مسیحیوں کے طور پر زندگی
خاکسار بنیں—اپنی تعریفوں کے پُل نہ باندھیں
اپنی تعریفوں کے پُل باندھنے اور شیخی مارنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم مغرور ہیں اور ہماری باتوں کا دوسروں پر اچھا اثر نہیں پڑتا۔ اِسی لیے بائبل میں کہا گیا ہے: ”غیر تیری ستایش کرے نہ کہ تیرا ہی مُنہ۔“—امثا 27:2۔
ویڈیو ”یہوواہ کے دوست بنیں—خاکسار بنیں“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
عام طور پر لوگ کن باتوں کے بارے میں شیخی مارتے ہیں؟
راجو اپنے دوست کے سامنے کس بات پر شیخی مار رہا تھا؟
راجو کے ابو نے یہ سمجھنے میں اُس کی مدد کیسے کی کہ اُسے خاکسار بننے کی ضرورت ہے؟
ہم 1-پطرس 5:5 سے خاکسار بننے کے حوالے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟