یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع19 نمبر 2 ص.‏ 4-‏5
  • جب کوئی قدرتی آفت آتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جب کوئی قدرتی آفت آتی ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2019
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک بہتر مستقبل کی اُمید
  • کیا آپ تیار ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • اپنی ساری پریشانیاں یہوواہ پر ڈال دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • آپ پریشانی سے کیسے نمٹ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • اپنی ساری فکر یہوؔواہ پر ڈال دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2019
م‌ع19 نمبر 2 ص.‏ 4-‏5
دو آدمی ملبے کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں۔‏

جب کوئی قدرتی آفت آتی ہے

‏”‏شروع میں ہم بالکل مایوس ہو گئے۔ ہمارا سب کچھ مٹی کے تودوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا۔“‏—‏سیرا لیون میں رہنے والے اینڈریو۔‏

‏”‏طوفان کے بعد جب ہم گھر لوٹے تو کچھ بھی نہیں بچا تھا۔ ہم بالکل گم‌صم ہو گئے۔ میری بیٹی تو گھٹنوں کے بل گِر کر رونے لگی۔“‏—‏ورجن جزائر میں رہنے والے ڈیوڈ۔‏

اگر آپ کو بھی کسی قدرتی آفت کا سامنا ہوا ہے تو شاید آپ اُن لوگوں کے احساسات کو سمجھ سکیں جو قدرتی آفت کے بعد زندہ بچ جاتے ہیں۔ وہ صدمے، بے‌یقینی، پریشانی اور اُلجھن میں مبتلا ہوتے ہیں اور اُنہیں ڈراؤنے خواب ستاتے ہیں۔ قدرتی آفت کے نتیجے میں بہت سے لوگ اِتنے مایوس اور بے‌حوصلہ ہو جاتے ہیں کہ اُن میں جینے کی تمنا لگ بھگ ختم ہو جاتی ہے۔‏

اگر کسی قدرتی آفت کی وجہ سے آپ کی زندگی تہس‌نہس ہو گئی ہے تو شاید آپ بھی یہ محسوس کریں کہ آپ کی ہمت جواب دے گئی ہے۔ شاید آپ یہ بھی سوچنے لگیں کہ آپ کی زندگی بالکل بے‌کار ہو گئی ہے اور جینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ لیکن پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ زندگی بے‌کار نہیں ہے اور آپ ٹھوس وجوہات کی بِنا پر ایک بہتر مستقبل کی اُمید رکھ سکتے ہیں۔‏

ایک بہتر مستقبل کی اُمید

پاک کلام میں لکھا ہے کہ ”‏کسی بات کا انجام اُس کے آغاز سے بہتر ہے۔“‏ (‏واعظ 7:‏8‏)‏ جب آپ کسی قدرتی آفت کے بعد زندگی کی طرف لوٹنے لگتے ہیں تو شروع میں شاید آپ کو اپنی زندگی مایوسی کے اندھیرے میں ڈوبی ہوئی لگے۔ لیکن جیسے جیسے آپ زندگی کی عمارت دوبارہ کھڑی کرتے جائیں گے، صورتحال بہتر ہوتی جائے گی۔‏

پاک کلام میں پیش‌گوئی کی گئی ہے کہ ایک ایسا وقت آئے گا جب ”‏رونے کی صدا اور نالہ کی آواز پھر کبھی سنائی نہ دے گی۔“‏ (‏یسعیاہ 65:‏19‏)‏ یہ پیش‌گوئی اُس وقت پوری ہوگی جب یہ زمین خدا کی بادشاہت کے تحت فردوس بن جائے گی۔ (‏زبور 37:‏11،‏ 29‏)‏ پھر قدرتی آفتیں ماضی کا قصہ ہوں گی۔ ہر طرح کی تلخ یادیں اور صدمے ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے کیونکہ لامحدود قدرت والے خدا نے یہ وعدہ کِیا ہے کہ ”‏پہلی چیزوں کا پھر ذکر نہ ہوگا اور وہ خیال میں نہ آئیں گی۔“‏—‏یسعیاہ 65:‏17‏۔‏

ذرا سوچیں کہ یہ کتنی شان‌دار بات ہے کہ ہمارے خالق نے ہمیں ”‏اُمید اور درخشاں [‏یعنی روشن]‏ مستقبل“‏ دینے یعنی اپنی بادشاہت کے تحت ایک پُرامن زندگی دینے کا بندوبست کِیا ہے!‏ (‏یرمیاہ 29:‏11‏، نیو اُردو بائبل ورشن‏)‏ کیا یہ بات جاننے سے آپ کی زندگی واقعی بامقصد ہو سکتی ہے؟ سیلی جن کا پہلے مضمون میں ذکر کِیا گیا تھا، کہتی ہیں:‏ ”‏جب آپ اُن شان‌دار کاموں کے بارے میں سوچتے ہیں جو خدا کی بادشاہت مستقبل میں ہمارے لیے کرے گی تو آپ ماضی کو بھول کر حال میں جینے کے قابل ہو سکتے ہیں۔“‏

کیوں نہ اُن شان‌دار کاموں کے بارے میں مزید سیکھیں جو خدا کی بادشاہت اِنسانوں کے لیے بہت جلد کرے گی؟ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ قدرتی آفتوں سے پاک مستقبل کا اِنتظار کرتے ہوئے یہ بھروسا رکھ سکیں گے کہ قدرتی آفت کا سامنا کرنے کے باوجود بھی آپ کی زندگی بے‌معنی نہیں ہے۔ لیکن تب تک آپ قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کو برداشت کرنے کے لیے پاک کلام میں پائے جانے والے مشوروں پر عمل کر سکتے ہیں۔ آئیں، ایسے کچھ مشوروں پر غور کریں۔‏

پاک کلام سے حوصلہ‌افزا آیات

نیند پوری کریں۔‏

‏”‏ایک مٹھی بھر آرام محنت اور ہوا کے تعاقب سے بھری ہوئی دو مٹھیوں سے بہتر ہے۔“‏—‏واعظ 4:‏6‏،‏ کیتھولک ترجمہ۔‏

تحقیق‌دانوں کا کہنا ہے کہ کسی صدمے سے گزرنے کے بعد ”‏نیند پوری نہ ہونے سے .‏ .‏ .‏ صدمے کی علامات میں اِضافہ ہو سکتا ہے اور خود کو جذباتی طور پر سنبھالنا مشکل ہو سکتا ہے۔“‏ لہٰذا نیند پوری کرنا بہت ضروری ہے۔‏

اپنے احساسات کے بارے میں بات کریں۔‏

‏”‏آدمی کا دل فکرمندی سے دب جاتا ہے لیکن اچھی بات سے خوش ہوتا ہے۔“‏‏—‏امثال 12:‏25‏۔‏

اپنے گھر والوں یا کسی قابلِ‌بھروسا دوست کو اپنے احساسات کے بارے میں بتائیں۔ وہ آپ کی بات سننے کے ساتھ ساتھ آپ کو تسلی بھی دے سکتے ہیں اور آپ کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔‏a

ایک روشن مستقبل کی اُمید رکھیں۔‏

‏”‏[‏خدا]‏ کے وعدے کے مطابق ہم نئے آسمان اور نئی زمین کا اِنتظار کر رہے ہیں جہاں نیکی کا راج ہوگا۔“‏‏—‏2-‏پطرس 3:‏13‏۔‏

a جو شخص بہت عرصے تک مایوسی یا شدید پریشانی میں ڈوبا رہے، اُسے ڈاکٹر کی مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں