یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
  • آج

بدھ، 15 اپریل

ایک دوسرے سے ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ محبت کریں۔—‏یوح 15:‏12‏۔‏

یہوواہ کے بندوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ ‎(‏2-‏کُر 8:‏4‏)‎‏ لیکن کبھی کبھار اُنہیں ایسا کرنے کے لیے ہمت اور دلیری چاہیے ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر جب کسی جگہ جنگ چھڑتی ہے تو وہاں کی کلیسیاؤں کے بزرگ جانتے ہیں کہ اُن کے بہن بھائیوں کو بائبل سے حوصلے اور تسلی کی اور شاید کھانے پینے کی چیزوں کی ضرورت ہو۔ یہ بزرگ اپنے اِن ہم‌ایمانوں سے محبت کرنے کی وجہ سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اُن تک ضرورت کی چیزیں پہنچاتے ہیں۔ خطرناک صورتحال میں یہ بہت ہی ضروری ہوتا ہے کہ ہم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ متحد رہیں۔ اِس لیے جب آپ کو ایسی صورتحال میں اپنی مقامی برانچ کی طرف سے ہدایتیں ملتی ہیں تو اُن پر عمل کریں۔ ‎(‏عبر 13:‏17‏)‎‏ کلیسیا کے بزرگوں کو باقاعدگی سے اُن ہدایتوں کو دیکھنا چاہیے جن میں بتایا گیا ہے کہ ہم خود کو آفت کے لیے کیسے تیار کر سکتے ہیں اور جب کوئی آفت آتی ہے تو ہم اُس وقت کیا کر سکتے ہیں۔ ‎(‏1-‏کُر 14:‏33،‏ 40‏)‎‏ دلیر بنیں مگر محتاط بھی رہیں۔ ‎(‏اَمثا 22:‏3‏)‎‏ کچھ بھی کرنے سے پہلے سوچیں اور بِلاوجہ کوئی خطرہ نہ مول لیں۔ یہوواہ پر بھروسا کریں۔ وہ آپ کی مدد کر سکتا ہے تاکہ آپ محفوظ طریقے سے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں۔ م24.‏07 ص.‏ 4 پ.‏ 8؛‏ ص.‏ 5 پ.‏ 11

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2026ء

جمعرات، 16 اپریل

مَیں نے پریشانی کے عالم میں یہوواہ کو پکارا ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ اور مدد کے لیے میری فریاد اُس کے کانوں تک پہنچی۔—‏زبور 18:‏6‏۔‏

بادشاہ داؤد یہوواہ کو اچھی طرح سے جانتے تھے اور اُس پر پورا بھروسا کرتے تھے۔ جب داؤد کے دُشمن اُن کی جان لینے پر تُلے ہوئے تھے جن میں بادشاہ ساؤل بھی شامل تھے تو داؤد نے مدد کے لیے یہوواہ سے دُعا کی۔ جب یہوواہ نے داؤد کی دُعا کا جواب دیا اور اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے ہاتھ سے بچایا تو داؤد نے کہا:‏ ”‏یہوواہ زندہ خدا ہے!‏“‏ ‎(‏زبور 18:‏46‏)‎‏ یہ بات کہنے سے داؤد صرف یہ تسلیم نہیں کر رہے تھے کہ یہوواہ موجود ہے۔ زبور کی کتاب پر تبصرہ کرنے والی ایک کتاب میں بتایا گیا ہے کہ داؤد یہوواہ کے بارے میں یہ بات یقین سے کہہ رہے تھے کہ ”‏وہ زندہ خدا ہے جو اپنے بندوں کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔“‏ واقعی داؤد نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا کہ اُن کا سچا اور زندہ خدا جانتا ہے کہ اُن کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور وہ اُن کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ اِس یقین کی وجہ سے داؤد کا یہ عزم اَور پکا ہو گیا کہ وہ اپنے خدا کی عبادت اور اُس کی بڑائی کرتے رہیں گے۔ ‎(‏زبور 18:‏28، 29،‏ 49‏)‎‏ اگر ہم اِس بات پر پکا یقین رکھیں گے کہ یہوواہ زندہ خدا ہے تو ہم جوش سے اُس کی خدمت کر پائیں گے۔ اِس سے ہمیں مشکلوں کو ثابت‌قدمی سے برداشت کرنے کی طاقت ملے گی اور ہمارے دل میں لگن سے یہوواہ کی خدمت کرتے رہنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ اِس کے علاوہ ہمارا یہ عزم بھی اَور مضبوط ہو جائے گا کہ ہم یہوواہ کے قریب رہیں۔ م24.‏06 ص.‏ 20-‏21 پ.‏ 3-‏4

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2026ء

جمعہ، 17 اپریل

کسی کی باتوں میں نہ آئیں۔—‏2-‏تھس 2:‏3‏۔‏

پولُس رسول نے تھسلُنیکے میں رہنے والے مسیحیوں کے نام جو خط لکھا، اُس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ جب ہم کوئی ایسی بات یا خبر سنتے ہیں جو بائبل میں لکھی تعلیمات سے میل نہیں کھاتی تو ہمیں اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو اِستعمال کرنا چاہیے۔ اِس سلسلے میں ذرا ایک واقعے پر غور کریں۔ سابقہ سوویت یونین میں حکومت کے کچھ لوگوں نے ہمارے بھائیوں کو ایک ایسا خط بھیجا جسے دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ خط اُنہیں ہمارے مرکز ی دفتر کی طرف سے ملا ہے۔ اِس خط میں یہ حوصلہ‌افزائی کی گئی تھی کہ کچھ بھائی الگ سے ایک تنظیم قائم کریں۔ خط کو دیکھ کر بھائیوں کو لگ رہا تھا کہ یہ اُنہیں مرکزی دفتر کی طرف سے ہی ملا ہے۔ لیکن ہمارے بھائی دھوکے میں نہیں آئے۔ اُنہوں نے دیکھا کہ خط میں لکھی باتیں اُن تعلیمات کے مطابق نہیں ہیں جو اُنہوں نے بائبل سے سیکھی ہیں۔ آج بھی سچائی کے دُشمن کبھی کبھار جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہمیں گمراہ کرنا اور ہم میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ جب وہ ایسا کرتے ہیں تو ’‏فوراً اُلجھن میں پڑنے اور پریشان ہونے‘‏ کی بجائے ہم اِس بات پر غور کر سکتے ہیں کہ جو کچھ ہم پڑھ رہے ہیں یا سُن رہے ہیں، کیا وہ اُن سچائیوں کے مطابق بھی ہے جو ہم نے سیکھی ہیں؟ اِس طرح ہم خود کو جھوٹی باتوں سے محفوظ رکھ پائیں گے۔—‏2-‏تھس 2:‏2؛‏ 1-‏یوح 4:‏1‏۔ م24.‏07 ص.‏ 12 پ.‏ 14-‏15

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2026ء
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں