یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ22 جنوری ص.‏ 13
  • ہم سموئیل سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم سموئیل سے کیا سیکھتے ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • ملتا جلتا مواد
  • وہ ’‏یہوواہ کے حضور بڑھتے گئے‘‏
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • یہوواہ نے سموئیل سے بات کی
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • وہ مشکلات اور مایوسیوں کے باوجود ثابت‌قدم رہے
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • ایک لڑکا جس نے دلیری سے یہوواہ کا پیغام سنایا
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
م‌زخ22 جنوری ص.‏ 13
تصویروں کا مجموعہ:‏ ویڈیو ”‏اِن سے سیکھیں—‏سموئیل“‏ سے تصویریں۔ 1.‏ ڈینی۔ 2.‏ سموئیل

مسیحیوں کے طور پر زندگی

ہم سموئیل سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

سموئیل ساری زندگی یہوواہ کے وفادار رہے۔ بچپن میں اُنہوں نے عیلی کے بیٹوں حُفنی اور فینحاس کی طرح بُرے کام نہیں کیے۔ (‏1-‏سمو 2:‏22-‏26‏)‏ جوانی میں بھی وہ یہوواہ کی راہ پر چلتے رہے اور یہوواہ اُن کے ساتھ رہا۔ (‏1-‏سمو 3:‏19‏)‏ بڑھاپے میں بھی وہ یہوواہ کے وفادار رہے جبکہ اُن کے بیٹے اُن کی طرح نہیں تھے۔—‏1-‏سمو 8:‏1-‏5‏۔‏

ہم سموئیل سے کیا سیکھتے ہیں؟ اگر آپ نوجوان ہیں تو آپ اِس بات پر بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ آپ کی مشکلوں کو جانتا ہے اور سمجھتا ہے کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ وہ آپ کو دلیر بنا سکتا ہے۔ (‏یسع 41:‏10،‏ 13‏)‏ اگر آپ کا بچہ یہوواہ سے دُور چلا گیا ہے تو آپ اِس بات سے تسلی حاصل کر سکتے ہیں کہ سموئیل اپنے بیٹوں کو یہوواہ کے وفادار رہنے پر مجبور نہیں کر سکتے تھے۔ اُنہوں نے اِس معاملے کو یہوواہ پر چھوڑ دیا اور اُس کے وفادار رہے۔ اِس طرح اُنہوں نے یہوواہ کے دل کو خوش کِیا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کی اچھی مثال کو دیکھ کر آپ کا بچہ یہوواہ کے پاس لوٹ آئے۔‏

ویڈیو ‏”‏اِن سے سیکھیں—‏سموئیل‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏اِن سے سیکھیں—‏سموئیل“‏ سے تصویریں۔ سموئیل نے خیمۂ‌اِجتماع کے صحن میں لکڑیاں اُٹھائی ہوئی ہیں۔‏

    جب سموئیل چھوٹے تھے تو اُنہوں نے دلیری سے کام کیسے لیا؟‏

  • ویڈیو ”‏اِن سے سیکھیں—‏سموئیل“‏ سے تصویریں۔ ڈینی اپنے بڑے بھائی سے اُس کی دُہری زندگی کے بارے میں بات کر رہا ہے۔‏

    ڈینی نے دلیری سے کام کیسے لیا؟‏

  • ویڈیو ”‏اِن سے سیکھیں—‏سموئیل“‏ سے تصویریں۔ سموئیل نبی بوڑھے ہو گئے ہیں۔‏

    سموئیل نے بڑھاپے میں اچھی مثال کیسے قائم کی؟‏

  • ویڈیو ”‏اِن سے سیکھیں—‏سموئیل“‏ سے تصویریں۔ ڈینی کے ماں باپ اور ڈینی عوامی جگہ پر گواہی دینے کے بعد۔‏

    یہوواہ اُن لوگوں کا ساتھ ضرور دیتا ہے جو صحیح کام کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔‏

    ڈینی کے ماں باپ نے اچھی مثال کیسے قائم کی؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں