مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی
مسیحی خدمتی سکول میں 29 جون 2015ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران نیچے دیے گئے سوالوں پر غور کِیا جائے گا۔ قوسین میں درج تاریخ اُس ہفتے کو ظاہر کرتی ہے جس میں سوال پر بات کی جائے گی تاکہ آپ خدمتی سکول کی تیاری کرتے وقت اِس پر تحقیق کر سکیں۔
جب ابنیر فوت ہو گئے تو داؤد نے ماتم کِیا۔ اِس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (2-سمو 3:31-34) [4 مئی، م05 15/5 ص. 17، پ. 3؛ م06 1/8 ص. 11، پ. 9، 10]
داؤد نے مفیبوست کے لیے مہربانی کیوں ظاہر کی؟ اور ہم داؤد کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (2-سمو 9:7) [18 مئی، م02 15/5 ص. 19، پ. 5]
ابیسلوم اِسرائیلیوں کو دھوکا دینے میں کیسے کامیاب ہو گئے؟ اور ہم ابیسلوم جیسے لوگوں کے دھوکے میں آنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ (2-سمو 15:6) [25 مئی، م12 1/7 ص. 19، پ. 7]
بائبل سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ ضیبا نے مفیبوست پر جو اِلزام لگایا تھا، وہ جھوٹا تھا؟ (2-سمو 16:1-4) [1 جون، م02 15/2 ص. 15 پ. 11، فٹنوٹ]
جب داؤد کٹھن وقت سے گزر رہے تھے تو یہوواہ خدا نے اُن کی ضروریات کیسے پوری کیں؟ اور ہم اِس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (2-سمو 17:27-29) [8 جون، م08 1/9 ص. 15 پ. 15، 16]
جب داؤد نے 80 سالہ برزلی سے شاہی دربار میں رہنے کے لیے کہا تو برزلی نے اپنی بجائے کمہام کو لے جانے کی درخواست کیوں کی؟ (2-سمو 19:33-37) [1 جون، م07 1/6 ص. 25 پ. 13]
یہوواہ خدا کی نرمی نے داؤد کو بزرگ کیسے بنایا؟ (2-سمو 22:36) [15 جون، م04 1/11 ص. 29]
ادونیاہ نے داؤد کی زندگی ہی میں تخت پر قبضہ کرنے کی کوشش کیوں کی؟ (1-سلا 1:5) [22 جون، م05 1/7 ص. 28 پ. 5]
جب سلیمان نے یہوواہ خدا سے حکمت اور فہم کی درخواست کی تو یہوواہ نے اِس دُعا کا جواب کیوں دیا؟ (1-سلا 3:9) [29 جون، م05 1/7 ص. 30 پ. 2]
سلیمان کی طرح ایک مسیحی، زندگی کے کن پہلوؤں میں خدا کے حکموں کو نہ ماننے کے لیے جواز پیش کر سکتا ہے؟ (1-سلا 3:1) [29 جون، م11 1/12 ص. 16 پ. 12-14]