یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ22 جنوری ص.‏ 9
  • اِجلاسوں پر جانے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اِجلاسوں پر جانے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاسوں میں جانے سے آپ کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • یہوواہ کے ساتھ دوستی کرنے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • بُرے دوستوں کو چھوڑنے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • بُری عادتوں کو چھوڑنے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
م‌زخ22 جنوری ص.‏ 9

شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں

اِجلاسوں پر جانے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں

ہمارے اِجلاس یہوواہ کی عبادت کا ایک بہت اہم حصہ ہیں۔ (‏زبور 22:‏22‏)‏ جو لوگ یہوواہ کی عبادت کے لیے جمع ہوتے ہیں، اُنہیں خوشی اور برکتیں ملتی ہیں۔ (‏زبور 65:‏4‏)‏ جب بائبل کورس کرنے والے لوگ باقاعدگی سے ہمارے اِجلاسوں پر آتے ہیں تو اکثر وہ جلدی یہوواہ کے دوست بن جاتے ہیں۔‏

آپ اِجلاسوں پر جانے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ اُن کو اِجلاسوں پر آنے کی دعوت دیتے رہیں۔ اُن کو ویڈیو ‏”‏ہماری عبادت‌گاہوں میں کیا ہوتا ہے؟‏‏“‏ دِکھائیں۔ اُن کو بتائیں کہ اِجلاسوں پر آنے سے اُنہیں کیا فائدے ہوں گے۔ (‏خوشیوں بھری زندگی!‏ سبق نمبر 10‏)‏ آپ اُن کو کوئی ایسی بات بتا سکتے ہیں جو آپ نے اِجلاس میں سیکھی تھی یا آپ اُن کو بتا سکتے ہیں کہ اگلے اِجلاس میں کس بارے میں بات کی جائے گی۔ اپنے طالبِ‌علموں کو وہ کتاب یا رسالہ وغیرہ دیں جس میں سے اِجلاس میں بات‌چیت کی جائے گی۔ اِس کے علاوہ آپ اُن کو بتا سکتے ہیں آپ اِجلاسوں پر جانے میں اُن کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔ شاید آپ اُنہیں اپنے ساتھ اِجلاس پر لے کر جا سکتے ہیں۔ آپ اِجلاسوں پر آنے میں اپنے طالبِ‌علموں کی جو بھی مدد کریں گے، اُس کا اُس وقت بہت فائدہ ہوگا جب وہ پہلی بار اِجلاس پر جائیں گے۔—‏1-‏کُر 14:‏24، 25‏۔‏

ویڈیو ‏”‏اِجلاسوں پر جانے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏اِجلاسوں پر جانے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں“‏ سے ایک سین۔ نیتا جیزمین کو اِجلاس پر آنے کی دعوت دے رہی ہیں۔‏

    نیتا نے کس موقعے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے جیزمین کو اِجلاس پر آنے کی دعوت دی؟‏

  • ویڈیو ”‏اِجلاسوں پر جانے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں“‏ سے ایک سین۔ جیزمین اِجلاس کے دوران نیتا کے پاس آ کر بیٹھ رہی ہیں اور نیتا خوش ہیں۔‏

    جب بائبل کورس کرنے والا شخص اِجلاسوں پر آتا ہے تو ہمیں خوشی کیوں ہوتی ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏اِجلاسوں پر جانے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں“‏ سے ایک سین۔ اِجلاس کے بعد بہنیں جیزمین سے بڑی اچھی مل رہی ہیں۔‏

    ‏”‏خدا واقعی آپ کے درمیان ہے۔“‏

    جیزمین کو پہلی بار اِجلاس پر آ کر کیسا لگا؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں