یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 34 ص.‏ 84-‏ص.‏ 85 پ.‏ 2
  • جدعون نے مِدیانی فوج کو ہرا دیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جدعون نے مِدیانی فوج کو ہرا دیا
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏یہوواہ کی اور جدعون کی تلوار“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ایک دلیر اور محتاط شخص
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • چھوٹی فوج کی جیت
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • بزرگو!‏ جدعون سے سیکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 34 ص.‏ 84-‏ص.‏ 85 پ.‏ 2
جدعون اور اُن کے آدمی نرسنگے پھونک رہے ہیں، مٹکے توڑ رہے ہیں، مشعلیں ہوا میں لہرا رہے ہیں اور نعرے لگا رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 34

جدعون نے مِدیانی فوج کو ہرا دیا

کچھ وقت بعد بنی‌اِسرائیل نے پھر یہوواہ سے مُنہ موڑ لیا اور جھوٹے دیوتاؤں کی پرستش کرنے لگے۔ سات سال تک مِدیانی لوگ بنی‌اِسرائیل کے جانور چُراتے رہے اور اُن کی فصلیں برباد کرتے رہے۔ مِدیانیوں سے بچنے کے لیے بنی‌اِسرائیل غاروں اور پہاڑوں میں چھپ جاتے تھے۔ اُنہوں نے یہوواہ سے درخواست کی کہ وہ اُنہیں بچا لے۔ اِس لیے یہوواہ نے اپنا ایک فرشتہ جدعون نام کے ایک آدمی کے پاس بھیجا۔ فرشتے نے جدعون سے کہا:‏ ”‏یہوواہ نے آپ کو چُنا ہے تاکہ آپ ایک بہادر فوجی بنیں۔“‏ جدعون نے کہا:‏ ”‏مَیں اِسرائیل کو کیسے بچا سکتا ہوں؟ مَیں تو کچھ بھی نہیں ہوں۔“‏

جدعون کو یہ یقین کیسے ہوا کہ یہوواہ نے اُنہیں چُنا ہے؟ اُنہوں نے اُون کا ایک ٹکڑا زمین پر رکھا اور یہوواہ سے درخواست کی:‏ ”‏اگر صبح تک اُون کا یہ ٹکڑا اوس سے گیلا ہوا لیکن آس‌پاس کی زمین خشک ہوئی تو مَیں سمجھ جاؤں گا کہ بنی‌اِسرائیل کو بچانے کے لیے تُو نے مجھے چُنا ہے۔“‏ اگلی صبح اُون کا ٹکرا اوس سے بھیگا ہوا تھا لیکن زمین بالکل خشک تھی۔ لیکن پھر جدعون نے یہوواہ سے درخواست کی کہ کل صبح اُون کا ٹکڑا خشک ہو لیکن زمین گیلی ہو۔ جب ایسا ہی ہوا تو جدعون کو یقین ہو گیا کہ یہوواہ نے اُنہیں چُنا ہے۔ اِس لیے اُنہوں نے مِدیانیوں سے لڑنے کے لیے فوجیوں کو جمع کِیا۔‏

یہوواہ نے جدعون سے کہا:‏ ”‏مَیں بنی‌اِسرائیل کو جیت دِلاؤں گا۔ لیکن تمہارے پاس بہت بڑی فوج ہے۔ اِس لیے شاید تمہیں یہ لگنے لگے کہ تُم نے اپنی طاقت سے جنگ جیتی ہے۔ جنہیں ڈر لگ رہا ہے، اُن سے کہو کہ وہ اپنے گھر واپس چلے جائیں۔“‏ اِس لیے 22 ہزار فوجی گھر چلے گئے اور صرف 10 ہزار بچ گئے۔ پھر یہوواہ نے کہا:‏ ”‏تمہارے پاس ابھی بھی بہت فوجی ہیں۔ اِنہیں ایک ندی کے پاس لے کر جاؤ اور پانی پینے کے لیے کہو۔ صرف اُن فوجیوں کو اپنے ساتھ رکھنا جو پانی پیتے وقت اِس بات کا دھیان رکھیں گے کہ کہیں دُشمن تو نہیں آ رہے۔“‏ صرف 300 فوجی ہی پانی پیتے وقت چوکس رہے۔ یہوواہ نے وعدہ کِیا کہ یہ تھوڑے سے فوجی 1 لاکھ 35 ہزار مِدیانی فوجیوں کو ہرا دیں گے۔‏

اُسی رات یہوواہ نے جدعون سے کہا:‏ ”‏یہ مِدیانیوں پر حملہ کرنے کا صحیح وقت ہے!‏“‏ جدعون نے اپنے آدمیوں کو نرسنگے اور بڑے بڑے مٹکے دیے جن کے اندر مشعلیں تھیں۔ جدعون نے اُن سے کہا:‏ ”‏مجھے دیکھتے رہنا۔ جیسے مَیں کروں ویسے ہی کرنا۔“‏ جدعون نے اپنا نرسنگا پھونکا، مٹکے کو توڑا اور جلتی ہوئی مشعل کو ہوا میں لہراتے ہوئے چلّا کر کہا:‏ ”‏یہوواہ اور جدعون کی تلوار!‏“‏ جدعون کے 300 آدمیوں نے بھی یہی کِیا۔ یہ دیکھ کر مِدیانی ڈر گئے اور اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔ اِس بھاگ دوڑ میں وہ ایک دوسرے پر ہی حملہ کرنے لگے۔ اِس طرح یہوواہ نے ایک بار پھر بنی‌اِسرائیل کو اُن کے دُشمنوں پر جیت دِلائی۔‏

مِدیانی فوجی ڈرے ہوئے ہیں۔‏

‏”‏جو قوت ہمیں ملی ہے، وہ اِنسانی قوت سے بڑھ کر ہے کیونکہ یہ قوت خدا کی طرف سے ہے، ہماری طرف سے نہیں۔“‏—‏2-‏کُرنتھیوں 4:‏7

سوال:‏ یہوواہ نے جدعون کو کیسے یقین دِلایا کہ اُس نے اُنہیں چُنا ہے؟ جدعون کی فوج میں صرف 300 آدمی کیوں تھے؟‏

قُضاۃ 6:‏1-‏16؛ 6:‏36–‏7:‏25؛ 8:‏28

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں