مسیحیوں کے طور پر زندگی
خاکسار بنیں—جب آپ کی تعریف کی جاتی ہے
کبھی کبھار شاید لوگ ہمیں داد دیں یا ہماری تعریف کریں۔ جب لوگ سچے دل اور صحیح نیت سے ہماری تعریف کرتے ہیں تو اِس سے ہمارا حوصلہ بڑھ سکتا ہے۔ (امثا 15:23؛ 31:10، 28) لیکن ہمیں خبردار رہنا چاہیے کہ اِس سے ہم خود کو دوسروں سے بہتر نہ سمجھنے لگیں اور ہمارے دل میں غرور جڑ نہ پکڑ لے۔
ویڈیو BE LOYAL, AS JESUS WAS—WHEN PRAISED کو ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
دوسرے شاید کن باتوں کی وجہ سے ہماری تعریف کریں؟
بہن بھائیوں نے بھائی سرگے کی تعریف کیسے کی؟
بہن بھائی، بھائی سرگے کی حد سے زیادہ تعریف کیسے کرنے لگے؟
بھائی سرگے نے جس طرح خاکساری دِکھائی، اُس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟