۲۹ اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
۲۹ اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۱۳ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خاندانی خوشی، باب ۱۶، پ. ۱۴-۱۸؛ ص. ۱۹۱ پر بکس (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: ہوسیع ۸-۱۴ (۱۰ منٹ)
مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی (۲۰ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۱۵ منٹ: ”مُنادی کے گروپ سے فائدہ حاصل کریں۔“ سوال اور جواب۔ صفحہ ۶ کے بکس پر غور کرتے وقت کسی ایسے بھائی یا بہن کا مختصر انٹرویو لیں جس کے گھر میں مُنادی کا اجلاس ہوتا ہے۔ اُس سے پوچھیں کہ وہ ہر ہفتے مُنادی کے اجلاس کے لئے اپنے گھر کو تیار کرنے کے لئے کیاکیا کرتا ہے؟ اور وہ اِس بات کو ایک اعزاز کیوں سمجھتا ہے کہ اُس کے گھر میں مُنادی کا اجلاس ہوتا ہے؟
۱۵ منٹ: ”بائبل کا مطالعہ حاصل کرنے کے لئے پانچ مشورے۔“ سوال اور جواب۔ پیراگراف ۶ پر بات کرنے کے بعد بہنبھائیوں سے پوچھیں کہ اُن کو بائبل کا مطالعہ کرانے سے کونسی خوشیاں ملی ہیں۔
گیت نمبر ۳۱ اور دُعا