یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 32 ص.‏ 80-‏ص.‏ 81 پ.‏ 2
  • ایک نیا رہنما اور دو بہادر عورتیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک نیا رہنما اور دو بہادر عورتیں
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • ایمان ہی سے برق نے ایک بڑے لشکر کو شکست دی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • دو بہادر عورتیں
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ‏’‏مَیں ضرور آپ کے ساتھ چلوں گی‘‏
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • وہ ’‏سب عورتوں سے مبارک ٹھہریں‘‏
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 32 ص.‏ 80-‏ص.‏ 81 پ.‏ 2
برق دبورہ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی اُن کے ساتھ چلیں۔‏

سبق نمبر 32

ایک نیا رہنما اور دو بہادر عورتیں

یشوع نے کئی سالوں تک یہوواہ کے بندوں کی رہنمائی کی۔ جب وہ فوت ہوئے تو وہ 110 سال کے تھے۔ جب تک وہ زندہ تھے، بنی‌اِسرائیل یہوواہ کی عبادت کرتے رہے۔ لیکن یشوع کے فوت ہو جانے کے بعد اُنہوں نے کنعانیوں کی طرح بُتوں کی پوجا کرنی شروع کر دی۔ بنی‌اِسرائیل نے یہوواہ کی عبادت کرنی چھوڑ دی۔ اِس لیے یہوواہ نے کنعان کے بادشاہ یابین کو یہ اِجازت دی کہ وہ بنی‌اِسرائیل کا جینا مشکل کر دے۔ لوگ یہوواہ سے مدد مانگنے لگے۔ یہوواہ نے لوگوں کے لیے ایک نیا رہنما چُنا جس کا نام برق تھا۔ اُنہوں نے یہوواہ کی طرف لوٹنے میں لوگوں کی مدد کی۔‏

اُس زمانے میں ایک نبِیّہ ہوا کرتی تھیں جن کا نام دبورہ تھا۔ اُنہوں نے برق کو اپنے پاس بُلوایا اور اُنہیں یہوواہ کا یہ پیغام دیا:‏ ”‏اپنے ساتھ 10 ہزار آدمی لو اور ندی قیسون کے پاس یابین کی فوج سے لڑو۔ وہاں تُم یابین کی فوج کے سربراہ سیسرا کو ہراؤ گے۔“‏ برق نے دبورہ سے کہا:‏ ”‏مَیں وہاں تبھی جاؤں گا اگر آپ بھی میرے ساتھ جائیں گی۔“‏ دبورہ نے کہا:‏ ”‏مَیں آپ کے ساتھ جاؤں گی۔ لیکن یاد رکھنا کہ آپ سیسرا کو نہیں ماریں گے۔ یہوواہ نے کہا ہے کہ اُسے ایک عورت مارے گی۔“‏

دبورہ برق اور اُن کی فوج کے ساتھ کوہِ‌تبور پر جنگ کی تیاری کرنے گئیں۔ جیسے ہی سیسرا کو اِس بارے میں پتہ چلا، اُس نے اپنے رتھ اور فوجیوں کو وادی میں اِکٹھا کِیا۔ دبورہ نے برق سے کہا:‏ ”‏آج کے دن یہوواہ آپ کو جیت دِلائے گا۔“‏ برق اور اُن کے 10 ہزار آدمی سیسرا کی طاقت‌ور فوج سے لڑنے کے لیے پہاڑ سے نیچے گئے۔‏

پھر یہوواہ نے ندی قیسون میں سیلاب بھیجا۔ سیسرا کی فوج کے جنگی رتھ کیچڑ میں پھنس گئے۔ سیسرا اپنا رتھ چھوڑ کر بھاگ گیا۔ برق اور اُن کی فوج نے سیسرا کی فوج کو ہرا دیا۔ لیکن سیسرا بچ کر بھاگ گیا۔ وہ بھاگ کر ایک عورت کے خیمے میں چھپ گیا۔ اُس عورت کا نام یاعیل تھا۔ یاعیل نے اُسے پینے کے لیے دودھ اور اوڑھنے کے لیے کمبل دیا۔ وہ بہت تھکا ہوا تھا اِس لیے وہ سو گیا۔ یاعیل سیسرا کے پاس گئیں اور خیمے کا ایک بڑا سا کیل اُس کے سر میں ٹھونک دیا۔ سیسرا وہیں مر گیا۔‏

برق اور دبورہ یہوواہ کی تعریف میں گیت گا رہے ہیں۔‏

برق سیسرا کو ڈھونڈتے ہوئے یاعیل کے خیمے کے پاس آئے۔ یاعیل اپنے خیمے سے باہر آئیں اور اُنہوں نے برق سے کہا:‏ ”‏اندر آئیں۔ جس شخص کو آپ ڈھونڈ رہے ہیں، وہ یہاں ہے۔“‏ جب برق اندر گئے تو اُنہوں نے دیکھا کہ سیسرا مرا ہوا ہے۔ برق اور دبورہ نے یہوواہ کی تعریف میں گیت گایا کیونکہ اُس نے بنی‌اِسرائیل کو اُن کے دُشمنوں پر جیت دِلائی تھی۔ اگلے 40 سالوں تک اِسرائیل میں امن رہا۔‏

‏”‏خوش‌خبری سنانے والی عورتوں کی ایک بڑی فوج ہے۔“‏—‏زبور 68:‏11

سوال:‏ دبورہ نے بنی‌اِسرائیل کی مدد کیسے کی؟ یاعیل نے دلیری کیسے دِکھائی؟‏

قُضاۃ 4:‏1–‏5:‏31

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں