زبور
چڑھائی کا گیت۔
129 ”میری کمعمری سے ہی میرے دُشمن مجھ پر حملہ کرتے آئے ہیں۔“
اب اِسرائیل کہے:
2 ”میری کمعمری سے ہی میرے دُشمن مجھ پر حملہ کرتے آئے ہیں
لیکن وہ مجھے ہرا نہیں سکے۔
3 ہل چلانے والوں نے میری کمر پر ہل چلایا ہے؛
اُنہوں نے لمبی لمبی کیاریاں بنائی ہیں۔“
4 لیکن یہوواہ نیک ہے؛
اُس نے بُرے لوگوں کی رسیاں کاٹ دی ہیں۔
5 صِیّون سے نفرت کرنے والے سب لوگوں کو شرمندگی کا سامنا ہوگا
اور وہ بےعزت ہو کر اُلٹے پاؤں بھاگ جائیں گے۔
6 وہ چھت پر اُگنے والی گھاس کی طرح ہوں گے
جو اُکھاڑے جانے سے پہلے ہی مُرجھا جاتی ہے؛
7 جس سے نہ تو کاٹنے والے کی مُٹھی بھرتی ہے
اور نہ ہی گٹھے جمع کرنے والے کے بازو۔
8 اُن کے پاس سے گزرنے والے یہ نہیں کہیں گے:
”تُم پر یہوواہ کی برکت ہو؛
ہم تمہیں یہوواہ کے نام سے دُعا دیتے ہیں۔“