یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏12 ص.‏ 4
  • نوجوانوں کے لئے ایک ویڈیو۔‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نوجوانوں کے لئے ایک ویڈیو۔‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک پُرجوش جوابی‌عمل!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • آپکی توجہ کی مستحق ویڈیو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • سوچ سمجھ کر دوست بنائیں
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • آپ یہوواہ خدا کے دوست بن سکتے ہیں
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 10/‏12 ص.‏ 4

نوجوانوں کے لئے ایک ویڈیو۔‏

یہوواہ خدا نے انسانوں کو اِس طرح سے بنایا ہے کہ وہ دوسروں سے بات‌چیت کریں اور اُن سے دوستی کریں۔ (‏امثا ۱۷:‏۱۷؛‏ ۱۸:‏۱،‏ ۲۴‏)‏ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری دوستی سے ہمیں اور ہمارے دوستوں کو فائدہ ہو تو ہمیں سوچ‌سمجھ کر دوست بنانے چاہئیں۔ (‏امثا ۱۳:‏۲۰‏)‏ ویڈیو Real Friends? Young People Ask—How Can I Make کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کریں:‏

آغاز:‏

‏(‏۱)‏ کون سچے دوست ثابت ہو سکتے ہیں؟‏

‏:Roadblocks to Friendship

‏(‏۲)‏ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا کوئی دوست نہیں ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ (‏فل ۲:‏۴‏)‏ ‏(‏۳)‏ ہمیں اپنی شخصیت میں بہتری لانے کے لئے تیار کیوں رہنا چاہئے اور اِس سلسلے میں ہماری مدد کون کر سکتا ہے؟ (‏۲-‏کر ۱۳:‏۱۱‏)‏ ‏(‏۴)‏ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم زیادہ دوست بنا سکیں؟—‏۲-‏کر ۶:‏۱۳‏۔‏

‏:Friendship With God

‏(‏۵)‏ ہم یہوواہ خدا کے ساتھ قریبی رشتہ کیسے قائم کر سکتے ہیں اور اِس سے ہمیں کون‌سے فائدے ہوں گے؟ (‏زبور ۳۴:‏۸‏)‏ ‏(‏۶)‏ جب ہم یہوواہ خدا کو اپنا سب سے قریبی دوست بناتے ہیں تو ہمیں اَور کون‌سے دوست مل سکتے ہیں؟‏

‏:The Wrong Kind of Friends

‏(‏۷)‏ کن کی صحبتیں ہمارے لئے بُری ہیں؟ (‏۱-‏کر ۱۵:‏۳۳‏)‏ ‏(‏۸)‏ اگر ہم غلط لوگوں کے ساتھ دوستی کرتے ہیں تو اِس کا یہوواہ خدا کے ساتھ ہمارے رشتے پر کیا اثر ہو سکتا ہے؟‏

‏:A Modern-Day Drama

‏(‏۹)‏ ہم بائبل میں درج دینہ کے واقعے سے کیا سبق سیکھتے ہیں؟ (‏پید ۳۴:‏۱، ۲،‏ ۷،‏ ۱۹‏)‏ ‏(‏۱۰)‏ تارہ نے دُنیا کے لوگوں سے دوستی کرنے کے سلسلے میں کیا صفائیاں دیں؟ ‏(‏۱۱)‏ تارہ اپنے سکول کے دوستوں کی وجہ سے کن خطروں میں پڑ سکتی تھی؟ ‏(‏۱۲)‏ تارہ کے والدین یہ کیوں نہیں سمجھ پائے کہ وہ کس مشکل سے گزر رہی ہے؟ لیکن جب اُن کو پتہ چلا تو اُنہوں نے تارہ کی مدد کیسے کی تاکہ وہ دوبارہ سے یہوواہ خدا کے ساتھ رشتہ قائم کر سکے؟ ‏(‏۱۳)‏ ایک پہل‌کار بہن، تارہ کی سچی دوست کیسے ثابت ہوئی؟ ‏(‏۱۴)‏ آخرکار تارہ کو کون‌سی بات سمجھ آ گئی؟‏

اختتام:‏

‏(‏۱۵)‏ اِس ویڈیو سے آپ نے کیا سیکھا ہے؟ ‏(‏۱۶)‏ آپ اِس ویڈیو کے ذریعے دوسروں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

آئیں، ایسے دوست بنائیں جو ہماری مدد کریں تاکہ ہم کائنات کی سب سے بڑی ہستی یعنی یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی برقرار رکھیں۔—‏زبور ۱۵:‏۱،‏ ۴؛‏ یسع ۴۱:‏۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں