مسیحیوں کے طور پر زندگی
فرق فرق زبانوں والے علاقوں میں مُنادی کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں
جب لوگوں کو اُن کی مادری زبان میں بادشاہت کا پیغام دیا جاتا ہے تو وہ اکثر اِسے سننے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ غالباً اِسی لیے 33ء کی عیدِپنتِکُست پر یہوواہ نے یہ بندوبست کِیا کہ زمین کے کونے کونے سے آئے ”خداپرست یہودی“ اپنی مادری زبان میں خوشخبری سُن سکیں حالانکہ شاید وہ اِس زبان کی بجائے کوئی ایسی زبان بولتے تھے جو عام طور پر بولی جاتی تھی جیسے کہ عبرانی یا یونانی۔ (اعما 2:5، 8) آجکل اُن علاقوں میں جہاں فرق فرق زبانیں بولی جاتی ہیں، ایسی کلیسیاؤں کو شاید ایک ہی علاقے میں مُنادی کرنی پڑے جو فرق فرق زبانوں میں اپنے اِجلاس منعقد کرتی ہیں۔ ایسی کلیسیاؤں میں مبشر ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں تاکہ وہ لوگوں کو بِلاوجہ پریشان کیے بغیر منظم طریقے سے گواہی دے سکیں؟
مشورہ کریں (امثا 15:22): اِن کلیسیاؤں کے خدمتی نگہبانوں کو ایک دوسرے سے مشورہ کرنا چاہیے اور پھر مل کر یہ دیکھنا چاہیے کہ خوشخبری سنانے کا کون سا طریقہ ساری کلیسیاؤں کے لیے عملی ہوگا۔ اگر دوسری زبان میں مُنادی کرنے والی کلیسیاؤں کے پاس محدود علاقہ ہے تو شاید وہ یہ چاہیں کہ آپ مُنادی کرتے وقت اُن گھروں میں نہ جائیں جہاں اُن کی زبان بولنے والے لوگ رہتے ہیں۔ لیکن اگر اُن کلیسیاؤں کے پاس کافی بڑا علاقہ ہے اور اِس وجہ سے وہ باقاعدگی سے اپنے سارے علاقے میں مُنادی نہیں کر پاتیں تو شاید وہ چاہیں کہ آپ اُن کی زبان بولنے والے لوگوں کو بھی خوشخبری سنائیں اور بعد میں اُنہیں ایسے لوگوں کے متعلق بتائیں جو ہمارے پیغام میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ (اوڈی ص. 93 پ. 37) یا شاید وہ آپ کی کلیسیا سے کہیں کہ آپ ایسے لوگوں کو تلاش کرنے میں اُن کی مدد کریں جو اُن کی زبان بولتے ہیں اور جن کے گھروں کو اُن کی کلیسیا کے علاقے میں شامل کِیا جا سکتا ہے۔ (بادشاہتی خدمتگزاری، 7/12 ص. 5، بکس) یاد رکھیں کہ کچھ صورتوں میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک گھر میں ایک سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہوں۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ سب لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کے لیے جو بھی اِنتظامات کیے جاتے ہیں، وہ شہریوں کی معلومات کی حفاظت کے قوانین کے مطابق ہوں۔
تعاون کریں (اِفس 4:16): اپنے خدمتی نگہبان کی طرف سے ملنے والی ہر ہدایت کو مانیں۔ کیا آپ کسی ایسے شخص کو بائبل کورس کرا رہے ہیں جو آپ کی کلیسیا کی زبان کی بجائے کسی اَور زبان میں بائبل کورس کرنا چاہتا ہے؟ اگر آپ یہ بائبل کورس کسی ایسی قریبی کلیسیا یا گروپ کے حوالے کریں جو اُس کی زبان میں ہے تو شاید وہ طالبِعلم زیادہ جلدی خدا کی خدمت کے لیے قدم اُٹھائے۔
تیاری کریں (امثا 15:28؛ 16:1): اگر صاحبِخانہ کوئی فرق زبان بولتا ہے تو اُسے خوشخبری سنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ اِس کے لیے پہلے سے تیاری کریں۔ شاید آپ پہلے سے یہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کے علاقے میں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں اور اپنے فون یا ٹیبلٹ پر اُن زبانوں میں بائبل کا ترجمہ اور ویڈیوز وغیرہ ڈاؤنلوڈ کر کے رکھ سکتے ہیں۔ آپ JW Language ایپ کے ذریعے اُن زبانوں میں لوگوں سے سلام دُعا کرنا بھی سیکھ سکتے ہیں۔