کیا آپ کو یاد ہے؟
بےشک آپ نے ”مینارِنگہبانی“ کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟
ہم یہوواہ کی تعظیم کیوں کرتے ہیں؟
ہم ایسا اِس لیے کرتے ہیں کیونکہ ہم اُس کا گہرا احترام کرتے ہیں، اُس سے دل سے محبت کرتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ دوسرے اُسے جانیں۔—م25.01 ص. 3۔
جب کوئی شخص ہمارا دل دُکھاتا ہے تو ہم اُسے معاف کیسے کر سکتے ہیں؟
ہمیں اپنے احساسات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے لیکن ہمیں اپنے دل سے غصہ اور ناراضگی بھی نکال دینی چاہیے۔ اِس طرح ہم ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ پائیں گے۔—م25.02 ص. 15-16۔
یسوع کے شاگرد مرقس کلیسیا کے جوان بھائیوں کے لیے ایک اچھی مثال کیوں ہیں؟
مرقس نے خوشی سے دوسروں کی خدمت کی۔ حالانکہ مرقس کو اُس وقت بہت دُکھ ہوا ہوگا جب پولُس اُنہیں اپنے ساتھ مشنری دورے پر نہیں لے گئے تھے لیکن وہ پھر بھی پولُس اور دوسرے پُختہ بھائیوں کے قریب رہے۔—م25.04 ص. 27۔
یسوع کی اِس بات کا کیا مطلب تھا: ’مَیں نے تیرا نام اِن پر ظاہر کِیا ہے‘؟ (یوح 17:6)
یسوع کے شاگرد پہلے سے ہی خدا کا نام جانتے تھے۔ لیکن یسوع نے اُنہیں بتایا کہ جس خدا کا نام یہوواہ ہے، وہ کیسی ہستی ہے، زمین اور اِنسانوں کے لیے اُس کا مقصد کیا ہے، اُس نے کون سے حیرتانگیز کام کیے ہیں اور وہ کتنی شاندار خوبیوں کا مالک ہے۔—م25.05 ص. 20-21۔
اگر ہم خاکسار ہیں تو ہم کیا تسلیم کریں گے؟
ہم یہ تسلیم کریں گے کہ ہم کچھ باتوں کو نہیں جانتے۔ مثال کے طور پر ہم نہیں جانتے کہ اِس بُری دُنیا کا خاتمہ کب آئے گا یا اُس وقت یہوواہ کیسے کارروائی کرے گا۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ہماری زندگی میں کل کیا ہوگا اور نہ ہی ہم یہ بات پوری طرح سے سمجھ سکتے ہیں کہ یہوواہ ہمیں کتنی اچھی طرح سے جانتا ہے۔—م25.06 ص. 15-18۔
ہم تنظیم کے تیار کیے ہوئے کسی مضمون یا تقریر سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟
ہم خود سے پوچھ سکتے ہیں: ”اِس میں لوگوں کو پاک کلام کی ایک سچائی پر قائل کرنے کے لیے کون سے ثبوت دیے گئے ہیں؟ کیا اِس میں کوئی ایسی مثال ہے جسے مَیں بھی اُس وقت اِستعمال کر سکتا ہوں جب مَیں کسی کو بائبل کی وہ سچائی سکھاتا ہوں؟ اور کس کو اِس موضوع میں دلچسپی ہوگی؟“—م25.07 ص. 19۔
یہوواہ جس طرح سے داؤد کے ساتھ پیش آیا، اُس سے ہمیں یہوواہ کی طرف سے ملنے والی معافی کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟
حالانکہ داؤد نے بہت سنگین گُناہ کیے تھے لیکن جب اُنہوں نے دل سے توبہ کی تو یہوواہ نے اُنہیں معاف کر دیا۔ (1-سلا 9:4، 5) اِس سے پتہ چلتا ہے کہ جب یہوواہ ہمیں معاف کر دیتا ہے تو پھر وہ ہمیں ہمارے گُناہ کی سزا نہیں دیتا یا مستقبل میں اُس کے لیے قصوروار نہیں ٹھہراتا—م25.08 ص. 17۔
اگر آپ کے طالبِعلم کو بائبل کی کوئی بات سمجھنا مشکل لگتی ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟
اگر آپ نے اُسے بائبل کی کوئی بات اچھی طرح سے سمجھائی ہے لیکن اِس کے بعد بھی اُسے یہ سمجھنا مشکل لگ رہی ہے تو کورس آگے جاری رکھیں اور پھر بعد میں اُس نکتے پر بات کریں۔—م25.09 ص. 24۔
گُناہ میں کس لحاظ سے ’دھوکےباز کشش‘ ہے؟ (عبر 3:13)
گُناہ کی وجہ سے ہم میں نہ صرف غلط کاموں کو کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے بلکہ ہمارے دل میں یہوواہ کی محبت کو لے کر شک بھی پیدا ہو سکتا ہے۔—م25.10 ص. 16۔
کون سی تین باتیں ہماری دُعاؤں کو اَور بہتر بنا سکتی ہیں؟
(1)ہم یہوواہ کی خوبیوں پر سوچ بچار کر سکتے ہیں۔ (2)ہم دُعا کرنے سے پہلے اپنی مشکلوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جیسے کہ یہ مشکل کہ ہمیں کسی کو معاف کرنے کی ضرورت ہے۔ (3)ہم دُعا میں زیادہ دیر تک اپنے آسمانی باپ کو کُھل کر اپنے احساسات بتا سکتے ہیں۔—م25.10 ص. 19-20۔
ہم بوڑھے بہن بھائیوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
ہم اُن سے ملنے کے لیے جا سکتے ہیں یا پھر فون پر اُن سے بات کر سکتے ہیں۔ ہم اُنہیں ڈاکٹر کے پاس بھی لے جا سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ہم اُن کے ساتھ مل کر مختلف طریقوں سے مُنادی بھی کر سکتے ہیں۔—م25.11 ص. 6-7۔
مسیحی کن اہم باتوں پر عمل کرنے سے اپنی شادی کے دن یہوواہ کی بڑائی کر سکتے ہیں؟
اُن قوانین پر عمل کریں جو آپ کے ملک کی حکومت نے شادی کے حوالے سے بنائے ہیں۔ اِس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی شادی کے دن ایسا ماحول قائم ہو جس سے خدا کی روح کا پھل ظاہر ہو۔ اپنی شادی کے دن حیادار کپڑے پہنیں اور ایسی رسموں سے دُور رہیں جو بائبل کے مطابق نہیں ہیں۔ شادی کی تیاریاں کرتے وقت ایک دوسرے سے کُھل کر بات کریں۔—م25.12 ص. 21-24۔