پاک کلام سے سنہری باتیں | اعمال 1-3
مسیحی کلیسیا پر پاک روح نازل ہوئی
2:1-8، 14، 37، 38، 41-47
بہت سے یہودی جو 33ء کی عیدِپنتِکُست پر یروشلیم میں موجود تھے، فرق فرق علاقوں سے آئے تھے۔ (اعما 2:9-11) اگرچہ وہ موسیٰ کی شریعت پر عمل کرتے تھے لیکن شاید وہ ساری زندگی کسی اَور ملک میں رہے تھے۔ (یرم 44:1) اِس لیے شاید اُن میں سے کچھ لوگ یہودیوں کی طرح نہیں بلکہ اُس ملک کے مقامی باشندوں کی طرح دِکھتے تھے اور بولتے تھے جہاں وہ رہتے تھے۔ جب فرق فرق زبانیں بولنے والے 3000 لوگوں نے بپتسمہ لیا تو مسیحی کلیسیا میں اچانک سے بڑا بدلاؤ آ گیا۔ یہ لوگ فرق فرق پسمنظروں سے تعلق رکھنے کے باوجود ”ہر روز ہیکل میں جمع ہوتے تھے۔“—اعما 2:46۔
آپ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ . . .
اپنے علاقے کے اُن لوگوں میں گہری دلچسپی لیتے ہیں جو دوسری جگہوں سے آئے ہیں؟
اپنی کلیسیا کے اُن بہن بھائیوں میں گہری دلچسپی لیتے ہیں جو دوسری جگہوں سے آئے ہیں؟