مسیحیوں کے طور پر زندگی
”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ کے کچھ خاص حصے
کیا آپ کو کتاب ”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ سے بائبل کورس کراتے وقت اِس کتاب میں دی گئی ویڈیوز اور اُن سوالوں کو اِستعمال کرنا اچھا لگتا ہے جو طالبِعلم کے خیالات جاننے کے لیے دیے گئے ہیں؟ اور اِن حصوں کو اِستعمال کر کے آپ کو کیسا لگتا ہے: ”کچھ لوگ کہتے ہیں،“ ”اب یہ کرنا ہے“ اور ”مزید جانیں“؟ اِس کتاب کے اَور کون سے حصے ہیں جن سے آپ کو شاگرد بنانے کے کام میں مدد ملی ہے؟—متی 28:19، 20۔
ویڈیوز اور مضامین: اگر آپ چھپی ہوئی کتاب سے بائبل کورس کرا رہے ہیں تو آپ کو ویڈیوز اور مضامین کہاں پر مل سکتے ہیں؟ کتاب کو ”جےڈبلیو لائبریری“ ایپ یا ہماری ویبسائٹ jw.org پر کھول کر اِس کے چار حصوں میں سے کسی ایک حصے کو چُنیں۔ ایسا کرنے پر اُس حصے کے تمام اسباق کی فہرست کُھل جائے گی اور اِس فہرست کے نیچے اُس حصے کی تمام ویڈیوز اور مضامین دیے گئے ہیں۔ (تصویر نمبر 1 کو دیکھیں۔)
”پرنٹ ہوا ایڈیشن“ والی سیٹنگ: اگر آپ کسی کو موبائل سے بائبل کورس کرا رہے ہیں تو کبھی کبھار موبائل پر ”پرنٹ ہوا ایڈیشن“ والی سیٹنگ سے آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ جب آپ نے کتاب کا کوئی سبق کھولا ہوتا ہے تو اِس میں اُوپر کی طرف تین نقطوں پر جائیں اور پھر ”پرنٹ ہوا ایڈیشن“ پر کلک کریں۔ اِس سیٹنگ کا یہ فائدہ ہوگا کہ آپ آسانی سے دیکھ پائیں گے کہ جس نکتے پر آپ بات کر رہے ہیں، اُس کا سبق کے موضوع سے کیا تعلق ہے۔ کتاب کو دوبارہ سے عام سیٹنگ میں کھولنے کے لیے تین نقطوں پر جائیں اور ”ڈیجیٹل ایڈیشن“ پر کلک کریں۔
”کیا مَیں تیار ہوں؟“: کتاب کے آخر میں دو بکس دیے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایک شخص کلیسیا کے ساتھ مل کر مُنادی کرنا چاہتا ہے اور بپتسمہ لینا چاہتا ہے تو اُسے کن شرطوں پر پورا اُترنا ہوگا۔ (تصویر نمبر 2 کو دیکھیں۔)
کچھ خاص نکات: اِس حصے میں کچھ خاص باتوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ جب آپ ”جےڈبلیو لائبریری“ ایپ یا ہماری ویبسائٹ jw.org پر عام سیٹنگ (ڈیجیٹل ایڈیشن) میں حصہ ”کچھ خاص نکات“ کو کھولیں گے تو ہر خاص نکتے کے آخر پر ایک لنک دیا گیا ہے۔ اِس پر کلک کر کے آپ سبق کے اُس حصے پر واپس جا سکتے ہیں جہاں پر آپ نے باتچیت چھوڑی تھی۔ (تصویر نمبر 2 کو دیکھیں۔)
اگر کوئی طالبِعلم بپتسمہ لے بھی لیتا ہے تو تب بھی اُسے کتاب ”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ سے بائبل کورس مکمل کرائیں۔ طالبِعلم کے بپتسمہ لینے کے بعد بھی آپ اُسے بائبل کورس کرانے کے وقت، واپسی ملاقاتوں اور بائبل کورس کو اپنی مُنادی کی رپورٹ میں لکھ سکتے ہیں۔ اگر کوئی اَور مبشر بھی آپ کے ساتھ اُس طالبِعلم کو بائبل کورس کرانے جاتا ہے تو وہ بھی اپنی رپورٹ میں بائبل کورس کے وقت کو لکھ سکتا ہے۔