ذہنی دباؤ سے رِہائی
ذہنی دباؤ سے چھٹکارا ممکن ہے
بائبل میں لکھی دانشبھری باتوں پر غور کرنے سے ہم بِلاوجہ کے ذہنی دباؤ سے بچ سکتے ہیں۔ ہم پوری طرح سے اُن چیزوں کو ختم نہیں کر سکتے جن کی وجہ سے ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارا خالق ایسا کر سکتا ہے۔ اُس نے اِس مقصد کے لیے یسوع مسیح کو مقرر کِیا ہے۔ جب یسوع مسیح ایک اِنسان کے طور پر زمین پر آئے تو اُنہوں نے بہت سے معجزے کیے اور وہ وقت دُور نہیں جب وہ اَور بھی بڑے اور زبردست معجزے کریں گے۔ مثال کے طور پر . . .
یسوع بیماروں کو ٹھیک کریں گے جیسے اُنہوں نے ماضی میں کِیا تھا۔
”لوگ ایسے لوگوں کو اُن کے پاس لانے لگے جو طرح طرح کی بیماریوں اور تکلیفوں میں مبتلا تھے . . . اور یسوع نے اُن سب کو ٹھیک کر دیا۔“—متی 4:24۔
یسوع سب کے لیے گھر اور خوراک کا اِنتظام کریں گے۔
”وہ [وہ لوگ جن پر یسوع مسیح حکمرانی کریں گے] گھر بنائیں گے اور اُن میں رہیں گے؛ وہ انگور کے باغ لگائیں گے اور اُن کا پھل کھائیں گے۔ وہ اِس لیے گھر نہیں بنائیں گے کہ کوئی اَور اُس میں رہے؛ وہ اِس لیے انگور کا باغ نہیں لگائیں گے کہ کوئی اَور اُس کا پھل کھائے۔“—یسعیاہ 65:21، 22۔
یسوع کی حکمرانی میں پوری زمین پر امن اور سکون ہوگا۔
”اُس کی حکومت میں نیک لوگ پھلیں پھولیں گے اور جب تک چاند رہے گا، ہر طرف امن ہی امن ہوگا۔ اُس کی رعایا سمندر سے سمندر تک اور بڑے دریا سے زمین کے چاروں کونوں تک پھیلی ہوگی۔ . . . اور اُس کے دُشمن خاک چاٹیں گے۔“—زبور 72:7-9۔
یسوع نااِنصافی کو ختم کر دیں گے۔
”وہ ادنیٰ اور غریب لوگوں پر ترس کھائے گا اور غریبوں کی جان بچائے گا۔ وہ اُنہیں ظلموستم سے چھڑائے گا۔“—زبور 72:13، 14۔
یسوع مصیبتوں اور موت کو ختم کر دیں گے۔
”نہ موت رہے گی، نہ ماتم، نہ رونا، نہ درد۔“—مُکاشفہ 21:4۔