ہوائی جہاز کے آلات کی کارکردگی کو درہم برہم کر سکتی ہیں، اور تابکار چیزیں تابکاری کے ذریعے نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔
آپ جہازرانی کے نظام کو متاثر کر سکتے ہیں!
گزشتہ چند سالوں میں، آپ شاید الیکٹرونکس کے میدان میں تمام قسم کی نئی ایجادات کے استعمال سے استفادہ کرنے کے قابل ہوئے ہوں۔ ریڈیو، ٹیپریکارڈر، چھوٹے ویڈیو کیمرے، سی ڈی پلیئر، متحرک ٹیلیفون، سفری کمپیوٹر، اور ریمورٹ کنٹرول کھلونے بڑی بڑی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ عام طور پر، آپکو ان چیزوں کو اپنے سامانسفر کیساتھ پیک کرنے کی اجازت ہے بشرطیکہ آپ نے بیٹریاں نکال لی ہیں۔ چونکہ ہوائی کمپنیوں کے ضابطے فرق فرق ہیں، اسلئے سامان پیک کرنے سے پہلے آپکو اپنے ٹریول ایجنٹ سے مشورہ کرنا چاہیے۔ تاہم، یہ عالمگیر ضابطہ ہے کہ آپ اس قسم کے سازوسامان کو پرواز کے دوران استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ یہ جہازرانی کے نظام کو درہم برہم کر سکتا ہے۔
ہر مسافر کو ذاتی استعمال کیلئے کم سے کم مقدار میں دوائی، کاسمیٹکس، اور الکحلی مشروبات لے جانے کی اجازت ہوتی ہے، اور ہئیر سپرے جیسے ائیروسولز اور اینٹیپرسپائرنٹس (پسینے کی بدبو دور کرنے والی) عام طور پر سامانسفر میں شامل کئے جا سکتے ہیں۔
کیا آپ جہاز پر تحفظ کو فروغ دے رہے ہیں؟
کیا آپ ان تمام ضابطوں کی پابندی کرتے ہیں؟ کیا آپ اپنی ذمہداری سے باخبر ہیں؟ اپنے اگلے ہوائیسفر کیلئے سامان پیک کرنے سے پہلے، بیٹھ جائیں اور احتیاط کیساتھ سفر کی شرائط، خاص طور پر خطرے والی چیزوں کی بابت ضابطوں کو پڑھیں۔ اس سلسلے میں ہم نے عام شرائط پر باتچیت کی ہے، لیکن مختلف ہوائی کمپنیوں کے درمیان یہ فرق ہو سکتی ہیں۔
اگر آپ کو کسی چیز کی بابت یقین نہیں تو تسلی کرنے کیلئے اپنی ہوائی کمپنی سے مشورہ کرنے سے نہ ہچکچائیں۔ یوں، آپ غیرارادی طور پر ضابطوں کو توڑنے سے بچ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ خود کو، ساتھی مسافروں کو، اور ہوائی کمپنی کی جائداد کو خطرناک حالتوں میں ڈالنے سے بھی گریز کرتے ہیں۔ جیہاں، آپ پرواز کرنے کو زیادہ محفوظ بنا سکتے ہیں۔ (25 1/8 g93)
[تصویر]
کیا آپ شناخت کر سکتے ہیں کہ ان چیزوں میں سے کونسی آپکے سامانسفر کا حصہ نہیں؟