یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ22 جولائی ص.‏ 3
  • پہل‌کار بنیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پہل‌کار بنیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • ملتا جلتا مواد
  • نئے خدمتی سال کے لئے ایک قابلِ‌تعریف نشانہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ۱،۰۰،۰۰۰ امدادی پائنیر—‏درکار کیا آپ مارچ؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • کیا ہم دوبارہ یہ کام کرینگے؟ امدادی پائنیروں کیلئے ایک اَور استدعا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • یہوواہ کی خوبیوں کو بیان کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
م‌زخ22 جولائی ص.‏ 3
ایک لڑکی، اُس کے ماں باپ اور اُس کی دادی مل کر اپنے اپنے شیڈول کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی | نئے خدمتی سال کے لیے منصوبے بنائیں

پہل‌کار بنیں

جب ہم منصوبہ بناتے ہیں کہ ہم یہوواہ کی خدمت میں اَور زیادہ کام کرنے کے لیے کیا کریں گے تو ہم اپنی طاقت کو اچھی طرح سے اِستعمال کر پاتے ہیں۔ (‏1-‏کُر 9:‏26‏)‏ اِس آخری زمانے کے ختم ہونے میں اب زیادہ وقت باقی نہیں ہے اور منصوبے ہماری مدد کرتے ہیں کہ ہم اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کریں۔ (‏اِفس 5:‏15، 16‏)‏ آپ اپنی خاندانی عبادت کے دوران اگلے خدمتی سال کے لیے منصوبے بنا سکتے ہیں۔ اِس سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے اِجلاس کے اِس قاعدے کے کچھ مضامین میں کچھ منصوبوں پر بات کی گئی ہے جن پر آپ دُعا کر کے غور کر سکتے ہیں۔—‏یعقو 1:‏5‏۔‏

مثال کے طور پر کیا سب گھر والے گھر کے کسی ایک فرد کی پہل‌کار بننے میں مدد کر سکتے ہیں؟ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اُتنے گھنٹے مُنادی نہیں کر پائے گے جتنے گھنٹے ایک پہل‌کار کو کرنی ہوتی ہے تو کچھ ایسے پہل‌کاروں سے بات کریں جن کے حالات آپ جیسے ہیں۔ (‏امثا 15:‏22‏)‏ شاید آپ خاندانی عبادت کے دوران کسی پہل‌کار کا اِنٹرویو کر سکتے ہیں۔ آپ فرق فرق شیڈول بنا کر دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کو ہر دن یا ہر ہفتے کتنے گھنٹے مُنادی کرنی ہوگی۔ اگر آپ ماضی میں کبھی پہل‌کار تھے تو سوچیں کہ کیا ابھی آپ کے حالات آپ کو دوبارہ سے پہل‌کار بننے کی اِجازت دیتے ہیں۔‏

کیا آپ کے گھر کا کوئی فرد ایک یا دو مہینے کے لیے مدد گار پہل‌کار بن سکتا ہے؟ اگر آپ اپنی صحت کی وجہ سے ایک ہی دن میں زیادہ دیر تک مُنادی نہیں کر سکتے تو آپ روزانہ تھوڑی تھوڑی دیر کے لیے مُنادی کر سکتے ہیں۔ اگر اپنے کام یا سکول کی وجہ سے آپ کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے تو آپ کسی ایسے مہینے میں مدد گار پہل‌کار بن سکتے ہیں جس میں کوئی چھٹی آ رہی ہے یا جس میں زیادہ ہفتے اور اِتوار ہیں۔ ایک کیلنڈر پر لکھ لیں کہ آپ کس مہینے میں مدد گار پہل‌کار بنیں گے اور اِس کے لیے شیڈول بنا کر اُسے لکھ لیں۔—‏امثا 21:‏5‏۔‏

ویڈیو ‏”‏دلیر بنیں ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ پہل‌کار کے طور پر‏“‏ کو دیکھیں اور اِس سوال کا جواب دیں:‏

  • بہن آماند کی مثال سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ جو بہن بھائی پہل‌کار بننے کے لیے قربانیاں دیتے ہیں، یہوواہ اُن نے پیار کرتا ہے اور اُن کا خیال رکھتا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں