یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 جون ص.‏ 3
  • یہوواہ خدا کی ہر بات سچی ثابت ہوتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ خدا کی ہر بات سچی ثابت ہوتی ہے
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • پیشینگوئی کی ایک کتاب
    سب لوگوں کیلئے ایک کتاب
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 جون ص.‏ 3

پاک کلام سے سنہری باتیں | یرمیاہ 51،‏ 52

یہوواہ خدا کی ہر بات سچی ثابت ہوتی ہے

یہوواہ خدا نے مستقبل کے بارے میں بالکل صحیح پیش‌گوئی کی

فارس کے شاہی دستے کا ایک تیرانداز

فارس کے شاہی دستے کا ایک تیرانداز

‏”‏تیروں کو صیقل کر“‏

51:‏11،‏ 28

  • مادی اور فارسی لوگ بڑے ماہر تیرانداز تھے اور عموماً تیر کمان کو ہتھیار کے طور پر اِستعمال کرتے تھے۔ اُنہوں نے اپنے تیروں کو ”‏صیقل“‏ یعنی صاف کر کے تیز کِیا تاکہ دُشمن کو زیادہ گہرے زخم لگیں۔‏

‏”‏بابلؔ کے بہادر لڑائی سے دست‌بردار .‏ .‏ .‏ بیٹھے ہیں“‏

51:‏30

  • تاریخِ‌نبوندیس کے مطابق ”‏خورس کی فوج بغیر لڑائی کے بابل میں داخل ہو گئی۔“‏ یوں یرمیاہ نبی کی پیش‌گوئی بالکل سچ ثابت ہوئی۔‏

تاریخِ‌نبوندیس

تاریخِ‌نبوندیس

‏’‏بابلؔ کھنڈر ہو جائے گا اور ہمیشہ ویران رہے گا‘‏

51:‏37،‏ 62

  • سن 539 قبل‌ازمسیح (‏ق‌م)‏ سے بابل کی شان‌وشوکت کم ہونے لگی۔ سکندرِاعظم بابل کو اپنا دارالحکومت بنانا چاہتے تھے لیکن اچانک اُن کی موت ہو گئی۔ پہلی صدی عیسوی میں پطرس رسول بابل گئے کیونکہ کچھ یہودی وہاں رہتے تھے۔ لیکن چوتھی صدی عیسوی تک یہ شہر کھنڈر بن گیا اور آخرکار اِس کا نام‌ونشان مٹ گیا۔‏

    ایک چارٹ جس میں بابل کی شکست، سکندرِاعظم کی موت، بابل میں پطرس کے قیام اور بابل کے کھنڈر بننے کے متعلق بتایا گیا ہے۔‏

پاک کلام کی پیش‌گوئیوں کی تکمیل کا مجھ پر کیا اثر ہوتا ہے؟‏

مَیں دوسروں کو اِس پیش‌گوئی کے بارے میں کیا سکھا سکتا ہوں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں