یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 جون ص.‏ 2
  • آپ یہوواہ خدا کے وعدوں پر کتنا مضبوط ایمان رکھتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ یہوواہ خدا کے وعدوں پر کتنا مضبوط ایمان رکھتے ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • یشوع نے کیا یاد رکھا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • یشوع کی کتاب سے اہم نکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • اُنہوں نے انوکھی ہدایتوں کو مانا
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • یہوواہ خدا اپنے تمام وعدوں کو پورا کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 جون ص.‏ 2

مسیحیوں کے طور پر زندگی

آپ یہوواہ خدا کے وعدوں پر کتنا مضبوط ایمان رکھتے ہیں؟‏

خدا کے بندے یشوع اور سلیمان نے اِس بات کی تصدیق کی کہ یہوواہ خدا نے اپنے ہر وعدے کو پورا کِیا۔ (‏یشو 23:‏14؛‏ 1-‏سلا 8:‏56‏)‏ اِن دونوں کی گواہی سے وہ بنیاد اَور مضبوط ہو جاتی ہے جس پر ہم اپنے ایمان کی عمارت کھڑی کر سکتے ہیں۔—‏2-‏کُر 13:‏1؛‏ طط 1:‏2‏۔‏

یہوواہ خدا نے یشوع کے زمانے میں اپنے وعدوں کو کیسے پورا کِیا؟ اپنے گھر والوں کے ساتھ ویڈیو Not One Word Has Failed کو دیکھیں۔ اِس کے بعد اِن سوالوں پر غور کریں:‏ (‏1)‏ آپ راحب کی طرح ایمان کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟ (‏عبر 11:‏31؛‏ یعقو 2:‏24-‏26‏)‏ (‏2)‏ عکن کی مثال سے یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ جان بُوجھ کر خدا کی نافرمانی کرنے کے بُرے نتائج نکلتے ہیں؟ (‏3)‏ حالانکہ جبعونی جنگجو تھے لیکن پھر بھی اُنہوں نے یشوع کو دھوکا دے کر بنی‌اِسرائیل سے صلح کیوں کی؟ (‏4)‏ جب پانچ اموری بادشاہوں نے اِسرائیلیوں کو دھمکایا تو یہوواہ خدا کا وعدہ سچا کیسے ثابت ہوا؟ (‏یشو 10:‏5-‏14)‏ (‏5)‏ خدا کی بادشاہت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دیتے وقت آپ نے اُس کی مدد کیسے محسوس کی ہے؟—‏متی 6:‏33‏۔‏

جب ہم اِس بات پر غور کرتے ہیں کہ یہوواہ خدا نے ماضی میں ہمارے لیے کیا کِیا، اب کیا کر رہا ہے اور آئندہ کیا کرے گا تو اُس کے وعدوں پر ہمارا ایمان اَور مضبوط ہو جاتا ہے۔—‏روم 8:‏31، 32‏۔‏

یشوع

کیا آپ یشوع جیسا ایمان رکھتے ہیں؟‏

اِن سوالوں پر سوچ بچار کریں:‏

  • پاک کلام کی کون سی پیش‌گوئیاں ہمارے زمانے میں پوری ہو رہی ہیں؟‏

  • آپ پاک کلام کی کن پیش‌گوئیوں کے پورا ہونے کے منتظر ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں