زبور
چڑھائی کا گیت۔ داؤد کا گیت۔
131 اَے یہوواہ! میرے دل میں غرور نہیں ہے
اور نہ ہی میری آنکھوں میں گھمنڈ ہے؛
نہ تو مَیں بڑی بڑی چیزوں کی خواہش رکھتا ہوں
اور نہ ہی اُن چیزوں کی جو میری پہنچ سے باہر ہیں
2 بلکہ مَیں نے اپنے آپ کو* پُرسکون اور خاموش کرایا ہے
جیسے وہ بچہ اپنی ماں کی گود میں ہوتا ہے جس کا دودھ چھڑایا گیا ہو؛
مَیں* دودھ چھڑائے ہوئے بچے کی طرح مطمئن ہوں۔
3 اِسرائیل اب سے لے کر ہمیشہ تک
یہوواہ کا اِنتظار کرے۔