یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 82 ص.‏ 192-‏ص.‏ 193 پ.‏ 2
  • یسوع نے اپنے شاگردوں کو دُعا کرنا سکھایا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع نے اپنے شاگردوں کو دُعا کرنا سکھایا
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • دُعا—‏ایک بہت بڑا اعزاز
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • دُعا کے ذریعے خدا کے قریب جائیں
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • دُعا کے متعلق یسوع مسیح کی ہدایات سے فائدہ حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • دُعا کرنا سیکھیں
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 82 ص.‏ 192-‏ص.‏ 193 پ.‏ 2
ایک فریسی بازار میں کھڑا دُعا کر رہا ہے اور لوگ رُک کر اُسے دیکھ رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 82

یسوع نے اپنے شاگردوں کو دُعا کرنا سکھایا

فریسی جو بھی کام کرتے تھے، وہ دوسروں سے تعریفیں پانے کے لیے کرتے تھے۔ وہ لوگوں کو دِکھانے کے لیے دوسروں کی مدد کرتے تھے۔ وہ ایسی جگہوں پر دُعا کرتے تھے جہاں سے لوگ اُنہیں دیکھ سکیں۔ اُنہوں نے لمبی لمبی دُعائیں یاد کی ہوئی تھیں۔ وہ عبادت‌گاہوں اور چوکوں پر اِنہیں دُہراتے تھے تاکہ لوگ اُن کی دُعائیں سُن سکیں۔ اِس لیے لوگ اُس وقت بہت حیران ہوئے جب یسوع نے اُن سے کہا:‏ ”‏فریسیوں کی طرح دُعا نہ کریں۔ اُنہیں لگتا ہے کہ خدا لمبی لمبی دُعاؤں سے خوش ہوتا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ دُعا صرف آپ کے اور یہوواہ کے بیچ ہونی چاہیے۔ دُعا کرتے وقت ایک ہی بات کو نہ دُہرائیں۔ یہوواہ چاہتا ہے کہ آپ اُس کو اپنے دل کی بات بتائیں۔‏

ایک لڑکا گُھٹنے ٹیک کر دُعا کر رہا ہے۔‏

آپ اُس سے اِس طرح دُعا کِیا کریں:‏ ”‏اَے آسمانی باپ!‏ تیرا نام پا ک مانا جائے۔ تیری بادشاہت آئے۔ تیری مرضی جیسے آسمان پر ہو رہی ہے ویسے ہی زمین پر ہو۔“‏“‏ یسوع نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے روز کے کھانے، گُناہوں کی معافی اور اپنی زندگی کے دوسرے معاملوں کے بارے میں دُعا کریں۔‏

یسوع نے کہا:‏ ”‏کبھی بھی دُعا کرنا نہ چھوڑیں۔ اپنے آسمانی باپ سے اچھی چیزیں مانگتے رہیں۔ ہر ماں باپ اپنے بچے کو اچھی چیزیں دینا چاہتا ہے۔ اگر آپ کا بیٹا آپ سے روٹی مانگے تو کیا آپ اُسے پتھر دیں گے؟ اگر وہ آپ سے مچھلی مانگے تو کیا آپ اُسے سانپ دیں گے؟“‏

پھر یسوع نے یہ بات ایسے سمجھائی:‏ ”‏اگر آپ اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دیتے ہیں تو کیا آپ کا آسمانی باپ آپ کو پاک روح نہیں دے گا؟ آپ کو بس اُس سے مانگتے رہنا ہے۔“‏ کیا آپ یسوع کی بات مانتے ہیں؟ آپ کن باتوں کے بارے میں دُعا کرتے ہیں؟‏

‏”‏مانگتے رہیں تو آپ کو دیا جائے گا؛ ڈھونڈتے رہیں تو آپ کو مل جائے گا؛ دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں تو آپ کے لیے کھولا جائے گا۔“‏—‏متی 7:‏7

سوال:‏ یسوع نے اپنے شاگردوں کو دُعا کرنے کے حوالے سے کیا کہا؟ کیا آپ اُن باتوں کے لیے دُعا کرتے ہیں جو آپ کے لیے بہت اہم ہے؟‏

متی 6:‏2-‏18؛‏ 7:‏7-‏11؛‏ لُوقا 11:‏13

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں