یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 اگست ص.‏ 5
  • پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے سے یہوواہ کی تعریف کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے سے یہوواہ کی تعریف کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ۱،۰۰،۰۰۰ امدادی پائنیر—‏درکار کیا آپ مارچ؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • یہوواہ خدا کی حمد کرنـے کے اَور زیادہ موقعے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • نئے خدمتی سال کے لئے ایک قابلِ‌تعریف نشانہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 اگست ص.‏ 5
ایک بھائی سمندر کے کنارے ایک شخص کو پاک کلام سے آیت دِکھا رہا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے سے یہوواہ کی تعریف کریں

بنی‌اِسرائیل کے پاس یہوواہ کی تعریف کرنے کی بہت بڑی بڑی وجوہات تھیں۔ یہوواہ اُنہیں مصر سے نکال لایا تھا اور اُس نے اُنہیں فرعون کی فوج سے بچایا تھا۔ (‏خر 15:‏1، 2)‏ یہوواہ آج بھی اپنے بندوں کے لیے بڑے بڑے کام کر رہا ہے۔ ہم اِن کاموں کے لیے اُس کا شکریہ کیسے ادا کر سکتے ہیں؟—‏زبور 116:‏12‏۔‏

اِس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم مددگار پہل‌کار یا پہل‌کار کے طور پر خدمت کریں۔ آپ یہوواہ سے دُعا کر سکتے ہیں کہ وہ آپ میں پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے کی خواہش اور طاقت پیدا کرے۔ (‏فل 2:‏13‏)‏ بہت سے بہن بھائی پہلے مدد گار پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنا شروع کرتے ہیں۔ آپ مارچ اور اپریل کے مہینوں اور اُس مہینے میں جب حلقے کا نگہبان آپ کی کلیسیا کا دورہ کرتا ہے، 30 یا 50 گھنٹے مُنادی کر سکتے ہیں۔ جب آپ دیکھیں گے کہ مدد گار پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے سے آپ کو کتنی خوشی ملی ہے تو شاید آپ پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے کے بارے میں سوچیں۔ کچھ ایسے بہن بھائی بھی پہل‌کار کے طور پر خدمت کر رہے ہیں جو ملازمت کرتے ہیں یا جن کی صحت اِتنی اچھی نہیں ہے۔ (‏قاعدہ16.‏07 ص.‏ 8‏)‏ ہم یہوواہ کی جتنی بھی تعریف کر سکتے ہیں، ہمیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ اِس کا حق‌دار ہے۔—‏1-‏توا 16:‏25‏۔‏

ویڈیو ‏”‏منگولیا توں تِن بھیناں“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏منگولیا توں تِن بھیناں“‏ کا ایک سین جس میں تین پہل‌کار بہنوں میں سے ایک بہن اوندرا بس میں چڑھنے لگی ہیں۔‏

    تینوں بہنوں کو کن مشکلوں کا سامنا تھا اور اُنہوں نے اِن مشکلوں کا حل کیسے نکالا تاکہ وہ پہل‌کار کے طور پر خدمت کر سکیں؟‏

  • ویڈیو ”‏منگولیا توں تِن بھیناں“‏ کا ایک سین جس میں تین پہل‌کار بہنوں میں سے ایک بہن اویون بیت‌ایل کے کچن میں کام کر رہی ہیں۔‏

    اُنہیں کون سی برکتیں ملی ہیں؟‏

  • ویڈیو ”‏منگولیا توں تِن بھیناں“‏ کا ایک سین جس میں تین پہل‌کار بہنوں میں سے ایک بہن ڈورحکھاند مُنادی کے دوران ایک شخص سے بات کر رہی ہیں۔‏

    پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے کی وجہ سے اُنہیں اَور کس کس طرح سے یہوواہ کی خدمت کرنے کے موقعے ملے ہیں؟‏

  • ویڈیو ”‏منگولیا توں تِن بھیناں“‏ کا ایک سین جس میں تینوں پہل‌کار بہنیں اپنی امی کے ساتھ ہیں۔‏

    اُن کی مثال کا دوسروں پر کیا اثر ہوا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں