پاک کلام سے سنہری باتیں | حِزقیایل 42-45
یہودی پھر سے یہوواہ کے معیاروں کے مطابق اُس کی عبادت کریں گے
ہیکل کے بارے میں حِزقیایل کی رُویا سے بابل میں اسیر وفادار یہودیوں کو یقین دِلایا گیا کہ وہ پھر سے یہوواہ کے معیاروں کے مطابق اُس کی عبادت کریں گے۔ اِس رُویا کے ذریعے اُنہیں یہ بھی یاد دِلایا گیا کہ یہوواہ نے اپنی عبادت کے سلسلے میں کتنے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں۔
کاہن لوگوں کو یہوواہ کے معیار سکھائیں گے۔
44:23
کچھ مثالیں دیں جن سے ظاہر ہو کہ وفادار اور سمجھدار غلام نے ہمیں نجس یعنی ناپاک اور طاہر یعنی پاک چیزوں میں اِمتیاز کرنا سکھایا ہے۔ (کے آر ص. 110-117)
لوگ اپنے پیشواؤں کی حمایت کریں گے۔
45:16
ہم کن طریقوں سے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم کلیسیا کے بزرگوں کی حمایت کرتے ہیں؟