یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • غزلُ‌الغزلات 8
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

غزلُ‌الغزلات کے ابواب کا خاکہ

    • شُولیمی لڑکی یروشلم میں (‏3:‏6–‏8:‏4‏)‏

    • شُولیمی لڑکی کی واپسی، وہ وفادار رہتی ہے (‏8:‏5-‏14‏)‏

        • شُولیمی لڑکی کے بھائی (‏5‏)‏

          • ‏”‏یہ کون ہے جو .‏.‏.‏ اپنے محبوب کی بانہوں میں چلی آ رہی ہے؟“‏

        • شُولیمی لڑکی (‏5-‏7‏)‏

          • ‏”‏محبت موت جتنی طاقت‌ور ہے“‏ (‏6‏)‏

        • شُولیمی لڑکی کے بھائی (‏8، 9‏)‏

          • ‏”‏اگر وہ ایک دیوار ہے .‏.‏.‏ لیکن اگر وہ ایک دروازہ ہے .‏.‏.‏“‏ (‏9‏)‏

        • شُولیمی لڑکی (‏10-‏12‏)‏

          • ‏”‏مَیں ایک دیوار ہوں“‏ (‏10‏)‏

        • چرواہا (‏13‏)‏

          • ‏”‏مجھے اپنی آواز سنا دو“‏

        • شُولیمی لڑکی (‏14‏)‏

          • ‏”‏غزال .‏.‏.‏ کی طرح تیزی سے آؤ“‏

غزلُ‌الغزلات 8:‏6

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏بندگی“‏

  • *

    عبرانی لفظ:‏ ”‏شیول۔“‏ ”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏

  • *

    ‏”‏یاہ“‏ نام یہوواہ کا مخفف ہے۔‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏مطالعے کا ایڈیشن)‏،‏

    5/‏2023، ص.‏ 20

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 29

    1/‏5/‏2012، ص.‏ 14

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 17

غزلُ‌الغزلات 8:‏7

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا شاید ”‏شخص“‏

غزلُ‌الغزلات 8:‏12

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏آپ کے ہزار“‏

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
غزلُ‌الغزلات 8:‏1-‏14

سلیمان کی غزلُ‌الغزلات

8 کاش کہ تُم میرے بھائی جیسے ہوتے

جس نے میری ماں کی چھاتیوں سے دودھ پیا ہوتا!‏

پھر اگر تُم مجھے کہیں باہر ملتے تو مَیں تمہیں چُوم لیتی

اور کوئی بھی مجھے بُرا نہ سمجھتا۔‏

 2 مَیں تمہارے آگے آگے چلتی

اور تمہیں اپنی ماں کے گھر لے جاتی

جس نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔‏

مَیں تمہیں مصالحے‌دار مے پینے کے لیے دیتی

اور اناروں کا تازہ رس بھی۔‏

 3 اُس کا بایاں ہاتھ میرے سر کے نیچے ہوتا

اور اُس کا دایاں ہاتھ مجھے گلے لگاتا۔‏

 4 یروشلم کی بیٹیو!‏ مَیں تمہیں قسم دیتی ہوں

کہ میرے دل میں محبت جگانے کی کوشش نہ کرو

جب تک کہ یہ خودبخود نہ جاگے۔“‏

 5 ‏”‏یہ کون ہے جو ویرانے سے اپنے محبوب کی بانہوں میں چلی آ رہی ہے؟“‏

‏”‏مَیں نے سیب کے درخت کے نیچے تمہیں جگایا

جہاں تمہاری ماں کو دردیں لگیں

اور اُس نے درد کے ساتھ تمہیں جنم دیا۔‏

 6 مجھے مُہر کی طرح اپنے دل پر چھاپ لو؛‏

مُہر کی طرح اپنے بازو پر لگا لو

کیونکہ محبت موت جتنی طاقت‌ور ہے

اور کامل وفا*‏ قبر*‏ کی طرح ہار نہیں مانتی۔‏

اِس کے شعلے بھڑکتی آگ کے شعلے، ہاں، یاہ*‏ کا شعلہ ہیں!‏

 7 ٹھاٹھیں مارتا پانی محبت کی آگ کو نہیں بجھا سکتا

اور نہ ہی دریا اِسے بہا لے جا سکتا ہے۔‏

اگر کوئی شخص محبت کی خاطر اپنے گھر کی ساری دولت بھی دے دے

تو اُس دولت*‏ کو بالکل حقیر سمجھا جائے گا۔“‏

 8 ‏”‏ہماری ایک چھوٹی بہن ہے

جس کی چھاتیاں ابھی نہیں اُبھریں۔‏

جس دن اُس کے رشتے کی بات چلے گی

ہم اُس کے لیے کیا کریں گے؟“‏

 9 ‏”‏اگر وہ ایک دیوار ہے

تو ہم اُس پر چاندی کی مُنڈیر بنائیں گے۔‏

لیکن اگر وہ ایک دروازہ ہے

تو ہم دیودار کا تختہ لگا کر اُسے بند کر دیں گے۔“‏

10 ‏”‏مَیں ایک دیوار ہوں

اور میری چھاتیاں بُرج ہیں۔‏

اِس لیے مجھے میرے محبوب کی نظر میں سکون حاصل ہے۔‏

11 بعل‌ہامون میں سلیمان کا انگور کا ایک باغ تھا۔‏

اُنہوں نے باغبانوں کو اِس کی دیکھ‌بھال کی ذمے‌داری دی۔‏

ہر باغبان کو اِس کے پھل کے لیے چاندی کے ہزار ٹکڑے دینے پڑتے تھے۔‏

12 میرا اپنا انگور کا باغ ہے جو صرف میرا ہے۔‏

سلیمان!‏ آپ کے چاندی کے ہزار ٹکڑے*‏ آپ کو مبارک ہوں

اور آپ کے باغ کی باغبانی کرنے والوں کو اُن کے دو سو ٹکڑے مبارک ہوں۔“‏

13 ‏”‏باغوں میں بسنے والی!‏ میرے ساتھی تمہاری آواز سننے کے منتظر ہیں۔‏

مجھے اپنی آواز سنا دو۔“‏

14 ‏”‏میرے محبوب!‏ جلدی آؤ!‏

اُس غزال یا جوان ہِرن کی طرح تیزی سے آؤ

جو خوشبودار پودوں والے پہاڑوں پر ہے۔“‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں