یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع19 نمبر 2 ص.‏ 3
  • جب زندگی بوجھ لگنے لگتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جب زندگی بوجھ لگنے لگتی ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2019
  • ملتا جلتا مواد
  • جب زندگی گزارنا مشکل لگے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • جب کوئی عزیز فوت ہو جاتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2019
  • جب کوئی قدرتی آفت آتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2019
  • جینے کا فائدہ ہے!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2019
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2019
م‌ع19 نمبر 2 ص.‏ 3
ایک عورت کام کی جگہ پر رو رہی ہے۔‏

جب زندگی بوجھ لگنے لگتی ہے

جب زندگی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہو تو یہ بڑی حسین لگتی ہے۔ لیکن کبھی کبھار ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں کہ ہم زندگی سے بیزار ہونے لگتے ہیں۔‏

مثال کے طور پر جب امریکہ میں رہنے والی سیلیa کی زیادہ‌تر چیزیں ایک طوفان کی نذر ہو گئیں تو اُنہیں ایسا ہی محسوس ہوا۔ وہ بتاتی ہیں:‏ ”‏مجھے لگتا تھا کہ اب مَیں اَور نہیں سہہ سکتی۔ اکثر مجھے یہ محسوس ہوتا تھا کہ میری ہمت جواب دے گئی ہے۔“‏

جب ہمارا کوئی عزیز فوت ہو جاتا ہے تو اُس وقت بھی ہمیں زندگی ایک بوجھ لگ سکتی ہے۔ آسٹریلیا میں رہنے والی جانیس بتاتی ہیں:‏ ”‏جب میرے دونوں جوان بیٹے فوت ہو گئے تو میری زندگی بالکل بکھر گئی اور مجھے اِسے سمیٹنے کی کوشش کرنی پڑی۔ مَیں نے خدا سے اِلتجا کی کہ ”‏اب مَیں اَور برداشت نہیں کر سکتی۔ اِس لیے بس مجھے مر جانے دے۔“‏“‏

زندگی اُس وقت بھی مشکل لگ سکتی ہے جب کسی کا شریکِ‌حیات اُس سے بے‌وفائی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر جب ڈینئل کی بیوی نے اُن سے بے‌وفائی کی تو وہ بالکل ٹوٹ گئے۔ وہ کہتے ہیں:‏ ”‏جب میری بیوی نے تسلیم کِیا کہ وہ مجھ سے بے‌وفائی کر رہی ہے تو مجھے لگا کہ جیسے کسی نے میرے سینے میں چھرا گھونپ دیا ہو۔ اپنی بیوی کی بے‌وفائی کا زخم مجھے کئی مہینوں تک تکلیف دیتا رہا۔“‏

‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کے اِس شمارے میں ہم دیکھیں گے کہ ہمیں اُس وقت بھی زندگی سے مایوس کیوں نہیں ہونا چاہیے جب .‏ .‏ .‏

  • کسی قدرتی آفت کا سامنا ہوتا ہے۔‏

  • کوئی عزیز فوت ہو جاتا ہے۔‏

  • شریکِ‌حیات بے‌وفائی کرتا ہے۔‏

  • کسی سنگین بیماری کا سامنا ہوتا ہے۔‏

  • زندگی بے‌معنی لگتی ہے۔‏

آئیں، سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ کسی قدرتی آفت کی صورت میں ہم نااُمید ہونے سے کیسے بچ سکتے ہیں۔‏

a اِن مضامین میں کچھ فرضی نام اِستعمال کیے گئے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں