یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 ستمبر ص.‏ 13
  • خالق کو جاننے میں ایسے لوگوں کی مدد کریں جو کسی مذہب کو نہیں مانتے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خالق کو جاننے میں ایسے لوگوں کی مدد کریں جو کسی مذہب کو نہیں مانتے
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • مذہب سے لاتعلق لوگوں کو کیسے گواہی دیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • تعلیم دینے کے اوزاروں کو مہارت سے اِستعمال کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • سچائی کی تعلیم دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • خالق پر اپنے ایمان کو مضبوط کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 ستمبر ص.‏ 13
ایک بہن ایک ایشیائی عورت کو گواہی دے رہی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

خالق کو جاننے میں ایسے لوگوں کی مدد کریں جو کسی مذہب کو نہیں مانتے

کیا آپ کو کبھی کسی ایسے شخص کو گواہی دینا مشکل لگا ہے جو کسی مذہب کو نہیں مانتا؟ شاید آپ کو اُس شخص کو گواہی دینا اِس لیے مشکل لگا کیونکہ آپ سوچ رہے تھے کہ وہ آپ کی بات نہیں سنے گا۔ اگر ایسا ہے تو یاد رکھیں کہ ایسے بہت سے لوگ جو پہلے نہ تو کسی مذہب کو مانتے تھے اور نہ ہی خدا پر ایمان رکھتے تھے بعد میں یہوواہ کے گواہ بن گئے۔ کبھی کبھار ہمیں بس کچھ ایسے ثبوتوں پر غور کرنے میں اُن کی مدد کرنی تھی جن سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا موجود ہے۔—‏روم 1:‏20؛‏ 10:‏14‏۔‏

ویڈیو ‏”‏یاد رکھیں—‏ایمان سے خالی لوگ بھی ایمان لا سکتے ہیں!‏—‏کسی مذہب کو نہ ماننے والے‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِس سوال کا جواب دیں:‏

آپ بھائی ٹوماسو کی زندگی سے ایسے لوگوں کو گواہی دینے کے حوالے سے کیا سیکھتے ہیں جو کسی مذہب کو نہیں مانتے؟‏

آپ یہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

اگر ایک شخص کہتا ہے کہ وہ خدا پر ایمان نہیں رکھتا تو بھی اُس کے ساتھ پیار، سمجھ‌داری اور صبر سے پیش آئیں۔ چاہے وہ ایک معاملے کے بارے میں کوئی بھی رائے رکھتا ہو، اُس کی بات دھیان سے سنیں اور اُس کے احساسات کو سمجھنے کی پوری کوشش کریں۔ (‏2-‏تیم 2:‏24‏)‏ اُس سے کسی ایسے موضوع پر بات کریں جس میں اُس کی بھی دلچسپی ہو۔ کیا وہ ایسے ثبوتوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہے جن پر بات کرنے سے بہت سے لوگ خدا پر ایمان لے آئے ہیں؟ اگر وہ شخص بات کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے تو اُسے ہماری کتابوں اور ویڈیوز میں سے کچھ ایسا دِکھائیں جس میں اِسی بارے میں بات کی گئی ہو۔ کتاب ‏”‏واز لائف کری‌ایٹڈ“‏ اور ‏”‏دی اوریجن آف لائف—‏فائیو کوسچنز ورتھ آسکنگ“‏ کو ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں شامل کر دیا گیا ہے تاکہ اِنہیں آسانی سے نکالا جا سکے۔‏

ہو سکتا ہے کہ شروع شروع میں آپ کسی ایسے شخص سے بات کرنے سے گھبرائیں جو خدا پر ایمان نہیں رکھتا۔ آپ اِس حوالے سے کسی تجربہ‌کار مبشر سے مدد لے سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ یہوواہ ایسے لوگوں کو ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے جو دل سے اُس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں پھر چاہے وہ شروع میں خدا کے وجود پر ایمان نہ بھی رکھتے ہوں۔—‏اعما 13:‏48‏۔‏

کتاب ”‏واز لائف کری‌ایٹڈ“‏
کتاب ”‏دی اوریجن آف لائف—‏فائیو کوسچنز ورتھ آسکنگ“‏
    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں