یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 33 ص.‏ 82-‏ص.‏ 83 پ.‏ 2
  • رُوت اور نعومی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • رُوت اور نعومی
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • روت اور نعومی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ‏”‏جہاں تُو جائے گی مَیں جاؤں گی“‏
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • روت کی کتاب سے اہم نکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • اُنہوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 33 ص.‏ 82-‏ص.‏ 83 پ.‏ 2
نعومی رُوت سے کہہ رہی ہیں کہ وہ اپنے گھر چلی جائیں۔‏

سبق نمبر 33

رُوت اور نعومی

ایک بار جب ملک اِسرائیل میں قحط پڑا تو لوگوں کے پاس کھانے پینے کی چیزیں کم ہونے لگیں۔ اِس وجہ سے بنی‌اِسرائیل سے نعومی نام کی ایک عورت اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ ملک موآب چلی گئی۔ بعد میں نعومی کا شوہر فوت ہو گیا۔ اُن کے بیٹوں نے دو موآبی عورتوں سے شادی کر لی جن کے نام رُوت اور عُرفہ تھے۔ افسوس کی بات ہے کہ کچھ وقت بعد نعومی کے دونوں بیٹے بھی فوت ہو گئے۔‏

جب نعومی کو پتہ چلا کہ اِسرائیل میں قحط ختم ہو گیا ہے تو اُنہوں نے واپس اپنے گھر جانے کا فیصلہ لیا۔ رُوت اور عُرفہ بھی نعومی کے ساتھ جا رہی تھیں۔ مگر راستے میں نعومی نے اُن سے کہا:‏ ”‏آپ دونوں بہت اچھی بیویاں اور بہوئیں تھیں۔ مَیں چاہتی ہوں کہ آپ دونوں دوبارہ شادی کر لو۔ اپنے ملک موآب چلی جاؤ۔“‏ اُن دونوں نے کہا:‏ ”‏ہم آپ سے بہت پیار کرتی ہیں۔ ہم نہیں جانا چاہتیں۔“‏ لیکن نعومی اُنہیں جانے کا کہتی رہیں۔ پھر عُرفہ چلی گئیں لیکن رُوت وہیں رُکی رہیں۔ نعومی نے رُوت سے کہا:‏ ”‏دیکھو، عُرفہ اپنے لوگوں اور اپنے دیوتاؤں کے پاس واپس جا رہی ہے۔ آپ بھی اپنی امی کے گھر چلی جاؤ۔“‏ لیکن رُوت نے کہا:‏ ”‏مَیں آپ کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گی۔ آپ کے لوگ میرے لوگ ہوں گے اور آپ کا خدا میرا خدا۔“‏ آپ کے خیال میں رُوت کی یہ بات سُن کر نعومی کو کیسا لگا ہوگا؟‏

جب رُوت اور نعومی اِسرائیل پہنچیں تو اُس وقت جَو کی فصل کی کٹائی کا وقت شروع ہو چُکا تھا۔ ایک دن رُوت بوعز نام کے ایک شخص کے کھیت میں بچا ہوا اناج جمع کرنے گئیں۔ بوعز راحب کے بیٹے تھے۔ بوعز نے سنا تھا کہ رُوت ایک موآبی عورت ہیں اور اُنہوں نے نعومی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ بوعز نے کھیت میں کام کرنے والوں سے کہا کہ وہ کھیت میں تھوڑا زیادہ اناج چھوڑ دیں تاکہ رُوت اِسے جمع کر سکیں۔‏

رُوت بوعز کے کھیت میں اناج جمع کر رہی ہیں۔‏

اُسی شام نعومی نے رُوت سے پوچھا:‏ ”‏آج آپ نے کس کے کھیت میں کام کِیا؟“‏ رُوت نے کہا:‏ ”‏بوعز نام کے ایک آدمی کے کھیت میں۔“‏ نعومی نے رُوت کو بتایا:‏ ”‏بوعز میرے شوہر کے رشتے‌دار ہیں۔ آپ دوسری جوان عورتوں کے ساتھ اُنہی کے کھیت میں کام کرنا۔ وہاں آپ بالکل محفوظ ہو۔“‏

نعومی بوعز، رُوت اور عوبید کے ساتھ ہیں۔‏

فصل کی کٹائی ختم ہونے تک رُوت نے بوعز کے کھیت میں ہی کام کِیا۔ بوعز نے دیکھا کہ رُوت بہت محنتی اور ایک اچھی عورت ہیں۔ اُس زمانے میں اگر کوئی آدمی فوت ہو جاتا تھا اور اُس کا کوئی بیٹا نہیں ہوتا تھا تو اُس آدمی کا کوئی رشتے‌دار اُس کی بیوہ سے شادی کرتا تھا۔ بوعز نے رُوت سے شادی کر لی اور اُن کا ایک بیٹا ہوا جس کا نام عوبید تھا۔ عوبید بادشاہ داؤد کے دادا تھے۔ جب عوبید پیدا ہوئے تو نعومی کی سہیلیاں بہت خوش ہوئیں۔ اُنہوں نے نعومی سے کہا:‏ ”‏پہلے یہوواہ نے آپ کو رُوت دی جس نے آپ کے ساتھ بھلائی کی اور اب اُس نے آپ کو ایک پوتا دیا ہے۔ یہوواہ کی بڑائی ہو!‏“‏

‏”‏ایسا دوست بھی ہوتا ہے جو بھائی سے زیادہ وفا نبھاتا ہے۔“‏—‏اَمثال 18:‏24

سوال:‏ رُوت نے نعومی کے لیے محبت کیسے دِکھائی؟ یہوواہ نے رُوت اور نعومی کا خیال کیسے رکھا؟‏

رُوت 1:‏1–‏4:‏22؛‏ متی 1:‏5

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں