زبور
چڑھائی کا گیت۔
130 اَے یہوواہ! مَیں دُکھ کی گہری کھائی سے تجھے پکارتا ہوں۔
2 اَے یہوواہ! میری سُن۔
تیرے کان مدد کے لیے میری اِلتجاؤں پر توجہ فرمائیں۔
4 تُو دل سے معاف کرتا ہے
تاکہ تیرا گہرا احترام کِیا جائے۔*
5 مَیں یہوواہ سے اُمید لگاتا ہوں، ہاں، میرا روم روم* اُس سے اُمید لگاتا ہے؛
مَیں اُس کے کلام کا اِنتظار کرتا ہوں۔
6 جتنی شدت سے پہرےدار صبح کا اِنتظار کرتے ہیں،
ہاں، جتنی شدت سے پہرےدار صبح کا اِنتظار کرتے ہیں،
مَیں* اُس سے کہیں زیادہ شدت سے یہوواہ کا اِنتظار کرتا ہوں۔
7 اِسرائیل یہوواہ کا اِنتظار کرتا رہے
کیونکہ یہوواہ وفاداری سے محبت نبھاتا ہے
اور وہ اپنے بندوں کو چھڑانے کی زبردست طاقت رکھتا ہے۔
8 وہ اِسرائیل کی ساری غلطیاں معاف کرے گا۔*