پاک کلام سے سنہری باتیں | خروج 19، 20
ہم دس حکموں سے کیا سیکھتے ہیں؟
20:3-17
مسیحیوں کے لیے موسیٰ کی شریعت پر عمل کرنا لازمی نہیں ہے۔ (کُل 2:13، 14) تو پھر دس حکموں اور شریعت میں لکھی باقی باتوں سے ہمیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟
اِن سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ معاملوں کے بارے میں یہوواہ کی سوچ کیا ہے۔
اِن سے واضح ہوتا ہے کہ یہوواہ کو خوش کرنے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے۔
اِن سے ہم سیکھتے ہیں کہ ہمیں دوسروں سے کیسا سلوک کرنا چاہیے۔
آپ نے دس حکموں سے یہوواہ کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟