پاک کلام سے سنہری باتیں | خروج 15، 16
گیت گا کر یہوواہ کی تعریف کریں
15:1، 2، 11، 18، 20، 21
موسیقی کا ہماری سوچ اور احساسات پر گہرا اثر ہو سکتا ہے۔ گیت گانا یہوواہ کی عبادت کا ایک اہم حصہ ہے۔
جب یہوواہ نے معجزانہ طور پر بنیاِسرائیل کو بحرِقلزم پر نجات دِلائی تو موسیٰ اور بنیاِسرائیل نے یہوواہ کی تعریف میں گیت گایا۔
بادشاہ داؤد نے 4 ہزار آدمیوں کو مقرر کِیا کہ وہ خیمۂاِجتماع میں موسیقاروں اور گلوکاروں کے طور پر خدمت کریں۔
اپنی موت سے پہلے والی رات یسوع مسیح نے اپنے وفادار رسولوں کے ساتھ مل کر یہوواہ کی تعریف میں گیت گائے۔
میرے پاس ایسے کون سے موقعے ہیں جب مَیں گیت گا کر یہوواہ کی تعریف کر سکتا ہوں؟