پاک کلام سے سنہری باتیں | نوحہ 1-5
یہوواہ خدا پر آس لگانے سے ہم ثابتقدم رہ سکیں گے
یرمیاہ نبی سخت مشکلات کے باوجود ثابتقدم کیوں رہ پائے؟
اُن کو پورا یقین تھا کہ یہوواہ خدا اپنے اُن بندوں کو نہیں بھولے گا جو توبہ کریں گے اور اُنہیں مصیبت سے نکالے گا۔
اُنہوں نے ’لڑکپن ہی سے جُوا اُٹھانا‘ سیکھ لیا تھا۔ (27 آیت، کیتھولک ترجمہ) جو شخص جوانی میں مشکلات کے باوجود ثابتقدم رہتا ہے، وہ زندگی میں آگے چل کر بھی مشکلات کا کامیابی سے سامنا کر پاتا ہے۔