یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • پیغ حصہ 4 ص.‏ 7
  • ابرہام کے ساتھ خدا کا عہد

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ابرہام کے ساتھ خدا کا عہد
  • خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • ملتا جلتا مواد
  • ابرہام نبی کی زندگی پر ایک نظر
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ابرہام—‏یہوواہ کے قریبی دوست
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ابرہام اور سارہ—‏آپ اُنکے ایمان کی نقل کر سکتے ہیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • اَبراہام اور سارہ نے خدا کی بات مانی
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
مزید
خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
پیغ حصہ 4 ص.‏ 7
ابرہام آسمان پر ستاروں کو دیکھ رہے ہیں۔‏

باب ۴

ابرہام کے ساتھ خدا کا عہد

خلاصہ:‏ ابرہام خدا پر ایمان رکھتا تھا اور اُس کا فرمانبردار رہا۔ یہوواہ خدا نے وعدہ کِیا کہ وہ ابرہام کو برکت دے گا اور اُس کی اولاد کو بڑھائے گا۔‏

نوح کے طوفان کے بعد تقریباً ۳۵۰ سال گزر گئے تھے۔ اُس وقت ابرہام (‏جسے ابراہیم بھی کہا جاتا ہے)‏ شہر اُور میں رہ رہا تھا۔ یہ خوشحال شہر اُس علاقے میں واقع تھا جو آج عراق کہلاتا ہے۔ ابرہام کا ایمان مثالی تھا۔ لیکن پھر ایک ایسا وقت آیا جب اُسے اپنے ایمان کا ثبوت پیش کرنا پڑا۔‏

یہوواہ خدا نے ابرہام کو اپنا وطن چھوڑ کر پردیس میں رہنے کو کہا۔ ابرہام نے فوراً اِس حکم پر عمل کِیا۔ وہ اپنی بیوی سارہ، اپنے بھتیجے لُوط اور اپنے نوکرچاکروں کے ساتھ روانہ ہو گیا۔ لمبا سفر طے کرنے کے بعد وہ ملک کنعان میں پہنچ گئے جہاں وہ خیموں میں رہنے لگے۔ پھر یہوواہ خدا نے ابرہام کے ساتھ عہد باندھا۔ خدا نے اُس سے وعدہ کِیا کہ وہ اُسے ایک بہت بڑی قوم بنائے گا، اُس کے ذریعے سب لوگ برکت پائیں گے اور اُس کی اولاد کو ملک کنعان ورثے میں ملے گا۔‏

ابرہام اور لُوط کے مویشیوں کی تعداد اِس حد تک بڑھ گئی کہ اُن کا اکٹھا رہنا ناممکن ہو گیا۔ ابرہام نے لُوط کو اِس بات کا انتخاب کرنے دیا کہ وہ کس علاقے میں رہنا چاہتا ہے۔ لُوط نے دریائے‌یردن کے سرسبز علاقے کا انتخاب کِیا۔ اُس نے شہر سدوم کے نزدیک ڈیرا ڈال لیا۔ لیکن سدوم کے لوگ یہوواہ خدا کی نظر میں نہایت بدکار اور گنہگار تھے۔‏

بعد میں یہوواہ خدا نے ابرہام سے وعدہ کِیا کہ اُس کی اولاد بڑھ جائے گی اور اُن کی تعداد آسمان کے تاروں کی مانند ہوگی۔ ابرہام نے اِس وعدے پر یقین کِیا حالانکہ اُس کی بیوی سارہ بانجھ تھی۔ پھر جب ابرہام ۹۹ سال کا تھا اور سارہ ۹۰ سال کی تھی تو خدا نے وعدہ کِیا کہ اُن کا بیٹا ہوگا۔ اور واقعی سارہ کا ایک بیٹا ہوا جس کا نام اضحاق رکھا گیا۔ بعد میں ابرہام کے اَور بھی بچے پیدا ہوئے۔ لیکن خدا نے وعدہ کِیا کہ جو شخص انسانوں کو نجات دلانے کے لئے بھیجا جائے گا وہ اضحاق کی نسل سے ہوگا۔‏

لُوط اور اُس کا گھرانہ شہر سدوم کے نزدیک رہ رہے تھے۔ لُوط نیک تھا اور اُس نے سدوم کے باشندوں کے بُرے چال‌چلن کو نہیں اپنایا۔ جب یہوواہ خدا نے سدوم پر اپنا غضب نازل کرنے کا فیصلہ کِیا تو اُس نے فرشتوں کے ذریعے لُوط کو آنے والی تباہی سے آگاہ کِیا۔ فرشتوں نے لُوط اور اُس کے بیوی‌بچوں کو سدوم سے نکل بھاگنے کو کہا اور تاکید کی کہ وہ پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں۔ پھر خدا نے آسمان سے آگ اور گندھک برسا کر سدوم اور عمورہ کے شہروں کو راکھ کر دیا۔ لُوط اور اُس کی دو بیٹیاں اِس تباہی سے بچ نکلے۔ لیکن لُوط کی بیوی نے پیچھے مڑ کر دیکھا اور وہ ہلاک ہو گئی۔ ہو سکتا ہے کہ اُس کے دل میں اُن چیزوں کی حسرت تھی جن کو وہ چھوڑ کر آئی تھی۔ خدا کی نافرمانی کرنے کی وجہ سے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔‏

​—‏اِن واقعات کا ذکر پیدایش ۱۱:‏۱۰–‏۱۹:‏۳۸ میں ہوا ہے۔‏

  • ابرہام کنعان کے علاقے میں کیوں رہنے لگا؟‏

  • یہوواہ خدا نے ابرہام سے کونسا عہد باندھا؟‏

  • یہوواہ خدا نے سدوم اور عمورہ کے شہروں کو کیوں تباہ کر دیا؟‏

خدا کے عہد

عہد سے مُراد ایک پکا وعدہ یا معاہدہ ہے۔ پاک صحیفوں میں کئی ایسے عہدوں کا ذکر ہے جو یہوواہ خدا نے انسانوں کے ساتھ باندھے تھے۔ اِن سے اُس نے ظاہر کِیا کہ وہ انسانوں کو کس کے ذریعے نجات دلائے گا اور وہ یہ کیسے کرے گا۔ یہوواہ خدا نے ابرہام سے جو عہد باندھا تھا اِس سے ظاہر ہوا کہ نجات دلانے والا یہ شخص ابرہام کی نسل سے ہوگا۔ بعد میں یہوواہ خدا نے اپنے بندوں کے ساتھ اَور بھی عہد باندھے جن سے آہستہ‌آہستہ ظاہر ہو گیا کہ یہ شخص کون ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں