یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع17 نمبر 1 ص.‏ 5-‏6
  • مَیں پاک کلام کو پڑھنے سے لطف کیسے اُٹھا سکتا ہوں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مَیں پاک کلام کو پڑھنے سے لطف کیسے اُٹھا سکتا ہوں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2017
  • ملتا جلتا مواد
  • روزانہ کی بائبل پڑھائی سے فائدہ اُٹھانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • آپ بائبل سے بھرپور فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • بائبل پڑھائی سے فائدہ حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2017
م‌ع17 نمبر 1 ص.‏ 5-‏6
ایک عورت پاک کلام کو سمجھنے کے لیے دستیاب سہولتوں کو اِستعمال کر رہی ہے۔‏

سرِورق کا موضوع | پاک کلام کو پڑھیں اور فائدہ حاصل کریں

مَیں پاک کلام کو پڑھنے سے لطف کیسے اُٹھا سکتا ہوں؟‏

کیا آپ کو پاک کلام کو پڑھنے میں مزہ آتا ہے یا کیا آپ بور ہو جاتے ہیں؟ اِس کا تعلق بڑی حد تک اِس بات سے ہے کہ آپ اِسے کس طریقے سے پڑھتے ہیں۔ آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ پاک کلام کو پڑھنے سے زیادہ لطف اُٹھا سکیں؟‏

آسان اور قابلِ‌بھروسا ترجمے کا اِنتخاب کریں۔‏ اگر آپ کوئی ایسی کتاب پڑھتے ہیں جس میں کافی پُرانے اور مشکل الفاظ اِستعمال کیے گئے ہیں تو آپ کو اِسے پڑھنے میں بالکل مزہ نہیں آئے گا۔ لہٰذا پاک کلام کا کوئی ایسا ترجمہ اِستعمال کریں جو سادہ اور آسان ہو اور آپ کے دل پر اثر کرے۔ لیکن اِس بات کا بھی خیال رکھیں کہ یہ ترجمہ درست اور قابلِ‌بھروسا ہو۔‏a

جدید ٹیکنالوجی کو اِستعمال کریں۔‏ آج‌کل بائبل نہ صرف چھپی ہوئی شکل میں دستیاب ہے بلکہ اِسے کمپیوٹر، ٹیبلٹ یا فون پر آن‌لائن پڑھا جا سکتا ہے یا ڈاؤن‌لوڈ کِیا جا سکتا ہے۔ ایسے ترجموں میں سے کچھ پر آپ اُسی وقت اُن آیتوں کو دوسرے ترجموں میں دیکھ سکتے ہیں جو آپ پڑھ رہے ہیں۔ اِس کے علاوہ آپ اُن آیتوں سے متعلق دوسری آیتیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ کچھ زبانوں میں بائبل کی آڈیو ریکارڈنگز بھی دستیاب ہیں۔ اِس لیے اگر آپ چاہیں تو پاک کلام کو پڑھنے کی بجائے اِسے سُن بھی سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ اُس وقت پاک کلام کی ریکارڈنگ سنتے ہیں جب وہ سفر کر رہے ہوتے ہیں یا گھر کا کام‌کاج کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق اِن میں سے کسی بھی طریقے کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔‏

پاک کلام کو سمجھنے کے لیے دستیاب سہولتوں کو اِستعمال کریں۔‏ ایسی بہت سی چیزیں دستیاب ہیں جن کی مدد سے آپ پاک کلام کو پڑھنے سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور اُن جگہوں کے نقشے دستیاب ہیں جن کا پاک کلام میں ذکر ہوا ہے۔ اِنہیں اِستعمال کر کے آپ اُن جگہوں اور واقعات کا تصور کر سکتے ہیں جن کے بارے میں آپ پڑھتے ہیں۔ اِس کے علاوہ پاک کلام سے متعلق مضامین جیسے کہ اِس رسالے میں دیے گئے مضامین یا ویب‌سائٹ jw.org پر دیے گئے مضامین کی مدد سے آپ پاک کلام کے بہت سے حصوں کا مطلب جان سکتے ہیں۔‏

فرق فرق طریقے اِستعمال کریں۔‏ اگر آپ کو پاک کلام کو شروع سے آخر تک پڑھنا مشکل لگتا ہے تو آپ اِس کے کسی ایسے حصے کو پڑھنا شروع کر سکتے ہیں جو آپ کو دلچسپ لگتا ہے۔ اگر آپ پاک کلام کے اُن اشخاص کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جو کافی مشہور ہیں تو آپ اُن کے بارے میں پڑھنا شروع کر سکتے ہیں۔ اِس مضمون کے شروع میں دیے گئے بکس ”‏اُن لوگوں کے بارے میں جانیں جن کا پاک کلام میں ذکر ہے‏“‏ میں پاک کلام کو پڑھنے کا ایک طریقہ بتایا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ آپ پاک کلام کو ایک موضوع کے تحت یا واقعات کی ترتیب کے لحاظ سے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ کیوں نہ اِن میں سے کسی طریقے پر عمل کر کے دیکھیں؟‏

a بہت سے لوگوں نے دیکھا ہے کہ پاک کلام کا ترجمہ ‏”‏کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ درست، آسان اور قابلِ‌بھروسا ہے۔ یہ ترجمہ یہوواہ کے گواہوں نے شائع کِیا ہے اور یہ 130 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہے۔ آپ اِسے ویب‌سائٹ jw.org سے ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں یا پھر آپ JW Library ایپ ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں جس پر یہ ترجمہ موجود ہے۔ اگر آپ اِس ترجمے کی چھپی ہوئی کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہوواہ کے گواہ اِسے آپ تک پہنچا سکتے ہیں۔‏

اُن لوگوں کے بارے میں جانیں جن کا پاک کلام میں ذکر ہے

چند عورتیں جو خدا کی وفادار رہیں

ابیجیل

1-‏سموئیل 25 باب

آستر

آستر 2-‏5،‏ 7-‏9 ابواب

حنّہ

1-‏سموئیل 1،‏ 2 ابواب

مریم

‏(‏یسوع مسیح کی ماں)‏ متی 1،‏ 2 ابواب؛ لُوقا 1،‏ 2 ابواب؛ اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏ یوحنا 2:‏1-‏12؛‏ اعمال 1:‏12-‏14؛‏ 2:‏1-‏4

راحب

یشوع 2، 6 ابواب؛ اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏ عبرانیوں 11:‏30، 31؛‏ یعقوب 2:‏24-‏26

رِبقہ

پیدایش 24-‏27 ابواب

سارہ

پیدایش 17،‏ 18،‏ 20،‏ 21،‏ 23 ابواب؛ اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏ عبرانیوں 11:‏11؛‏ 1-‏پطرس 3:‏1-‏6

چند آدمی جو خدا کے وفادار رہے

ابراہام نبی

پیدایش 11-‏24 ابواب؛ اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏ پیدایش 25:‏1-‏11

داؤد نبی

1-‏سموئیل 16-‏30 ابواب؛ 2-‏سموئیل 1-‏24 ابواب؛ 1-‏سلاطین 1،‏ 2 ابواب

یسوع مسیح

متی، مرقس، لُوقا اور یوحنا کی اناجیل

موسیٰ نبی

خروج 2-‏20، 24، 32-‏34 ابواب؛ گنتی 11-‏17، 20، 21، 27، 31 ابواب؛ اِستثنا 34 باب

نوح نبی

پیدایش 5-‏9 ابواب

پولُس رسول

اعمال 7-‏9،‏ 13-‏28 ابواب

پطرس رسول

متی 4،‏ 10،‏ 14،‏ 16،‏ 17،‏ 26 ابواب؛ اعمال 1-‏5،‏ 8-‏12 ابواب

پاک کلام کو سمجھنے کے لیے یہوواہ کے گواہوں کی فراہم‌کردہ سہولتیں

  • JW.ORG‏—‏اِس ویب‌سائٹ پر بہت سی ایسی چیزیں ہیں جن کے ذریعے پاک کلام کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ اِس پر JW Library ایپ کو ڈاؤن‌لوڈ کرنے کے لیے ہدایات بھی دی گئی ہیں۔‏

  • ‏”‏کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کے لیے گائیڈ“‏‏—‏اِس کتاب کی مدد سے پاک کلام میں درج باتوں کو بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ اِس میں نقشے اور تفصیلی چارٹ دیے گئے ہیں اور قدیم اِکائیوں اور پیمانوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔‏

  • ‏”‏خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام“‏‏—‏یہ کتاب 32 صفحوں پر مشتمل ہے اور اِس میں پاک کلام میں درج واقعات کا خلاصہ پیش کِیا گیا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں