یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ18 جون ص.‏ 8
  • والدین!‏ یہوواہ کے قریب جانے میں اپنے بچوں کی مدد کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • والدین!‏ یہوواہ کے قریب جانے میں اپنے بچوں کی مدد کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏اولاد یہوواہ کی طرف سے نعمت ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
  • اَے اولاد والو!‏ اپنے بچوں کی محبت سے تربیت کرو
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • والدین!‏ اپنے بچوں کے دل میں یہوواہ کے لیے محبت پیدا کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • آپ کا گھرانہ خوش کیسے رہ سکتا ہے؟—‏دوسرا حصہ
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
م‌زخ18 جون ص.‏ 8
یوسف اور مریم کھانا کھاتے وقت یسوع اور اپنے دوسرے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

والدین!‏ یہوواہ کے قریب جانے میں اپنے بچوں کی مدد کریں

یہوواہ سے محبت رکھنے والے والدین کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ اُن کے بچے وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کریں۔ اِس کے لیے وہ بچپن سے ہی اپنے بچوں کے دل پر بائبل کی تعلیمات نقش کر سکتے ہیں۔ (‏اِست 6:‏7؛‏ امثا 22:‏6‏)‏ کیا اِس کے لیے والدین کو کچھ قربانیاں بھی دینی پڑتی ہیں؟ بے‌شک!‏ لیکن بدلے میں اُنہیں جو خوشیاں ملتی ہیں، اُن کے سامنے یہ قربانیاں کچھ بھی نہیں ہوتیں۔—‏3-‏یوح 4‏۔‏

والدین یوسف اور مریم سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ وہ ”‏ہر سال عیدِفسح کے لیے یروشلیم جایا کرتے تھے“‏ حالانکہ اِس کے لیے اُنہیں بہت محنت کرنی پڑتی تھی اور کافی پیسہ بھی لگانا پڑتا تھا۔ (‏لُو 2:‏41‏)‏ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ اُن کے لیے یہ بات سب سے اہم تھی کہ اُن کا گھرانہ یہوواہ کے اَور قریب جائے۔ اِسی طرح آج بھی والدین ہر اُس موقعے سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنی باتوں اور مثال سے اپنے بچوں کو صحیح راہ دِکھا سکیں۔—‏زبور 127:‏3-‏5‏۔‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏

اگرچہ یسوع کے سوتیلے بھائیوں نے ایک خداپرست گھرانے میں پرورش پائی لیکن پھر بھی وہ یسوع مسیح کی موت کے بعد اُن پر ایمان لائے۔ (‏یوح 7:‏5؛‏ اعما 1:‏14‏)‏ بعد میں اِن میں سے دو یعنی یعقوب اور یہوداہ نے بائبل میں درج کتابیں بھی لکھیں جو اُن کے نام سے جانی جاتی ہیں۔‏

ویڈیو THEY TOOK EVERY OPPORTUNITY کو ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بھائی جان اور بہن شیرن نے اپنے بچوں کی پرورش کرتے وقت خدا کی بادشاہت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ کیسے دیا؟‏

  • ماں باپ کو اپنے ہر بچے کی تربیت اُس کی ضرورت کے مطابق کیوں کرنی چاہیے؟‏

  • ماں باپ اپنے بچوں کو کیسے تیار کر سکتے ہیں تاکہ وہ اُس وقت ثابت‌قدم رہیں جب اُن کے ایمان کا اِمتحان ہو؟‏

  • آپ نے یہوواہ کی تنظیم کی کن سہولتوں کو اِستعمال کر کے یہوواہ کے دوست بننے میں اپنے بچوں کی مدد کی ہے؟‏

بھائی جان اور اُن کا گھرانہ

یہوواہ کی خدمت کو اپنے گھرانے میں سب سے پہلا درجہ دیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں