پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 3-5
پہلے جھوٹ کے بھیانک نتائج
شیطان نے سب سے پہلا جھوٹ حوا سے بولا تھا۔ اُس وقت سے لے کر اب تک اُس نے کئی لوگوں کو گمراہ کِیا ہے۔ (مکا 12:9) نیچے شیطان کے کچھ ایسے جھوٹ بتائے گئے ہیں جو اُس نے خدا کے بارے میں پھیلائے ہیں۔ یہ جھوٹ لوگوں کو یہوواہ کے قریب جانے سے کیسے روکتے ہیں؟
خدا کا وجود نہیں ہے۔
خدا تثلیث اور ایک بھید ہے۔
خدا کا کوئی نام نہیں ہے۔
خدا بُرے لوگوں کو دوزخ کی آگ میں ہمیشہ تک تڑپاتا ہے۔
جو کچھ ہوتا ہے، خدا کی مرضی سے ہوتا ہے۔
خدا کو اِنسانوں کی کوئی فکر نہیں۔
خدا کے بارے میں ایسے جھوٹ سُن کر آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے؟
شیطان نے خدا کے بارے میں جو باتیں پھیلائی ہیں، آپ اُنہیں جھوٹا کیسے ثابت کر سکتے ہیں؟