مسیحیوں کے طور پر زندگی
آپ یہوواہ کی عبادت کرنے کے شرف کی قدر کیوں کرتے ہیں؟
ہیکل کے بارے میں حِزقیایل کی رُویا سے بابل میں اسیر یہودیوں کو یہ اُمید ملی کہ وہ پھر سے یہوواہ کے معیاروں کے مطابق اُس کی عبادت کریں گے اور یوں اُن کا حوصلہ بڑھا۔ اِس آخری زمانے میں یہوواہ کی عبادت ”پہاڑوں کی چوٹی پر قائم“ ہو چُکی ہے اور ہم اُن لوگوں میں شامل ہیں جو سب قوموں سے اِس پر پہنچ چُکے ہیں۔ (یسع 2:2) کیا آپ باقاعدگی سے اِس بات پر سوچ بچار کرتے ہیں کہ آپ کو یہوواہ خدا کو جاننے اور اُس کی عبادت کرنے کا شرف ملا ہے؟
یہوواہ کی عبادت کرنے سے حاصل ہونے والی برکتیں
ہمیں کثرت سے روحانی کھانا ملتا ہے جس کے ذریعے ہمیں اہم سوالوں کے جواب، فائدہمند مشورے اور ایک شاندار اُمید ملتی ہے۔—یسع 48:17، 18؛ 65:13؛ روم 15:4۔
ہم ایک عالمگیر برادری کا حصہ ہیں جو ایک دوسرے سے محبت کرتی ہے۔—زبور 133:1؛ یوح 13:35۔
ہمیں خدا کے ساتھ مل کر ایک اہم کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔—اعما 20:35؛ 1-کُر 3:9۔
خدا ہمیں اِطمینان دیتا ہے جس سے ہمیں مشکل حالات میں حوصلہ ملتا ہے۔—فل 4:6، 7۔
ہمارا ضمیر صاف ہے۔—2-تیم 1:3۔
ہمیں خدا کی قربت حاصل ہے۔—یعقو 4:8۔
مَیں کن طریقوں سے ظاہر کر سکتا ہوں کہ مَیں یہوواہ کی عبادت کرنے کے شرف کی قدر کرتا ہوں؟